تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"وَحْدَت" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں وَحْدَت کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
وَحْدَت کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- ایک ہونا ، واحد ہونا ، فرد ہونا (کثرت کا نقیض)
- اکیلا ہونے کی حالت ، احدیت ، توحید ، یکتائی ۔
- ﷲ تعالیٰ کا ایک ہونا، توحید، احدیت، یکتائی، (مجازاً) ﷲ تعالیٰ، ذات باری تعالیٰ
- (ادب) ڈرامے یا کسی ادب پارے کی تین وحدتوںمیں سے کوئی (مثلاً وحدت زماں، وحدت مکاں اور وحدت عمل)، مختلف اجزا کا اپنی ترکیبی حیثیت میں باہم اس طرح مربوط، متحد اور منظم ہونا کہ مجموعی طور پر وہ ایک اکائی کا تاثر دے سکے (نیز وحدتِ ثلاثہ)
- تنہائی، اکیلا ہونے کی حالت، خلوت
- کئی ریاستوں یا صوبوں کا مل کر ایک حکومت بننا نیز ریاست جو وفاق کا جزو ہو
- جماع، مرکزیت، اتحاد، متحد ہونے کی حالت، ایک ہونے کی کیفیت، یکجہتی، (مجازاً) ہم آہنگی
- (فعلیات) کسی نظام یا کسی عضو کے دوسرے کے ساتھ جڑے ہونے کی حالت
شعر
تو نے وحدت کو کر دیا کثرت
کبھی تنہا نظر نہیں آتا
قصۂ آدم میں ایک اور ہی وحدت پیدا کر لی ہے
میں نے اپنے اندر اپنی عورت پیدا کر لی ہے
وحدت میں تیری حرف دوئی کا نہ آ سکے
آئینہ کیا مجال تجھے منہ دکھا سکے
Urdu meaning of vahdat
- Roman
- Urdu
- ek honaa, vaahid honaa, fard honaa (kasrat ka naqiiz
- akelaa hone kii haalat, ahdiiyat, tauhiid, yaktaa.ii
- lallaa taala ka ek honaa, tauhiid, ahdiiyat, yaktaa.ii, (majaazan) lallaa taala, zaat baarii taala
- (adab) Draame ya kisii adab paare kii tiin vahadto.n me.n se ko.ii (masalan vahdat zamaa.n, vahdat makaa.n aur vahdat amal), muKhtlif ajaza ka apnii tar kebii haisiyat me.n baaham is tarah marbuut, muttahid aur munazzam honaa ki majmuu.ii taur par vo ek ikaa.ii ka taassur de sake (niiz vahdat-e-salaasaa
- tanhaa.ii, akelaa hone kii haalat, Khalvat
- ka.ii riyaasto.n ya suubo.n ka mil kar ek hukuumat banna niiz riyaasat jo vafaaq ka juzu ho
- jamaa, markziiyat, ittihaad, muttahid hone kii haalat, ek hone kii kaifiiyat, yakajahtii, (majaazan) ham aahangii
- (faaalyaat) kisii nizaam ya kisii uzuu ke duusre ke saath ju.De hone kii haalat
English meaning of vahdat
Noun, Feminine
- unity, state of being one, oneness, singularity
- god, Allah
- solitariness, isolation
- unit
वहदत के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- 'वहिद' अर्थात् एक होने की अवस्था, गुण या भाव, अद्वैतवाद, एकत्व, एकता, अद्वैत भाव, ईश्वर को एक मानना, एक होना, तन्हाई, अकेलापन
وَحْدَت کے مترادفات
وَحْدَت کے متضادات
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
وَحْدَت کی لَے
توحید کی دلکش آواز (ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے اس ارشاد کی طرف اشارہ ہے جس میں حضور ﷺنے فرمایا تھا کہ مجھے ہندوستان سے توحید کی بو آتی ہے) ۔
وَحْدَتِ زَمان
(ادب) یونانی دور کے ڈرامے میں تین وحدتوں وحدتِ زماں ، وحدتِ مکاں اور وحدتِ عمل میں سے ایک وحدت اس سے مراد یہ ہے کہ کہانی کے عمل کی کوئی مدت مقرر ہو ۔
وَحْدَتِ اَدیان
تمام مذاہب کا ایک ہونا ، یہ نظریہ کہ اصلا ً تمام مذاہب ایک ہیں اور ظاہری رسوم و عقائد کچھ بھی ہوں سب ایک خدا ہی کی عبادت کرتے ہیں ۔
وَحدَتُ الشُّہُود
(تصوف) یہ نظریہ کہ کائنات اﷲ تعالیٰ کی ذات سے الگ ہے اس میں شامل نہیں بلکہ اس کی شاہد ہے ، ہمہ از اوست کا نظریہ (وحدت الوجود کے مقابل) ۔
وَحدَتِ مُقَیَّدَہ
یہ نظریہ کہ ایک ذات تنہا ایسی صفات سے متصف ہو کہ کوئی دوسرا ان صفات میں اس کا شریک نہ ہو جیسے وحدت باری ۔
وَحدَتِ عَمَل
(ادب) کسی ڈرامے یا ادب پارے میں پلاٹ کا مکمل اور ایک ہونا اور اس میں کسی نمایاں ضمنی قصے کا شامل نہ ہونا ، ڈرامے میں ایک واقعے کو مکمل طور پر ایک ہی کیفیت (طربیہ یا المیہ) میں پیش کرنا ۔
وَحدَتِ مُطلَقَہ
(فلسفہ) ایک ذات جو اپنی صفات کے ساتھ قائم بالذات ہو ، ذاتِ واحد جو معروضی ہو نہ کہ اضافی یا موضوعی ؛ مراد : ذاتِ باری تعالیٰ ۔
وَحدَتِ ثَلاثَہ
(ادب) ارسطو کے نظریہء فن کے مطابق ڈرامے کے پرتاثر ہونے کے لیے تین وحدتیں ضروری ہیں ، وحدت ِعمل ، وحدت ِزماں ، وحدت مکاں ۔
وَحدَتِ خالِصَہ
(فلسفہ) وحدت کی خاصیتوں میں سے ایک خاصیت یعنی اس کے منفرد یا اکیلے یا ایک ہونے کی صورت و حالت ۔
وَحدَتِ طَبِیعَت
حضرت عیسیٰ ؑ کی بیک وقت الوہی اور بشری صفات پر یقین رکھنے کا عقیدہ ، توحید ِفطرت مسیح کا نظریہ ، وحدتِ فطرت ۔
وَحدَتِ سِہ گانَہ
رک : وحدتِ ثلاثہ (ارسطو کے بقول ڈرامے کے لیے تین ضروری وحدتیں ، وحدتِ زماں ، وحدتِ مکاںاور وحدتِ عمل) ۔
وَحدَتِ تَاَثُّر
(ادب) وہ وحدت جو کسی ادب پارے میں قاری یا ناظر کے ذہن پر صرف ایک تاثر چھوڑے تاکہ اس میں شدت اور گہرائی ہو ، کسی ادبی تخلیق کا قلب و ذہن پر یکساں اثر (نیز رک : وحدت ، معنی نمبر ۳)۔
وَحدَت بِین
خدا کو پہچاننے والا ، اللہ کو ایک ماننے والا ، توحید پرست ، توحید ِذات و صفات خداوندی کا ادراک رکھنے والا نیز وحدت الوجود کو ماننے والا ، وحدت الوجودی ۔
وَحدَت و کَثرَت
یہ بحث کہ عالم (شہود یا وجود) ایک ہے یا نہیں، یہ بحث کہ کائنات خدا کا مظہر ہے یا اس کا جزو ہے
وَحدَت مَکاں
(ادب) ڈرامے کے لیے ارسطو کی مقرر کردہ تین وحدتوں میں سے ایک جس کے مطابق پورا ڈراما ایک خاص جگہ پر کھیلا جاتا ہے ۔
وَحدَتِ باری
ذات خداوندی کی یکتائی، (فلسفہ) یہ نظریہ کہ جب خدا موجود تھا تو اس کے علاوہ کوئی شے موجود نہ تھی
وَحدَتِ زَماں
(ادب) یونانی دور کے ڈرامے میں تین وحدتوں وحدتِ زماں ، وحدتِ مکاں اور وحدتِ عمل میں سے ایک وحدت اس سے مراد یہ ہے کہ کہانی کے عمل کی کوئی مدت مقرر ہو ۔
وَحدَتُ الوُجُود
(تصوف) یہ نظریہ کہ جو کوئی شے وجود رکھتی ہے وہ اﷲ تعالیٰ کا صرف مظہر نہیں بلکہ جزو ہے اور تمام اشیا ایک وجود کے مظاہر اور اس کی شاخیں ہیں ، ہمہ اوست کا نظریہ ۔
وَحدَتی
وحدت (رک) سے متعلق یا منسوب ؛ وحدت پرست ، وحدت پسند ، موحد نیز وحدت پر مبنی ، یگانگت والا ، یکتائی کا ۔
وَحدَت فِی الکَثرَت
(تصوف) کثرت میں وحدت ، موجودات کی اصل کو ایک جاننا ؛ ہر چیز میں خدا کا جلوہ نظر آنے کی کیفیت ۔
دَیہِیمِ وَحْدَت
وحدانیت کا تاج ، مراد : توحید کا علم ، توحید کی تبلیغ و تعیم ، وحدانیت کا نشان ، بلند خدا کی وحدانیت کی تبلیغ و تعلیم تاج یعنی خاص ذریعہ.
وَحْدَۃُ الوُجُود
(تصوف) یہ نظریہ کہ جو کوئی شے وجود رکھتی ہے وہ اﷲ تعالیٰ کا صرف مظہر نہیں بلکہ جزو ہے اور تمام اشیا ایک وجود کے مظاہر اور اس کی شاخیں ہیں ، ہمہ اوست کا نظریہ ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
qadam
क़दम
.قَدَم
foot, pace, step, footstep
[ Office ki duri ghar se bas itni hai ki char qadam mein hi pahunch jayen ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fuzuul-go
फ़ुज़ूल-गो
.فُضُول گو
babbler, chatterbox, talkative person
[ Zyada lachhedar baat karne ya mauzoo se hat kar baat karne wala bhi fuzool-go kahlayega ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sozish
सोज़िश
.سوزِش
burning, inflammation
[ Zakhm garche achcha ho chuka hai lekin kabhi kabhi sozish mahsoos hoti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
maahii-giir
माही-गीर
.ماہی گِیر
fisherman
[ Mahigir ki jaal mein ek rehu bhi phans gaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
farba
फ़र्बा
.فَرْبَہ
fat, plump, stout, corpulent, stout and strong
[ Ram aur Shyam ke paltu janwar farba aur mote ho gaye hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tavaqquf
तवक़्क़ुफ़
.تَوَقُّف
delay, suspension, stoppage, pause
[ Agar kisi ke aane mein tawaqquf hoga to apni saza payega ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mohlat
मोहलत
.مُہلَت
time, deferring, intermission, cessation
[ Hazrat Imam Hussain ne Kufiyon se mohlat ek raat ki chahi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dauraaniya
दौरानिया
.دَوْرانِیَہ
the length of time for which something continues, duration
[ Is kitab ke har Darame ka dauraniya pachees minute se zyada nahin hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tambuuraa
तंबूरा
.تَن٘بُورا
a musical instrument like a guitar, tanpura, tamboura
[ Rubab aur tambure ki awaz dardnak hoti hai aur ahl-e-Europe ko pasand nahin aati ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
afshaa.n
अफ़्शाँ
.اَفْشاں
pouring out (used in compound), strewing, dispersing
[ Ghas par afshan pani ke qatre suraj ki raushni mein moti ke manind chamak rahe hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (وَحْدَت)
وَحْدَت
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔