تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تِیتَری" کے متعقلہ نتائج

تِتْلی

ایک قسم کا پر دار کیڑا جس کے پروں پر طرح طرح کے رن٘گوں کے نقش و نگار ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کے پَر نہایت خوب صورت ہوتے ہیں جسے تتری اور تیتری بھی کہتے ہیں

شاہ تِتْلی

(حشریات) ایك تتلی جس كی جھلی نما پر ہوتے ہیں جو رنگ برنگ كے سفنوں سے ڈھكے ہوتے ہیں.

گوبھی تِتْلی

سفید یا سفیدی مائل تِتلی جس کا لاروا گوبھی کے پتّے کھا کر نشوونما پاتا ہے ، کلم تیتری.

ڈَناس تِتْلی

ایک چھوٹی تِتلی.

اردو، انگلش اور ہندی میں تِیتَری کے معانیدیکھیے

تِیتَری

tiitariiतीतरी

اصل: سنسکرت

وزن : 212

موضوعات: ہندو

تِیتَری کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • تیتر کی تانیث، تیتر کی مادہ، ایک پرندہ عموماً مرغ کے برابر سیاہی مائل سفید چتی دار ہوتا ہے، لاط
  • (ہندو) ایک قسم کی بھینیری، تتلی

اسم

  • تیترا جسکی یه تا نیث ہے، (تین لڑکوں کے بعد پیدا ہرنے والی لڑکی ہندوؤں میں ایسی لڑکی کو نامبارک خیال کیا جاتا ہے)
  • ایک قسم کی دوا جو باری کے بخار میں دیتے ہیں

اسم، مؤنث

  • (گاڑی بانی) وہ ڈھبری یا پینّچ دار چمٹی جو گاڑی کی کما نی کے پلڑوں کو ایک جگہ رکھنے والے آہنی چمٹے کے منّھ کو ہند رکھتی ہے تا که دونوں سرے بندھے رہیں .

اسم، مؤنث

  • رک: تتلی.
  • ایک قسم کی بھنبیری.
  • (مجازاََ) خوش پوشاک شو قین عورت.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of tiitarii

Noun, Feminine

  • butterfly, female partridge, numida meleagris

Noun

  • third daughter

तीतरी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ۔(ह। हाय अव़्वल मारूफ़) मुअन्नस। १।तीतर की मादा। २।(हिंदू) एक किस्म की भीनीरी। तितली
  • तीतर का स्त्रीलिंग, तीतर की मादा, एक पक्षी प्रायः मुर्ग़े के बराबर काला रंग लिए सफ़ेद चित्तीदार होता है

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = तितली

تِیتَری کے قافیہ الفاظ

تِیتَری سے متعلق دلچسپ معلومات

تیتری مع یائے معروف،’’تتلی‘‘ کے معنی میں یہ لفظ اب عموماً پنجاب کی اردو میں سنا جاتا ہے۔ لیکن ایسا ہمیشہ نہیں تھا۔ اکبر الٰہ آبادی کی رباعی میں ہے ؎ دو تیتریاں ہوا میں اڑتی دیکھیں اک آن میں سو طرف کو مڑتی دیکھیں یہ لفظ ہمیشہ مؤنث ہے، اس کا مذکر کچھ نہیں۔ دیکھئے،’’تذکیر سے عاری نام، جانوروں کے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تِیتَری)

نام

ای-میل

تبصرہ

تِیتَری

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone