تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"طَوِیل" کے متعقلہ نتائج

طُولانی

کسی چیز کی لمبائی، درازی

طُولانی ہونا

دراز ہونا ، لمبا ہونا ، بڑھ جانا.

طُولانی ہو جانا

دراز ہونا ، لمبا ہونا ، بڑھ جانا.

طُولانی ٹِیلے

(جغرافیہ) یہ ٹیلے زیادہ تر صحرائے مصر و لیبیا اور صحرائے آسٹریلیا میں مِلتے ہیں ، یہ نہ صرف ایک دوسرے کے متوازی بلکہ ہوا کے رُخ کے متوازی بھی ہوتے ہیں ، یہ اُس وقت بنتے ہیں جب ہوا برخان (ہلال نما ٹیلے) کو دو حصّوں میں تقسیم کردیتی ہے یا ہوا میں ریت کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، جنوبی ایران میں ان کی بلندی سات سَو فٹ اور مصر میں تین سو فٹ اور صحرائے لیبیا میں ان کی لمبائی ایک سو کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے.

طُولانی کَرنا

بڑھانا ، دراز کرنا ، لمبا کرنا.

طُولانی دَراڑیں

(جغرافیہ) گلیشیر کی وہ دراڑیں جو گلیشیر کی کسی تنگ وادی سے گزر کر بہت کشادہ وادی میں داخل ہونے اور بعد ازیں پھیل جانے سے اس میں پڑ جاتی ہیں ، یہ وادی کی ہموار سطح اور اس کی کشادگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں.

وَقت کوتاہ ، قِصَّہ طُولانی

(فارسی فقرہ اُردو میں مستعمل) (لفظاً) وقت کم اور قصہ طویل ؛ کسی بات کو طول دے رہے ہوں تو مختصر کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں طَوِیل کے معانیدیکھیے

طَوِیل

taviilतवील

اصل: عربی

وزن : 121

موضوعات: عروض

اشتقاق: طالَ

طَوِیل کے اردو معانی

صفت

  • لمبا، دراز

    مثال - سفر نہایت محنت طلب اور طویل نظر آتا ہے - طویل عرصے سے چل رہے مقدمہ کا فیصلہ بالاخر کل ہو گیا - آخر اس طویل سیر، اس مدت گیر مطالعے کا کوئی نتیجہ نکلا۔

  • (مجازاً) بلند، عالی، اونچا (شاذ)

اسم، مؤنث

  • (عروض) ایک بحر کا نام جس میں چار بار فعولن مفاعیلن کی تکرار ہوتی ہے، یہ بحر عربی شعر سے مخصوص ہے، فارسی اور اردو میں کم یاب ہے، لمبی بحر

    مثال - امیر نے چوبیس بحروں میں تالیں ایجاد کی ہیں جن کے اقسام حسبِ ذیل ہیں … بحر طویل، بحر رجز، بحر کامل، بحر بسیط، بحر تصریح، بحر مشرح، بحر سریح - طویل: یہ تازی گویّوں کی خاص بحر ہے اس کے اصل دائرے میں فعولن مفاعیلن چار بار لاتے ہیں۔

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of taviil

Adjective

Noun, Feminine

  • (Prosody) name of a metre (fa'ulun mafd'ilun four times repeated)

तवील के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • दीर्घ, लंबा

    उदाहरण - तवील अर्से से चल रहे मुक़दमा का फ़ैसला बिल-आख़िर कल हो गया - अख़िर इस तवील सैर, इस मेहनत-गीर (कठिन) मुताला (अध्ययन) का कोई नतीजा निकला.

  • ऊँचा, उच्च

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • (छंदशास्र) एक छंद का नाम जिसमें चार बार फ़ाइलुन मफ़ाईलुन की पुनरावृत्ति होती है, यह बहर अरबी कविता में अधिक प्रयोग होती है, फ़ारसी और उर्दू में कम है, लंबी बहर

    उदाहरण - अमीर ने चौबीस बहरों (छंदों) में तालें ईजाद (अविष्कार) कीं हैं जिनके अक़्साम (प्रकार) हस्ब-ज़ेल (निन्मलिखित) हैं, बह्र-ए-तवील, बह्र-ए-रजज़, बह्र-ए-कामिल, बह्र-ए-बसीत, बह्र-ए-तस्रीह, बह्र-ए-मुशर्रह, बह्र-ए-सरीह

طَوِیل کے مترادفات

طَوِیل کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (طَوِیل)

نام

ای-میل

تبصرہ

طَوِیل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone