تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"وُہ دِن بھی آئے" کے متعقلہ نتائج

وُہ دِن بھی آئے

وہ وقت بھی آئے گا ، جس کا انتظار ہے ، ایسا زمانہ بھی آیا ، وہ وقت بھی آیا تھا

وُہ بِھی دِن ہو

کوئی ایسا وقت بھی آئے گا جب اپنے ارمان پورے ہوں گے ۔

وُہ بھی

کسی خاص بات کی طرف اشارہ کرنے کے لیے کہتے ہیں

گَھر آئے بیری کو بھی نَہ مارِیے

جو شخص گھر آئے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن ہی کیوں نہ ہو

وُہ دِن آج کا دِن

اس دن سے آج تک ، تب سے لے کر اب تک ، جب سے اب تک (بالعموم یہ ظاہر کرنے کے لیے مستعمل کہ فلاں وقت سے اب تک وہی روش ہے یا کوئی تبدیلی نہیں ہوئی) ۔

گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہیں نِکالتے

گھر پر آئے ہوئے شخص کی توہین نہیں کرنی چاہئے، جو شخص گھر آجائے اس کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کرتے خواہ دشمن بھی ہو

وہ بھی دِن ہوگا

۔کوئی ایسا وقت بھی آئے گا جب اپناارمان پورا ہوگا۔؎

وہ دِن بھی آئے

۔ وہ وقت بھی آئے۔؎

وُہِ بھی کیا دِن تھے

کیا اچھا زمانہ تھا

وُہ دِن لَد گَئے

وہ زمانہ گزر گیا ، وہ دور ختم ہو گیا ۔

وُہ دِن گُزَر گَئے

رک : وہ دن گئے ۔

وُہ دِن ہے اَور آج کا دِن ہے

رک : وہ دن اور آج کا دن ۔

وُہ دِن ہَوا ہُوئے

وہ وقت نہ رہا ، اچھا زمانہ نہ رہا ، اب اقبال مندی کے دن نہیں رہے ۔

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

(پھل آنا = بچہ جننا ، اولاد والی ہونا) عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں .

وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا

وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا

ہَلْدی لَگے نَہ پِھٹْکَڑی رَن٘گ بھی چوکھا آئے

رک : ہلدی لگے نہ پھٹکری/پھٹکڑی اور رنگ چوکھا آئے

کَبھی گُھورے کے دِن بھی پِھرْتے ہیں

زمانہ بدلتا رہتا ہے، کبھی غریبوں اور کمزورں کا زمانہ بھی بدل جاتا ہے، ان کے بھی اچّھے دن آ جاتے ہیں، غریب اور کمزور ہمیشہ غریب و کمزور نہیں رہتے، بارہ برس میں گھورے کے بھی دن پھر جاتے ہیں

وُہ دِن ہَوا ہَو گَئے

وہ وقت نہ رہا ، اچھا زمانہ نہ رہا ، اب اقبال مندی کے دن نہیں رہے ۔

ہَلدی لَگے نَہ پِھٹکَری رَنگ بھی چوکھا آئے

۔مثل۔ اس جگہ بولتے ہیں جہاں بغیر کچھ خرچ کئے خاطر خواہ کام نکل آئے۔

آئے نَہ آئے

آنے اور نہ آنے میں شک ہونے کے موقع پر مستعمل

آئے نَہ آئے بَرابَر

آنے سے کوئی حاصل یا فائدہ نہیں ہوا، جیسے: لڑکے نے سارے روپے خرچ کرڈالے، ہمارے لئے تو آئے نہ آئے برابر رہے

وُہ تو

کسی امر کی نشان دہی کے لیے مستعمل ۔

دُشْمَن پَر بھی یَہ وَقت نَہ آئے

دشمن بھی ایسی مصیبت میں مبتلا نہ ہو

وُہ جانے

اس کو پتا ہے ، اللہ تعالیٰ کی طرف اشارۃًکہتے ہیں ۔

وُہ کام

بہت بڑا اور اہم کام ، خراج تحسین اور داد کے لیے تعریفی جملہ

وُہ رَہا

کسی چیز کی طرف اشارہ کر کے بتانے کے لیے مستعمل ۔

آئے ہوش جانا

رک: آئے حواس جانا.

وُہ کِیجِیے

وہ سلوک کیجیے ، وہ برتاؤ کرنا چاہیے ۔

آئے کَہِیں کے

رک: آئے بڑے کہیں کے.

وُہ مُعامَلَہ

(کنایتہ) مجامعت ، ہم بستری ۔

وُہ مارا

(کلمہء تحسین) اچانک کامیابی کے موقعے پر نعرئہ تحسین کے طور پر بولتے ہیں ۔

آئے وَہاں سے

رک: آئے کہیں کے.

آئے اَوسان خَطا ہونا

بے حد گھبرا جانا، ہاتھ پانْو پھول جانا

وہ بات کَہتے ہو کہ گَدھے کو بھی ہَنْسی آئے

نادانی کی بات ، سراسر نادانی کی بات کہنا ، بہت بے وقوفی کی بات کرتے ہو

چَمگادَڑ کے گھر مہمان آئے، ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو

جیسے شخص کے گھر جاؤگے ویسی ہی عزت پاؤگے، سماج جیسا کرے ویسا ہی کرو

آئے ہو تو گَھرے چَلو

ٹھگوں کی اصطلاح بمعنی مسافر کو قتل کردو

مُردَہ آئے گا تَکیے پَر

آدمی جائے گا کہاں ہر پھر کے یہیں آئے گا

وُہ کَر چُکا

(طنزاً) وہ نہیں کرنے کا ، یہ کام وہ نہیں کرے گا ، یہ کام اس سے نہیں ہو گا

وُہ نَہ رَہنا

پہلے جیسا نہ رہنا، حالات بدل جانے کی وجہ سے کسی میں تبدیلیاں آ جانا، جو تھا وہ نہ رہنا

ہوش آئے ہوئے جانا

بدحواس ہو جانا ، بدحواسی چھا جانا ۔

دِن پَہ دِن

رک : دن بدن .

وُہ دِن گُزَر گَئے کہ پَسِینَہ گُلاب تھا

یعنی ہمارے اقبال کا زمانہ باقی نہیں رہا پہلے ہمارے پسینے کو بھی گلاب سمجھا جاتا تھا اب وہ بات کہاں

آئے حَواس غائِب ہونا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

آئے تو جائے کہاں

رک: آؤ تو جاؤ کہاں

تِین دِن قَبْر میں بھی بھاری ہوتے ہیں

مرنے کے بعد تین دن تک قبر میں فرشتے حساب لیتے ہیں، اس سے مراد یہ ہے کہ دنیا کے بکھیڑے بہت ہیں، انسان کو خدا کی یاد ہر وقت کرنی چاہیئے، مرنے کے بعد بھی آدمی کا پریشانیوں سے پیچھا نہیں چھوٹتا

دِیدَہ بھی شُنِیدَہ بھی

قابلِ یقین.

نَہ آئے کی ، نَہ گَئے کی

آنے جانے والوں کی ، کسی کی کوئی عزت نہیں

وُہ کیا کَہنے لگے

۔ وہ یہ کہنے لگے۔ اس جملہ میں لفظکیا استفہامیہ نہیں ہے۔؎

آئے بَڑے کَہیں کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

آئے حَواس غائِب ہو جانا

رک: آئے اوسان خطا ہونا

مُن٘ہ آئے جانا

رک : منھ آنا جو فصیح ہے ۔

آئے ہائے

رک : ہاے ہاے .

ہائے آئے

تاء سُّف و درد کے موقعے پر کہتے ہیں ۔

یِہ بھی نَہ ہوا وہ بھی نَہ ہوا

۔دونوں میں سے کوئی کام نہ بنا۔

وُہ بات حاصِل ہونا

(کسی خاص بات یا مرتبے کی طرف اشارہ) وہ بات ہونا ، وہ عزت ملنا ، وہ مقام حاصل ہونا ۔

وُہ کَیا کَہیں گے

اُنھیں معلوم ہوگا تو برا مانیں گے ، وہ خفا ہوں گے ، وہ اچھا نہ سمجھیں گے

گَھر آئے پِیر نَہ پُوجے باہَر پُوجَن جا

قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.

گیہُوں بھی گِیلے ، جان٘گَر بھی ڈِھیلے

کام بھی مشکل اور کوشش بھی پوری طرح نہیں تو پھر مقصد کیسے حاصل ہو.

آئے بَڑے وہ بَن کے

مداخلت بے جا، غرور، شیخی یا بڑا پن جتانے کے جواب میں طنزیہ مستعمل

یہ بھی میرا وہ بھی میرا

۔ کوئی ناانصافی سے ہر ایک چیز پر ہاتھ مارے تو اُس کی نسبت کہتے ہیں۔

اردو، انگلش اور ہندی میں وُہ دِن بھی آئے کے معانیدیکھیے

وُہ دِن بھی آئے

vo din bhii aa.eवो दिन भी आए

عبارت

وُہ دِن بھی آئے کے اردو معانی

  • وہ وقت بھی آئے گا ، جس کا انتظار ہے ، ایسا زمانہ بھی آیا ، وہ وقت بھی آیا تھا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

वो दिन भी आए के हिंदी अर्थ

  • वो वक़्त भी आएगा, जिस का इंतिज़ार है, ऐसा ज़माना भी आया, वो वक़्त भी आया था

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (وُہ دِن بھی آئے)

نام

ای-میل

تبصرہ

وُہ دِن بھی آئے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words