تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَرَنگ" کے متعقلہ نتائج

تَرَنگ

کمان کے چلّے کی آواز جو تیر چلاتے وقت نکلتی ہے ؛ تلوار کی جھنکار.

تَرَنگِت

لہردار، بھرا ہوا

تَرَنگی

ترن٘گ سے منسوب، موجی، متلون الطبع

تَرَنگ آنا

جوش و جذبہ پیدا ہونا، دھیان آنا، خیال پیدا ہونا

تَرَنگ اُٹْھنا

رک : ترنگ آنا.

تَرَنگ کھانا

جوش میں آنا ، امن٘گ می آنا.

تَرَنگ سُوجْھنا

کچھ اور ارادہ ہو جانا، تدبیر بدل جانا، دھیان بندھنا، خوش فعلی کی تدبیریں سوچنا

تَرَنگا تَرَنگ

تلوار کی آواز جو سخت چیز پر پڑنے سے ہوتی ہے، لڑتے وقت تلواروں کی آواز

تَرَنگ میں آنا

طبیعت میں لر اٹھنا ، امن٘گ پیدا ہونا ، موج میں آنا.

تَرَنگیں اُٹْھنا

رک : ترن٘گ اُٹھنا.

تَرَنگا تَرَنگی

تلوار چلنے کی آواز ، تلواروں کی جھنکار.

عِشْق کی تَرَنگ

محبت کا جوش یا خیال

رَنگ تَرَنگ

ناچ رن٘گ، رونق، معاملات حُسن و عشق کی رنگینی، عشق وعاشقی کی رنگا رنگی

گُن تَرَنگ

(موسیقی) ماہر سازندہ ، ماہر بجانے والا.

گَجَر تَرَنگ

ایک طرح کا ساز جس کی آواز گجر کی یعنی گھنٹی کی آواز کی طرح ہوتی ہے.

نَل تَرَنگ

بانس کے بڑے ٹکڑوں کو ترتیب دے کر جل ترنگ کے انداز پر بنایا گیا ایک ساز ۔

بَھنگ تَرَنگ

وہ کیفیت یا ترنگ جو بھن٘گ کے نشے سے پیدا ہوتی ہے

تِرَن تَرَنگ

پانی سے بھرے چینی کے پیالے جن کو چوب سے ضرب لگا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں

ناؤ تَرَنگ

بڑی قسم کا تنبورا جو عموما ً ناٹک ، اکھاڑوں اور دنگلوں میں بجایا جاتا ہے

لَکَّڑ تَرَنگ

سخت لکڑی کے ٹکڑوں سے بنایا جانے والا ساز جس کو چھوٹی چھوٹی موگریوں یا چویوں سے بجایا جاتا ہے.

پَرْوَر کی تَرَنگ

محبت کا جوش یا خیال

مَن کی تَرَنگ

دل کی لہر، ولولۂ خاطر، دل کا شوق

باہ مَریں بَیل بَیٹھے کھائیں تَرَنگ

بیل تو ہل چلاتے ہیں اور گھوڑے بغیر محنت کے کھڑے کھڑے کھاتے ہیں ، کوئی محنت کرتا ہے کوئی مزے اڑاتا ہے ،اپنی اپنی قسمت ہے

بَیل مَریں بَہُتوا اور نَدہی کھائیں تَرَنگ

محنتی مشقت میں رہیں اور عیاش چین کریں

بازِیٔ تَرَن٘گ

(مراداً) ہارمونیم

بُلْبُل تَرَن٘گ

کمانچے سے بجایا جانے والا سارن٘گی کی قسم کا جاپانی ساز

لَہُو تَرَن٘گ

نہایت جوشیلا یا رجزیہ نغمہ، جنگی نغمہ۔

تُوس تَرَن٘گ

ایک روئیدگی کی جڑ ہے جو گرہدار اور چھوٹی ہوتی ہے، درونج.

اردو، انگلش اور ہندی میں تَرَنگ کے معانیدیکھیے

تَرَنگ

tara.ngतरंग

اصل: سنسکرت

وزن : 121

تَرَنگ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کمان کے چلّے کی آواز جو تیر چلاتے وقت نکلتی ہے ؛ تلوار کی جھنکار.
  • گڑھائی.
  • زور ، شدت.
  • لہر ، موج ، جذبہ ، جوش طبع ، نشے کی حرکت.
  • ساز بجاتے وقت تار کی آواز ؛ ساز کی ایک قسم.
  • دھیان ، خیال ، تصور.
  • تعلی ، شیخی ؛ غرور ، گھمنڈ.
  • دھن.
  • ۔(بفتح اول ودوم وسکونِ نون غنّہ) مونث۔ وہ آواز جو کمان سے تیر چھوٹنے کے وقت اور تیر یا گرز وغیرہ کے جسم پر لگنے کے وقت یا تلوار کے ٹوٹنے اور ساز کے بجانے کے وقت نکلے۔
  • ۔(ھ۔ بفتح اول ودوم وسکون سوم۔ شوق۔ آرزوٗ۔ جوش) مونث۔ ۱۔لہر۔موج۔ اُمنگ۔ جوِ طبع۔ نشہ کی حرکت۔ دھیان۔ ؎ ۲۔ تعلّی۔ لاف وگزاف۔ ؎

شعر

English meaning of tara.ng

Noun, Feminine

तरंग के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • किसी चीज़ या बात का ऐसा सामंजस्यपूर्ण उतार-चढ़ाव जो लहरों के समान जान पड़े
  • पानी की वह उछाल जो हवा लगने के कारण होती है, लहर, हिलोर
  • संगीत में स्वरों का चढ़ाव उतार, स्वरलहरी, स्वरों का आरोह-अवरोह
  • चित्त की उमंग, मन की मौज, उत्साह या आनंद का अवस्था में सहसा उठने वाला विचार

تَرَنگ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَرَنگ)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَرَنگ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words