تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ٹَھیرْنا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ٹَھیرْنا کے معانیدیکھیے
ٹَھیرْنا کے اردو معانی
فعل لازم
- رکنا ، تھمنا ، قیام کرنا ، کھڑا رہنا .
- برقرار رہنا ، قائم رہنا .
- ٹکنا ، جمنا ، قائم ہونا (نظر وغیرہ کا) .
- ثابت قدم رہنا ، مقابلہ کرنا ، تاب لانا .
- ٹکنا ، ساتھ دینا .
- (پانی یا کسی مائع کی سطح پر) رکنا ، تیرنا ، قائم رہنا .
- ٹھننا ، منصوبہ بننا .
- قائم ہونا ، منجمد ہونا ، پیٹھنا .
- فروکش ہونا ، مقیم ہونا ، اترنا .
- (شادی کی تاریخ) مقرر ہونا ، (شادی) قرار پانا .
- طے ہونا ، تجویز ہونا .
- . بہ امر مجبوری کسی کام کے کرنے کا ارادہ کر لینا ، طے پانا .
- قیمت چکنا ، بھاؤ طے پانا ، مقرر ہونا (قیمت ، بھاؤ وغیرہ کے ساتھ) .
- دیر لگانا ، تاخیر کرنا .
- دیرپا ہونا ، مضبوط ہونا ، دیر تک کام دینا .
- تامل کرنا ، توقف کرنا ، صبر کرنا .
- قرار پکڑنا (نطفہ وغیرہ کے ساتھ) .
- قرار پانا .
- تہ نشین ہونا ، نیچے بیٹھنا
- تسلی ہونا ، اضطراب کم ہونا ، بیقراری دور ہونا (دل وغیرہ کےساتھ) .
- (کوئی کام کرتے کرتے) رک جانا
- (کسی کام سے) باز رہنا .
- (چراغ وغیرہ) چلتا رہنا
- ہونا
- طبیعت کا بحال ہونا ، افاقہ ہونا ، سن٘بھلنا
- خرش ہونے سے بچ رہنا ، صرف نہ ہونا
- (قانون) گواہ کا اپنے اظہار میں قائم رہنا ، گواہ نہ ٹوٹنا
- نوبت آنا ، طے ہونا ، اتفاق ہونا
- کسی رقیق شے کا تھوڑی دیر ساکت رہنے سے گاڑھا ہو جانا قوام بن٘دھنا ؛ گون٘دھے ہوئے آٹے وغیرہ کا لوچدار ہونا
- طے پانا ، فیصلہ ہونا
- بند ہونا ، سلسلہ ختم ہونا
- منحصر ہونا ، نربھر ہونا
- بچنا ، باقی رہنا
- متعین ہونا .
شعر
وہ زندہ ہے جو بہے موج وقت کی رو میں
وہ زندہ تر ہے جو طوفاں میں ٹھیرنا جانے
English meaning of Thairnaa
Intransitive verb
- to stand still, to stand firm, to be stationary, to be fixed, to be stopped
- to be fixed on, be determined, be resolved; to prove to be, to turn out
- to be settled, be agreed upon, be concluded
- to be ascertained, be proved, be established
- to last, endure
- to stay, remain, abide, wait, tarry
- to stop, rest, pause, cease, desist
- to be congealed, be frozen
ठैरना के हिंदी अर्थ
अकर्मक क्रिया
- = ठहरना | ठराई-स्त्री० = ठहराई
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (ٹَھیرْنا)
ٹَھیرْنا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔