تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا" کے متعقلہ نتائج

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.

کِسی کے نام کا کُتّا بھی نَہ پالْنا

(عو) کسی کی صورت سے بیزار اور متنفر ہونا ، کسی کی شکل دیکھنے کا روادار نہ ہونا

نام بھی نَہ ہونا

کسی چیز کا بالکل نہ ہونا، کوئی چیز بھی نہ ہونا، کچھ نہ ہونا، بالکل فنا ہوجانا

نام بھی نہ لینا

سخت نفرت کرنا، بہت بیزار ہونا، کنایہ ہے کمال تنفر اور بیزاری سے

تیرے جِیئے کُتّا بھی نَہ جِیئے

(عو) تیری زندگی سے کُتّے کی زندگی بھی بہتر ہے.

نام کو بھی نَہ ہونا

بالکل نہ ہونا ، ذرا بھی نہ ہونا ۔

نام کو نَہیں

بالکل نہیں ، ذرا بھی نہیں ،کچھ نہیں ، انکار میں بولتے ہیں

بُھولے سے بھی نام نَہ لینا

بھول کر بھی یاد نہ کرنا، نفرت، عداوت، بے پراوئی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

نام بھی نَہِیں

کچھ نہیں کی جگہ ، ذرا نہیں ۔

نام پَر پاپوش بھی نَہ مارْنا

۔ (عو) کمال ناراض ہونا۔ کمال بیزاری کا کنایہ۔ کسی کو بہت بے وقعت سمجھنا۔

تیرے باپ کا کیا اِجارَہ ہے

تو کیوں دخل دیتا ہے ، تو دخل دینے والا کون؟

نام نَہیں

۔ پتا نہیں ، سراغ نہیں ، بے نشاں ہے ، لامکاں ہے ۔

دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے

بڑے بخیل ہیں

پال پال تیرے جی کا ہوگا کال

کمینے آدمی پر مہربانی کروگے تو موقع ملنے پر وہ نقصان پہن٘چائے گا.

نام کو نَہیں ہے

برائے نام نہیں ہے ، نام گنانے تک کو نہیں ہے ، بالکل نہیں ہے ، مطلق نہیں ہے

میرا مُردَہ اَب بھی تیرے زِندے پَر بھاری ہے

میں مجبوری میں بھی تجھ پر غالب ہوں، میں اس گئی گزری حالت میں بھی تجھ پر غالب ہوں، تجھ سے بہتر ہوں

دینے کے نام کُن٘ڈی بھی نَہِیں دیتے

بہت کنجوس ہیں.

نام کا طالِب ہونا

نام و نمود اور شہرت کا خواہش مند ہونا ۔

نام کا کَلِمَہ رَٹنا

ہر وقت تذکرہ کرنا

آتے کا نام سَہْجا ، جاتے کا نام مُکْتا

نہ آنے کی خوشی اور نہ جانے کا غم، نہ آتے کو روکنا نہ جاتے کو پکڑنا

نام ہی نام کا

صرف دِکھاوے کا ، بے حقیقت ، بے اصل ، جعلی ۔

نام کا سِکَّہ چَلنا

رک : نام کا سکہ جاری ہونا ۔

اَب بھی کُچھ نَہیں گَیا

ہنوز تلافی یا اصلاح ممکن ہے، ابھی تدارک کا موقع باقی ہے

نام کا دُشمَن ہونا

سخت بیزار ہونا ، بے حد نفرت کرنا ، نہایت متنفر ہونا ۔

نام کا ہونا

حصے کا ہونا ، حق کا ہونا

سَلْطَنَت کا نام نَہ لینا

حُکومت یا بادشاہت کی خواہش نہ کرنا

نام کا کُتّا نَہ پالنا

سخت بیزار اور متنفر ہونا، کمال بیزار ہونا

نام کا کَلِمَہ پَڑھنا

بہت عزت سے نام لینا، حد درجہ احترام یا تعریف کرنا

نام کا خُطبَہ پَڑھنا

جمعے کے خطبے میں حاکم وقت کے نام کا اعلان کرنا ۔

نام کا سِکَّہ

وہ سکہ جس پر حاکم وقت کا نام ڈھالا گیا ہو ؛ (مجازاً) حکومت ، فرماں روائی ؛ از حد رعب داب ، بے حد دھاک ۔

گان٘ڈُو کا حِمایَتی بھی ہارا ہے

(فحش بازاری) کم حوصلہ اور نامرد کا طرف دار بھی زک اٹھاتا ہے ، بودے کا ساتھی بھی شرمندگی اٹھاتا ہے ، نالائق اور کمینے کا ساتھ دینا داخل حماقت ہے.

نام کا سِکَّہ جاری ہونا

حکومت قائم ہونا ، دھاک ہونا ، شہرت ہونا ۔

مُوئے کا کوئی نام نَہیں جِیتے کا سَب کوئی

۔ مثل۔ زندہ کی سبھی خوشامد کرتے ہیں۔ مُردہ کا کوئی نام نہیں لیتا۔ روپیہ کے سب یار ہوتے ہےیں۔ کنگال کی مٹّی کو قبر میں اور زندہ کو اپنے گھر میں آرام ہے یعنی ہر شخص اپنے ہی مسکن میں خوش ہے۔

ایک بھی نَہیں

اَللہ کا نام لے کَر

توکل بخدا ، خدا کے بھروسے پر .

نام کا وَظِیفَہ ہونا

نام رٹا جانا ، مسلسل یاد کیا جانا ۔

ہَرِ کے نام کا بَھجَن کَرنا

بھگوان کو یاد کرنا ۔

نام کا عاشِق ہونا

نام سے محبت ہونا ، حد درجہ محبت ہونا ، بہت چاہنا ۔

نام ہی کا ہونا

صرف کہنے کے واسطے ہونا، برائے نام ہونا

مان کا پان بھی بَہُت ہے

عزّت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہے ، عزت کی تھوڑی چیز بھی اہم ہے.

نام کا خُطبَہ پَڑھوانا

نام کا خطبہ پڑھنا (رک) کا متعدی المتعدی ۔

آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا

میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا

اَللہ کا نام مُحَمَّد کا کَلِمہَ

ناداری میں ایمان سنبھالے ہوئے بیٹھے ہیں

گَھر آئی کُتِیا کو بھی نَہیں نِکالْتے

رک : گھر آئے کُتے کو بھی الخ

چُوہے کا بَچَّہ بھی نَہ ہونا

بے اولاد ہونا .

نام کا وَظِیفَہ

کسی کے نام کو باربار رٹنا، کسی کی یاد ہردم رہنا

صُبْح کا نام نَہِیں لیتے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں کہ نام لینے سے کھانا نہیں ملتا

پاک نام اللہ کا

اللہ کے سوا کوئی پاک نام نہیں کہلا سکتا، اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے

مان کا پان بھی غَنِیمَت ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

نام تَک کا رَوادار نَہ ہونا

رک : نام تک سننا گوارا نہ ہونا

چِیُوْن٘ٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے.

مان کا پان بھی بَہُت ہوتا ہے

عزت کے ساتھ تھوڑا ملنا بھی بہت ہوتا ہے ؛ تھوڑا سا پوچھ لینا بھی غنیمت ہے ۔

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

تِنْکے کا اِحْسان بھی بَہت ہونا

تھوڑا سا احسان بھی قابل شکر گزاری ہے ؛ تھوڑے سے احسان کا بوجھ بڑا ہوتا ہے-

کاٹے ہاتھ نام تَلْوار کا

رک : کاٹے باڑھ نام تلوار کا ، کام کوئی کرے نام کسی کا ہو

ہَرِ کا نام جَپنا

مہادیو کی پوجا کرنا ، بھگوان کو یاد کرنا ۔

ہَرِ کا نام لے

(ہنود) بھگوان کو یاد کر ، تو جیسے کہتا ہے یوں نہیں ہے (قائل کے قول کا رد ہے)

دُور کا بھی واسْطَہ نَہ ہونا

کسی قِسم کا کوئی تعلق نہ ہونا.

اُت تیْرا جانا نِپَٹ بَھلیْرا، جِت ہووے تیرے مِیْت کا ڈھیْرا

دوست کے گھر جانا بہتر ہے، جہاں تیرے دوست کا مقام ہے وہاں تیرا جانا اچھا ہے یعنی انسان کو دوست احباب سے ملنا چاہیے

تان٘بے کا تار نَہیں

(عو) نہایت مفلس ہے ، اس عورت کی نسبت بولتے ہیں جس کے پاس زیور بالکل نہ ہو.

اردو، انگلش اور ہندی میں تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا کے معانیدیکھیے

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

tere naam kaa kuttaa bhii nahii.n paalnaaतेरे नाम का कुत्ता भी नहीं पालना

عبارت

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا کے اردو معانی

  • انتہائی تحقیر و تنفر کا اظہار ہے.
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

तेरे नाम का कुत्ता भी नहीं पालना के हिंदी अर्थ

  • इंतिहाई तहक़ीर-ओ-तनफ़्फ़ुर का इज़हार है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا)

نام

ای-میل

تبصرہ

تیرے نام کا کُت٘ا بھی نَہیں پال٘نا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words