زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’عروض‘‘ سے متعلق الفاظ

’’عروض‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آثارِیَت

(فلسفہ) وہ نظریہ ہے، جس میں صوری مواد علم ایک مظہر یا اثر ہے، یعنی کوئی ایسی شے، جو ازروئے موضوع و معروض دونوں طرح سے مقید اور مشروط ہے

آزادْ نَظْم

وہ نظم جس كے مصرعوں میں دریف وقوافی كی پابندی نہ ہو اور جس كے مصرعوں میں اركان كی تعداد عروضی قواعد كے برخلاف مختلف ہو

اَبْتَر

بے نام و نشاں

اَخْرَب

(لفظاً) کن کٹا، (عروض) ہفت حرفی رکن جس میں زحاف خرب (کف وخرم) واقع ہو، جیسے : مفاعیلن سے مفعول، وہ بحر جس میں یہ رکن ہو

اَرْکان

کئی ستون، میخیں (جن کے جڑے ہونے سے کوئی چیز قائم یا نصب ہو)

اَرْکانِ ہَشْتْ گانَہ

عروض کے آٹھ بنیادی رکن فاعلن، فعولن، فاعلاتن، مستفعلن، مفاعیلن، متفاعلن، مفاعلتن، مفعولات جن سے بحروں کے اوزان مرکب ہیں

اَزاحِیف

ازحاف کی جمع جو زحاف کی جمع ہے، ارکان بحر میں ہونے والے تغیرات

اَسْباب

لوازم، خصوصیات

اَشْتَر

(عروض) وہ رکن جس میں دو زحاف، خرم اور قبض جمع ہو جائیں، وہ " مفاعیلن " جس کا پہلا حرف خرم کے ذریعے اور پانچواں حرف قبض کے ذریعے گرا دیا جائے (جس کے بعد فاعلن رہ جاتا ہے)

اُصُول

مسائل دینی میں فقیہ یا امام کے فتوے، احکام شرع

اُصُولِ اَفاعِیل

رک : اصول نمبرہ (عروض).

اِضْمار

ضمیر کا استعمال کرنا ، کلام میں ضمیر لانا ؛ جیسے : اِضْمار قبل الزکر (رک).

اَفاعِیل

افعال، حرکات

اَلِفِ تاسِیس

(عروض) قافیے میں حرف روی سے پہلے کا الف، جیسے، غالب، طالب، عاقل، غافل وغیرہ کا الف

اُمُورِ عامَّہ

(لفظاََ) وہ امور جو عام مسائل وغیرہ سے متعلق ہیں ، (فلسفہ) مابعد الطبیعات کا وہ شعبہ جس میں معانی عام سے بحث کی جاتی ہے مثلاََ وجود و عدم و جوب و امکان حدوث و قدم عات و معلوم تقدم و تاخر جو ہر و عروض وغیرہ

اِنْفِکاک

جدائی، علیٰحدگی، انضمام کی ضد

اَوتاد

میخیں ’ کھونٹیاں ، چوبیں ، کیلیں (مجازاً) ستون

اَوزان

مقداریں، (اشیاء کے) بوجھ یا ثقل

اِکْفا

(قافیہ) حرف وری ( رک ) کا اختلاف جیسے: ’اگر‘ کا قافیہ پکڑ، ’ تب ‘ کا قافیہ تپ، "سپاہ" کا قافیہ "مباح" لائیں تو یہ قافبے کا ایک بڑا عیب ہے

اَہْتَم

(عروض) وہ رکن جس میں اول زحاف حذف سے سبب خفیف گرایا جائے ، پھر باقی ماندہ میں زحاف قصر سے سبب خفیف کے حرف ساکن کو گرا کر اس کے ماقبل کو ساکن کردیں ، جیسے مفاعیلن سے اول مفاعی بنائیں ، پھر مفاع بروزن فعول بنالیں.

بَحْر

(دریا) سمندر، خلیج، کھاڑی

بَحْرِ بَسِیط

وسیع سمندر

بَحْرِ تَقارُب

(عروض) رک : بحر متقارب.

بَحْرِ جَدِید

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع فاعِلاتُن فاعِلاتُن مُسْ تَفْعِ لُن کے وزن پر ہو (زیادہ تر زحاف کے ساتھ مستعمل) .

بَحْرِ خَفِیف

(عروض) کلام منظوم، یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع، فاعِلاتُن مُسْ تَفْعِ لُن فاعِلاتُن، کے وزن پر ہو (زیادہ تر زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ مُتَدارِک

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ فاعِلُن فاعِلُن فاعِلُن فاعِلُن ‘ کے وزن پر ہو (سالم اور زحاف کے ساتھ دونوں طرح مستعمل)

بَحْرِ مُتَقارِب

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ فَعُولُن فَعُولُن فَعُولُن فَعُولُن ‘ کے وزن پر ہو (سالم اور زحاف کے ساتھ دونوں طرح مستعمل)

بَحْرِ مُجْتَث

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ، جس کا ہر مصرع ’ مُس تَفْعِ لُن فاعِلاتُن مُس تَفْعِ لُن فاعِلاتُن کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ مَدیِد

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ فاعِلاتُن فاعِلُن فاعِلاتُن فاعِلُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ مُشاکِل

(عروض) کلام منظوم یا شعرکا وہ آہن٘گ، جس کا ہر مصرع ’ فاعِلاتُن مَفَاعِیلُن مَفاعِیلُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ مُقْتَضَب

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مَفْعُولاتُ مَسَتْفِعلُن مَفْعُولاتُ مُسْتَفْعِلُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ مُنْسَرِح

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ، جس کا ہر مصرع ’ مُسْتَفْعِلُن مَفْعُولاتُ مُسْتَفْعِلُن مَفْعُولاتُ ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ وِافر

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مُفاعَلَتُن مُفاعَلَتُن مُفاعَلَتُن مُفاعَلَتُن ‘ کے وزن پر ہو (زحاف کے ساتھ مستعمل)

بَحْرِ کامِل

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مُتَفاعِلُن مُتَفاعِلُن مُتَفاعِلُن مُتَفاعِلُن ، کے وزن پر ہو (سالم اور زحاف کے ساتھ دونوں طرح مستعمل)

بَحْرِ ہَزَج

(عروض) کلام منظوم یا شعر کا وہ آہن٘گ جس کا ہر مصرع ’ مَفَاعِیلُن مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن ‘ کے وزن پر ہو (سالم اوع زحاف کے ساتھ دونوں طرح مستعمل).

بَرائے بَیْت

حشو، زائد از ضرورت، فضول، بیکار

بَسِیط

وسعت، پھیلاو (مجازاً) فرش، سطح

بَھگَن

(عروض) ایک بحر یا وزن

پاد

گوز، ریح، وہ بودار ہوا، جو آہستہ یا بلند آواز کے ساتھ پیٹ سے مقعد کی راہ خارج ہوتی ہے

پَرَمْدا

نوجوان بد چلن عورت

تاسِیس

بنیاد رکھنا، جڑ قائم رکھنا، مضبوط کرنا

تام

شام، تاریکی، گھبراہٹ، بے چینی

تَحْرِیک

سلسلہ

تِرْبَھنگَہ

رک : تر بھنْگی (ب) ، (بندی عروض) ایک قسم کی بحر یا وزن .

تِرْبَھنگی

(موسیقی) تال کی ساٹھ خصوصی اقسام میں سے ایک قسم ؛ شدھ راگ کی ایک قسم (شبد ساگر).

تَرْصِیع

تزئین، ترتیب دینا، (پیرے اور نگینے وغیرہ کو) جڑنا، مرتب اور درست حالت میں رکھنا

تَرْفِیل

دامن کھی٘نچا، دراز کرنا، بزرگ کرنا؛(عروض) بحر کامل میں رکن متفاعلن میں سبب کا بڑھانا تاکه متفاعلاتن ہو جاےۘ میں رکن متفاعلن کے سات زھافات میں سے ایک زحاف ہے

تَسْکِین

افاقہ، آرام، دلاسا، ڈھارس، اطیمنان، تشفی

تَشْعِیث

بکھراؤ ، پرا گندگی.

تَفاعِیل

(عروض) بحور کے ارکان ، اوزان عروض.

تَقارُب

پاس پاس ہونا، قریب ہونا

تَق٘طِیع

ٹکڑے ٹکڑے کرنا، قطع کرنا، کاٹنا

تَق٘طِیعِ حَقِیقی

(عروض) تقطیع حقیقی اس کو کہتے ہیں کہ تقطیع میں بحر کے رکن مطابق و صیحیح آئیں .

تَق٘طِیعِ غَیر حَقِیقی

(عروض) تقطیع حقیقی کے مخالف یعنی حروف مکتوبی غیر ملفوظی تقطیع سے سالط کر دیئے جاتے ہیں اور حروف ملفوظی غیر مکتوبی داخل کر لیے جاتے ہیں

ثَرَم

(عروض) زحافات مرکب کی ایک قسم ، یہ اجتماع قبض و ثلم یعنی جس رکن صدر و ابتدا میں پہلے وتد مجموع اور پھر ایک سب خفیف ہو تو اس کے ساکن سبب کو نکال ڈالنا پھر وتد کے متحرک اول کے ساقط کرنا

ثُلاثی

تین سے منسوب ، تین (جزو) والا .

ثَلْم

(عروض) جو رکن خماسی کہ شروع بیت میں ہو اور اس رکن میں جز اول وتد مجموع ہو اوس وتر مجموع سے پہلا حرف متحرک نکال ڈالنا

ثُنائی

۰۱ دو سے منسوب ، ( بیشتر ) دو حرفوں والا (لفظ) .

جَحْف

(عروض) زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک قسم، یہ اجتماع حذف و حذذ ہے اور اواخر مصاربع کے واسطے خاص ہے.

جَدْع

(عروض) زحاف مفعولات کی ایک قسم جس سے مراد اسقاط دو سبب خفیف سے اور حرف آخر و تد مفروق کے ساکن کرنے سے ہے.

جَذ

(عروض) ایک زحاف : وتد مجموع کو ساخط کرنا، اسے عموماً حذذ کہتے ہیں.

جُز

پارہ، ٹکڑا، حصّہ

جَمَم

(عروض) اجتماع عقل و خرم (زحافات مفاعلتن کی آٹھ قسموں میں سے ایک کا نام) ؛ اجتماع عقل و عضب.

حَذَذ

دُم کا چھوٹا ہونا؛ (عروض) زحافات کی ایک قسم : وتد مجموع کو جو آخر رُکن میں ہو ساقط کردینا.

حَذْف

لفظ سے کسی حرف یا عبارت سے کسی لفظ یا فقرے کو خارج کر دینا

حَرْفِ تاسِیس

(عروض) وہ الف ساکن جو روی سے پہلے ہو اور اس کے اور روی کے درمیان ایک متحرّک فاصل ہو ،جیسے جاہل اور عاقل.

حَرْف گِرانا

(خروض) کسی حرف کو بذریعۂ زحاف دور کرنا ، تفطیع میں کسی حرف کو ساقط کرنا یا خارج کر دینا.

حَرْف گِرنا

(عروض) کسی مصرعے کی تقطیع میں کسی حرف کا خارج ہو جانا جیسے ”عجب عالم میں مریضِ شب تنہائی ہے“ اس مصرع میں ”ع“ وزن سے ساقط ہو گیا ہے .

حُسْنِ مَطْلَع

(عروض) قصیدے یا غزل میں مطلع کے بعد کا خوبصورت شعر جو مطلع کی صورت میں ہو

حَشْو

بے کار، بے مصرف یا فضول چیز، غیر ضروری اضافے یا چیزیں (جو اصل حقیقت میں داخل کردی جائیں)

حَمِید

نیک، مبارک

حَمِیم

کھولتا ہوا ، تپتا ہوا ، گرم پانی

خَبَب

پوٹی ، پویہ ، گھوڑے کی ایک چال جس میں ایک طرف کے دونوں پان٘وں ساتھ اٹھتے ہیں ، دو قدمہ ، دو گامہ .

خَبْل

(عروض) غیر متحرک یا ساکن حروف کو جو دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہوں گرا دینے کا عمل .

خَبْن

(عروض) حرف دوم ساکن گرا دینے کا عمل یعنی فاعلن میں خبن کیا گیا تو فعلن ہوگیا

خُرْم

(عروض) فعولن کی ف اور مفاعیلن کے م کا گِرجانا یا گِرانا

خَزِل

(عروض) یہ اضمار وطی کے اجتماع کا لقب ہے یعنی پہلے جس رکن میں فاصلۂ صغریٰ ہو پھر و تد مجموع تو اوس رکن کے متحرک دوم کو سا کن کرکے رکن کے چھوتھے ساکن کو ساقط کرنا خزل والا رکن مخزول کہلاتا ہے.

خزم

(عروض) بیت میں مصرع اوّل کے آغاز پر ایک حرف متحرک یا دو بیت کے معنی پورے کرنے کے لیے بڑھا دیتے ہیں وہ خزم کہلاتا ہے

خَفِیف

معمولی، ادنیٰ، بے قدر، بے حقیقت

خَلْط

گڈمڈ یا مخلوط کرنے یا ہو جانے کا عمل نیز کیفیت، دو یا زیادہ چیزوں کی باہم آمیزش، ملاوٹ

خَلْع

چھوڑ دینے یا ترک کرنے کا عمل، بندش سے آزاد کرنے کا عمل، دست برداری

دَبْنا

دابنا کا لازم

دَخِیل

داخل جسے داخلہ مِل چکا ہو یا داخل ہو چکا ہو گُھسا ہوا

رُباعی

چار سے مرکب، چار اجزا والا

رَجَز

اضطراب، سرعت، حرکت

رَس

نباتات اور پھل وغیرہ کا پانی جو عموماً نِچوڑنے سے نکلتا ہے، افشردہ، عصارہ، شیرہ، عرق

رَگَن

(عروض) شعر کا وہ رکن جس میں ایک "وند" اور ایک "سبب" ہو فاعلن

رُکْن

کسی جماعت یا انجمن یا ادارے کا ممبر، کسی گروہ کا ایک فرد

زِحاف

(عروض) ارکانِ بحر میں سے کسی رکن میں تغیُّر جو کبھی دو حرفوں کے درمیان سے ایک حرف کو گِرا کر یا کسی حرف کو ساکن کرنے یا کسی حرف کے اضافے سے کیا جاتا ہے

سالِم

کامل، پُورا، ثابِت، ٹُوٹ پُھوٹ سے محفوظ، سلامت

سَبَب

چیز پست

سَبَبِ ثَقِیل

(عروض) دو حرفی کلمہ جس کے دونوں حرف متحرک ہوں ، مثلا : ہُوَ ، لَہُ .

سَبَبِ خَفِیف

(عروَض) دو حرفی کلمہ جس کا پہلا حرف متحرک اور دوسرا ساکن ہو ؛ وہ کلمہ جس میں صرف ایک حرکت واقع ہو ، مثلاً : لا ، ما ، کا ، در ، سب وغیرہ .

سَبَبِ مُتَوَسِّط

(عروض) تین حرفی کلمہ جس کا ایک حرفِ موقوف گر جائے یا ایک حرف مُتحرک اور دو ساکن ہوں .

سَرِیع

(لفظاً) ہرکام میں جلد بازی کرنے والا، سرعت والا، جلد باز، عجلت پسند، تاولا، سیماب طبع

سَلْخ

قمری مہینے کا آخری دِن جس کی شام کو نیا چاند نظر آئے، چاند رات

سَلِیم

پاکیزہ، بے عیب، ٹھیک، درست، صحیح، صحت مند

سِناد

(عروض) قافیے میں ردف یا قید کا مُختلف ہونا ، مثلاً نار اور نور یا صبر اور قہر ، یہ عیوبِ قافیہ میں سے ایک عیب ہے .

سُکُوت

سناٹا

شائِگان

وہ چیز جو بادشاہوں كے لائق ہو ؛ بہت بڑا (خزانہ) ، شاہی خزانہ ، گنجِ شاہگاں.

شَتَر

قطع و برید؛ پلکوں کا الٹائو؛ (عروض) زحافات مفاعیلن میں سے ایک زحاف جس میں اجتماع خرم و قبض کی وجہ سے مفاعیلن، فاعلن ہو جاتا ہے.

شَکْل

چہرہ، صورت

صَحِیح

۱.عیب یا غلطی سے مبرّا، نقص سے پاک، بے عیب.

صَدْر

سینہ، چھاتی

ضَرْب

مارپیٹ، مارنا

طَمْس

(عروض) جب وتد مجموع رکن عروض و ضرب کے آخر میں بعد سببِ خفیف کے واقع ہو جیسے مستفعلن میں تو اُس وتد کا فقط ساکن بحال رکھنا باقی گرا دینا.

طَوِیل

لمبا، دراز

طَے

مسافت ختم ہونا، تمام ہونا، راستہ چلنا، گزرنا

عَتِیق

آزاد، آزاد کیا ہوا

عِجْز

ناتوانی، ناچاری، بے مقدوری، درماندگی، بے احتیاطی

عَرَج

(عروض) جووتد مجموع کہ رکنِ آخر کے آخر میں واقع ہو اس کے متحرک دوم کو سا کن کر دینا ایک زحاف مفرد کانام

عَرُوضی

عَروض سے منسوب یا متعلق، عروض کا

عَرُوضِیَہ

عروض سے منسوب یا متعلق

عَصَب

پے، پٹّھا (پٹّھے یا اعصاب ایک قسم کے سفید باریک ریشے ہیں جو دماغ اور حرام مغز سے نکل کر تمام جسم میں پھیلتے ہیں اور حس و حرکت اور حواس خمسہ سب انھیں سے متعلق ہوتے ہیں)

عَقْص

بٹنا، لپیٹنا (عروض) زحافات مرکب ملقبہ میں سے ایک زحاف یہ نقص اور عضب کے اجتماع کا نام ہے اور صدر و ابتدا کے واسطے مخصوص ہے جس رکن میں پہلے وتد مجموع پھر سبب ثقیل پھر سبب خفیف ہو تو اسکے حرف پنجم کو ساکن کرنا اور حرف ہفتم و اوّل کو ساقط کرنا .

عَقْل

خرد، سمجھ، فہم، دانش، وہ قوّت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے

عِلّت

وہ چیز جو کسی دوسری چیز کے وجود کا سبب ہو، وجہ، سبب

عَمِیق

دقیق، دور رس

غُلُو

(کنایۃً) زور، جوش

فَاصِلَہ

دوری، بعد

فاصلَہ دار

(عروض) وہ رکن جس میں فاصلہ والا لفظ یا الفاظ ہوں.

فاضِلَہ

(عروض) وہ پنچ حرفی لفظ جس کے پہلے چار حرف متحرّک اور آخری حرف ساکن ہو.

فَرْع

شاخ، ٹہنی، درخت کی شاخ

فُرُوع

شاخیں، (استعارۃ) ابتدائی امور و مسائل، ذیلی یا تحتی باتیں، شاخچے جو کسی اصل یا جڑ سے نکلیں یا پھوٹیں

قافِیَہ

(عروض) چند حروف و حرکات کا مجوعہ جس کی تکرار الفاظ مختلف کے ساتھ آخر مصرعِ یا آخر بیت یا دو فقروں کے آخر میں پائی جائے خواہ وہ الفاظ لفظاً مختلف ہوں یا معناً

قبض

رکاوٹ، گرفتگی، تنگی (دل یا طبیعت وغیرہ کی)

قَرِیب

پاس، نزدیک

قَصْر

وہ نماز جو مسافرت کی حالت میں چار رکعت کے بجائے دو رکعت پڑھے جائے

قََطْعْ

کاٹنا، تراشنا، برید کرنا

قَطْف

(عروض) یہ اجتماعِ عصب و حذف كا نام اور اواخرِ مصاریع كے واسطے ہمیشہ مخصوص ہے ، جس ركن میں پہلے وتدِ مجموع پھر سببِ ثقیل پھر سببِ خفیف ہو اور ایسا ركن عروض اور ضرب میں واقع ہو تو پہلے سببِ ثقیل كا حرفِ دوم ساكن كرنا پھر سببِ خفیف آخر بالكل گِرا دینا۔

قَلِیب

۱. پرانا کن٘واں ، کچا کن٘واں .

قَید

حبس، قبضہ

گِر پَڑْنا

ڈھ جانا ، گر جانا ، مُنہدم ہو جانا ، ٹوٹ جانا (مکان وغیرہ).

گِرنا

اوپر سے نیچے کی طرف حرکت کرنا ، آنا ، نزول کرنا ، فضا سے زمین پر آنا ، گر جانا ، زمین پر آ رہنا .

لَہْجَہ دار

لب و لہجہ کے متعلق ؛ (عروض) وہ عروض یا نظم جو نبرے دار ارکان پر مبنی ہو (انگ : Accentual).

مُؤَسِّسَہ

موسس (رک) کی تانیث ؛ (عروض) وہ قافیہ جس میں حرف تاسیس ہو یعنی وہ الف ساکن جو روی سے پہلے آئے اور اسی الف و روی کے درمیان ایک حرف متحرک واسطہ ہو جیسے کامل اور عاقل کا الف ۔

مُتَّفِقَہ

جس پر اتفاق ہو، جس پر اتفاق رائے ہو، اتفاق کیا ہوا، متحدہ

مُتَدارِک

ملنے والا، (عروض) اُنیس بحروں میں سے اٹھارویں بحر کا نام، جس کا وزن فاعلن آٹھ بار ہے، چونکہ یہ بحر بعد کو ایجاد ہوکر پہلی بحروں میں مل گئی، اس لئے اس کا نام متدارک رکھا گیا، (لغوی معنی ملنے والا) ایک بحری عروض کا نام، جو بعد کو ایجاد ہوکر پہلی بحروں میں شامل کی گئی

مُتَراکِب

ایک دوسرے پر چڑھا ہوا، ایک دوسرے پر سوار

مُتَفاعِلُن

(عروض) بحروں کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن

مُتَقارِب

(عروض) انیس (۱۹) بحروں میں سے ایک بحر کا نام جس کا وزن فعولن (آٹھ بار) ہے (وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس بحر میں ہر رکن خماسی ہے اور سب ارکان چھوٹے چھوٹے ہونے کے باعث نزدیک نزدیک واقع ہیں)

مُتَواتِر

(حدیث) وہ حدیث جو کئی اسناد سے منقول ہو، راویوں کی تعداد ہر مرحلے میں اتنی رہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا عقلاً محال ہو اور جس کی صحت کے متعلق کبھی کوئی اعتراض نہ ہوا ہو

مُثَلَّث

۱۔ (اقلیدس) تین ضلعوں کی شکل، تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی سطح ۔

مُثَمَّن

(عروض) وہ بیت جس میں آٹھ رکن ہوں ، ہشت رکنی بحر ۔

مُجتَث

(لفظاً) جڑ سے اُکھاڑا ہوا ؛ (عروض) ایک بحر کا نام جس کا یہ وزن ہے مس تفع لن فاعلاتن مس تفع لن فاعلاتن دو بار ، اس بحر میں مسفع لن منفصل ہے ؛ اردو میں یہ بحر سالم رائج نہیں صرف مثمن کی مزاحفہ بحریں رائج ہیں

مَجریٰ

جاری ہونے کی جگہ، ندی یا دریا کا راستہ، نہر، نالی، (اجرام فلکی کا) مدار، دائرۂ گردش

مُحبِق

(عروض) مطلع اور صدر سے مخصوص ایک زحاف کا نام ۔

مَحجُوب

وہ جسے داخل ہونے کی ممانعت ہو

مَدِید

(مجازاً) دراز، طویل، زیادہ (عموماً مدت کے لیے مستعمل)

مُرَبَّع

(اقلیدس) وہ چوکور شکل جس کے چاروں ضلعے آپس میں برابر ہوں اور چاروں زاویے قائمہ ہوں

مُرَبَّعات

(عروض) مربع نظمیں

مُرَفَّل

(لفظاً) جس کا دامن لمبا کیا گیا ہو (عروض) ترفیل والا رکن ، وہ رکن جس کے آخر میں وتد مجموع ہو اور وتد مجموع کے بعد ایک ایسا پورا سبب خفیف بڑھا دیا گیا ہو جس کو شعر کے وزن میں کچھ دخل نہ ہو ۔

مُزاحَف

گری ہوئی چیز، اپنی اصل سے دور ہوئی شے

مُزاحَفات

(عروض) مزاحف کی جمع، وہ بحریں، جن میں زحاف واقع ہوا ہو، وہ سحور، جن میں زحاف واقع ہوا ہو

مُستَزاد

بڑھایا ہوا، زیادہ کیا ہوا، طرّہ افزوں، مزید

مُسْتَفْعِلُن

(عروض) شعر کی تقطیع کے لیے وضع کردہ بحر کے ایک رکن کا نام

مُسَدَّس

جس بیت میں چھ رکن اور نظم میں چھ مصرعے ہوں اس بیت اور نظم کو مسدّس کہتے ہیں

مُسَدَّس سالِم

(عروض) غیر مزاحف مسدس، پورا مسدس، مسدس کی وہ شکل جس میں بند پورے ہوں

مَسْلُوخ

(عروض) جب رکن آخر کے آخر میں دو سبب خفیف وتد مفروق کے بعد واقع ہوں تو اُن دونوں کو نکال کر وتد کے حرفِ آخر کو ساکن کرنا بدین حساب فاع لاتن سے فاع بسکون آخر رہے گا اس کے مزاحف کو مسلوخ کہتے ہیں

مُسَمَّط

لڑی میں پروئے ہوئے موتی، تسمیط۔، موتیوں کا لڑیوں میں پرونا

مُشاکِل

(عروض) ایک بحر کا نام جو بحر قریب کی مانند ہے کیونکہ دونوں کے رکن یکساں ہیں

مُشْتبہ

۱۔ جس کی صحت میں شک ہو ، جس کے بارے میں یقین نہ ہو ، مشکوک ، غیر یقینی ۔

مَشْطُور

نصف، آدھا، دو حصوں میں تقسیم

مُشَعَّث

(عروض) تشعیث جس رکن میں آئے اس کا نام مشعث بتشدید عین ہے یہ بھی عروض و ضرب کے واسطے خاص ہے

مَشْکُول

شکل کیا گیا ، (عروض) شکل (رکف اور خین کا اجتماع) والا رکن ۔

مُصَرَّع

گرایا ہوا (عروض) وہ بیت جس کے دونوں مصرعے وزن اور روی میں یکساں اور مقفی ہوں ؛ جیسے : مطلع

مُضارِع

مشابہ، مانند

مُطَرِّد

بغیر رکے جانے یا بہنے والا، چلتا ہوا، جاری، رائج، بے روک، بے وقفہ، خوشحال، امیر، دولت مند، عام، اکثر

مَطْلَع

طلوع ہونے کی جگہ ؛ مراد : مشرق ، چاند یا سورج نکلنے کی جگہ

مَطْوی

پیچیدہ، لپیٹا گیا، گتھی، الجھن

مُعاقَبَہ

(عروض) جب دو سبب خفیف کے دو ساکن متوالی تمکو ملیں ۔۔۔۔۔ اگر دونوں کی بحالی جائز ہوئی اور ساتھ ہی دونوں میں سے ایک کا سقوط بھی جائز ہوا تو اسی طرح کے ثبوت و سقوط معا ً کا نام معاقبہ ہے مثلا ً تم کو اختیار ہے کہ مفاعیلن کے اسباب کے ساکنوں کو نہ گراؤ اور مفاعیلن سالم کہو ۔۔۔۔۔ الغرض معاقبہ بھی حکم کا نام ہے

مُعَرَّا

ننگا، برہنہ، عریاں

مُعَشَّر

۱۔ (شاعری) ایک نظم جس کے ہر بند میں دس مصرعے ہوتے ہیں ۔

مَعْصُوب

(عروض) سبب ثقیل کا وہ حرف متحرک دوم جو ساکن کر دیا گیا ہو جبکہ وہ متحرک رکن کا پانچواں حرف ہو ؛ مفاعلتن جو مفاعیلن سے بدل گیا ہو ۔

مَعْمُولَہ

معمول کی تانیث، وہ عورت جس پرعمل کیا گیا ہو

مَفاعَلَت

(عروض) اشعار کے مقررہ اوزان میں سے ایک وزن ۔

مَفاعِلُن

(عروض) رک : بحرہزج مثمن مقبوض کا وزن ، مفاعیلن جس میں ’’ی‘‘ خذف ہو گئی ۔

مَفاعَلَہ

(عروض) شاعری کی بحر کا ایک وزن ۔

مَفاعِیل

(قواعد) جمع کثرت کا ایک قیاسی وزن (جیسے مفاتیح جمع مفتاح) نیز (عروض) بحر کا ایک وزن ۔

مَفاعِیلُن

اشعار کے اوزان میں سے ایک وزن نیز ایک رکن جس سے بحر ہزج ترکیب پاتی ہے نیز بحر طویل کا دوسرا اور بحر مضارع کا پہلا اور تیسرا رکن

مَفرُوق

فرق کیا گیا، خارج کیا ہوا، جدا کیا ہوا، منتشر، منقسم

مَفعُولات

(عروض) اشعار کے وزن کرنے کا ایک سباعی رکن جو بحر سریع ، منسرح اور مقتصب وغیرہ میں مستعمل ہے۔

مَفعُولُن

(عروض) شعر کے ایک وزن کا نام جو بنیادی وزن مفاعیلن سے ماخوذ ہے ۔

مُقتَضَب

(ع۔ کاٹا گیا، نکالا گیا، مصدر اس کا اقتضاب ہے جس کے معنی ہیں ایک چیز کا دوسری چیز میں سے نکالنا)مونث۔ علم عروض کے ایک بحر کا نام جو بحر منسرح سے نکالی گئی ہے اس طرح ارکان بحر منسرح کے مستفعلن مفعولات (چاربار ہیں) اور بحر مقتضب کے مفعولات، مستفعلن چار با

مَقصُور

منحصر، موقوف، محدود

مَقطُوع

قطع کیا ہوا، کاٹا ہوا، ٹکڑے ٹکڑے کیا ہوا، کاٹا گیا

مَلْفُوظی

۱۔ وہ (حرف) جو ملفوظ ہو ، جو زبان سے ادا کیا جائے ، حروف جو پڑھے جائیں ؛ (قواعد) لفظ یا کلمے کا تلفظ جو علامت (مکتوبی) کی بجائے الفاظ (عبارت) میں لکھا جائے ۔

مُلَمِّع

(ع۔ بروزن مسدس, چمکتا ہوا درحشاں)صفت، گلٹ کیا ہوا، سونا چاندی چڑھایا ہوا، خاصدان پر چاندی کا ملمع تھا، قلعی، ترا دکھاوا، ظاہری ٹیپ ٹاپ، بناوٹ(اصطلاح علم عروض) ایک زبان کی پوری نظم میں دوسری زبان کا ایک مصرع یا ایک بیت یا زیادہ ملا دینا

مَن ہَرَن

پندرہ حروف کی ایک دلکش ترتیب جس کے ہر ایک مرحلہ میں پانچ سَگَن ہوتے ہیں، اسے نلینی اور بھرمراولی بھی کہتے ہیں

مَنحُور

ذبح کیا ہوا ؛ (عروض) ایک زحاف مرکب ، وہ رکن جس میں ثلم اور حذف جمع ہوں .

مُنْسَرِح

۱۔ آسان کیا ہوا ، آسان ۔

مُنعَلِقَہ

لٹکا ہوا ، جھولتا ہوا ؛ (عروض) ایک عروضی دائرے کا نام ۔

مُنعَکِسَہ

۔ اُلٹا ، برعکس ، برخلاف ۔

مَنقُوص

جس میں نقش ہو، جس کا کوئی جزو کم کیا جائے، گھٹایا ہوا

مَنْہُوک

(طب) جس کا بدن مسلسل یا پرانی بیماری سے گھل گیا ہو ، لاغر و کمزور

موتِلِفَہ

(عروض) وہ دائرہ جس میں ابتدائے بحر وافر اور ابتدائے بحر کامل ہوتا ہے اس کی بنیاد مفاعلتن پر ہے

مَوحَد

۔ (عروض) ایک رکن کی بیت جس میں مصرع اول قائم مقام مصرع دوم ہوتا ہے

مَوزُوں

پھبتا ہوا، لائق حال، توقع کے لحاظ سے مناسب، درست، جیسا یا جتنا چاہیے ویسا یا اتنا

موصولہ

پہنچا ہوا، ملا ہوا (خط وغیرہ)

موقُوص

(لفظا ً) ٹوٹا ہوا ؛ (عروض) وہ رکن جس کا حرفِ ثانی متحرک گرا دیا گیا ہو ۔

مَکفُوف

(عروض) وہ رکن جس کا ساتواں حرف جو سبب خفیف کا دوسرا حرف ہو، حذف کر دیا جائے، جیسے : فاعلاتن سے فاعلات، مفاعلین سے مفاعیل

نا مَوزُوں

جو شعر یا مصرع وزن اور بحر میں نہ ہو

نائِرَہ

۔ شعلہ ، لپٹ ، لو ۔

نَحْر

سینے کے اوپر کا حصہ، سرسینہ، وہ جگہ جہاں سے گردن سینے سے جڑی ہوتی ہے

نَسْبِیغ

(لغوی معنی) تمام کرنا ، (عروض) ایک زحاف کا نام یعنی ایک سبب خفیف ک بیچ میں جو آخر رکن میں واقع ہوا ہو الف زیادہ کرنا پس مفاعیلن سے مفاعیلان ہوگیا ، یہ زحاف اپنے اصلی رکن کے ہموزن گنا جاتا ہے اور ہمیشہ مصرع کے آخر میں آتا ہے

نَقْص

عیب، داغ، دھبا

نیور

(عروض) مفرد حرف جو ثقیل ہو

واخَر

(عروض) ایک عربی بحر (غیر مستعمل) جو ہزج مسدس اخرب مقبوض (مفعول مفاعلن فعولن) کی طرح محذوف الآخر ہوتی ہے ۔

وافِر

زیادہ، کثیر، با افراط، کثرت سے، بہت

وافِر مُثَمَّن سالِم

(عروض) ایک عربی محذوف بحر ، وزن اس کا مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن مفاعلتن ہے ۔

وافِر مُثَمَّن مَعصُوب

(عروض) ایک عربی محذوف بحر وزن اس کا مفاعیلن مفاعلتن مفاعیلن مفاعلتن ہے ۔

وافی

گھر والی کے واسطے کچھ ذخیرہ وافی فراہم کرجانا

وَتَدِ مَجْمُوْع

(عروض) وہ سہ حرفی لفظ، جس کے پہلے دو حرف متحرک ہوں جیسے علی

وَتَدِ مَفْرُوْق

(عروض) وہ سہ حرفی لفظ، جس کا پہلا اور تیسرا حرف متحرک ہو

وَرت

(عروض) آہنگ، بحر، وزن

وَزْن

(لفظاً) پلڑا، پیمانہ، اندازہ

وَزْنِ صَرفی

(عروض) ایسے دو کلمے جو حرکات و سکنات اور وزن میں ایک دوسرے سے متجانس نہ ہوں ۔

وَزْن میں ہونا

(عروض) مصرعے یا شعر کا موزوں ہونا ، بحر میں ہونا۔

وَزْن نِکالنا

(عروض) نیا وزن ایجاد کرنا ، نئی بحر نکالنا ، شعر کی تقطیع کے لیے نئے اوزان بنانا ۔

وَزن کرنا

تولنا، بھاری پن معلوم کرنا، وزن معلوم کرنا

وَصْل

(خصوصاً) عاشق و معشوق کا ملنا (ہجر کا نقیض)

وَقْص

(عروض) حرف ثانی متحرک کو گرا دینا ، بحر کامل سے مخصوص ایک زحاف جس میں دوسرا حصہ حرکت کے لیے حذف کر دیتے ہیں ، متفاعلن کا ایک زحاف رکن

وَقف

(لفظاً) کھڑا ہونا، ٹھہرنا، قیام کرنا، رکنا، توقف، ٹھہراؤ، سکون

کَبِیْر

(منزلت یا صورت میں) بڑا، بزرگ، جیسے امیر کبیر اس کا مونث کبیرہ ہے جیسے گناہ کبیرہ

ہَتم

لفظاً: آگے کے دانت توڑنا، عروض: مفاعیلن کے زحافات میں سے ایک زحاف کا نام جو حذف اور قصر کا مجموعہ ہوتا ہے

ہَری پَد

(پنگل) ایک چھند یعنی عروضی وزن کا نام جس کے چار اجزا ہوتے ہیں اور چاروں اجزا میں کل ۵۴ ماترائیں ہوتی ہیں (اسے دو سطروں میں پورا کیا جاتا ہے اور ہر سطر کے بعد وقفہ ہوتا ہے عام دوہوں کی طرح)

ہَزَج

بجلی کڑکنے کی آواز، کڑکا نیز لرزش

ہَفْتاد و پَنْجُم

(عروض) شعر کا ایک وزن (مفعول ، مفاعیل ، مفاعیلن ، فع) ، رباعی کا ایک وزن ۔

ہَفْتاد و چَہارُم

(عروض) شعر کا ایک وزن (مفعول مفاعیل ، مفاعیلن فاع) ، رباعی کا ایک وزن ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words