تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج" کے متعقلہ نتائج

یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج

۔مثل۔ جب دونوں باتوں میں رسوائی اور بدنامی ہواس وقت مستعمل ہے۔

یِہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولو تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے ۔

لاگ گَئی تو لاج کَہاں ہے

جب دل کسی پر آجاتا ہے تو شرم و حیا کا لحاظ کم رہتا ہے .

یِہ گُھٹْنا کھولیں تو لاج وہ گُھٹْنا کھولیں تو لاج

جب دونوں باتوں میں رسوائی اور بدنامی ہواس وقت مستعمل ہے

لاگ ہُوئی تو لاج کَہاں

رک : لاگ گئی تو لاج کہاں ، عشق میں شرم و حیا باقی نہیں رہی .

یِہ ٹانْگ کھولُوں تو لاج ہے وہ ٹانْگ کھولُوں تو لاج ہے

جب دونوں باتوں میں بدنامی اور رسوائی ہو اس وقت مستعمل ہے یعنی دونوں طرح بدنامی ہے ۔

سَن٘گ سوئی تو لاج کیا

ہمراہ سونے کے بعد کونسی شرم رہ جاتی ہے ، اس وقت کہتے ہیں جب کوئی بیجا طور پر شرمائے.

اَپْنےگُھْٹنے کھولو آپ ہی لاجوں مَرو

رک : اپنی ٹانگ کھولو الخ.

وہ راہ تُمہاری ہے تو یہ راہ ہَماری

۔ بے پروائی ظاہر کرنے کو کہتے ہیں۔؎

وہ راہ تُمھاری ہے تو یہ راہ ہَماری

ہماراتمھارا کوئی تعلق نہیں ، بے پروائی ظاہر کرنے کے لیے مستعمل ۔

لاج رَہ جانا

بھرم قائم رہنا، عزت رہ جانا، آبرو رہنا، شرمندہ ہونے سے بچنا.

وہ تو وہ

اس کا بڑا رتبہ ہے (کسی کے بڑے مرتبے یا مقام کی وجہ سے کہتے ہیں) ۔

وہ تو ہَوّا ہے

نہایت ہیبت ناک اور خوفناک ہے جس سے ڈر لگتا ہے ، نہایت بد مزاج ہے کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے

سَچ تو یہ ہے

حقیقت یہ ہے، سچ بات یہ ہے

وہ تو بہتا دریا تھا

وہ بہت ہی فیاض شخص تھا ، ہر کسی کو فائدہ پہنچانے والا تھا

حَق تو یہ ہے

سچ بات یہ ہے

مَزَہ تو یہ ہے

لطف اس میں ہے ، لطف کی یہ بات ہے ، عجیب بات یہ ہے ۔

رونا تو یہ ہے

افسوس تو اس بات کا ہے ، فکر تو یہ ہے.

وہ تو ہَم سَمْجھے ہی تھے

ہمیں تو پہلے سے معلوم تھا ۔

بات تو یہ ہے

اصلیت یہ ہے ، حقیقت یہ ہے .

مَزا تو یہ ہے

لطف اس بات میں ہے ، مزے کی بات تو یہ ہے ، عجیب بات تو یہ ہے ۔

لاج ہونا

لحاظ ہونا، شرم و حیا ہونا.

لاج رَہْنا

بھرم قائم رہنا، عزت رہ جانا، آبرو رہنا، شرمندہ ہونے سے بچنا.

وہ تو کَہِئے

۔غنیمت یہ ہے کہ جگہ۔وہ تو کہئےخیریت یہ ہے کہ آم کثرت سے پیدا ہوئے خلقت اس سے پیٹ پالتی ہے مگر تابکے اوس سے پیاس نہیں بجھتی۔

یِہ تو ہونا ہی تھا

اس طرح تو ہونا ہی تھا، یہ طے تھا، ہم جانتے تھے اس طرح ہوگا، یہ تو ہونا ہی تھا آخر یہ شہر خالی بادشاہوں کی راجدھانی تو نہیں تھا

غُلام ساٹھ تو وہ بھی ہاٹھ

نکمّے کا عدم وجود برابر ہے .

لاگ گَئی تَب لاج کَہاں ہے

جب دل کسی پر آجاتا ہے تو شرم و حیا کا لحاظ کم رہتا ہے .

یِہ تو کَہو

یہ تو بتاؤ ، بتائیے نیز یہ تو اچھا ہوا کہ ، یہ تو خیریت گزری کہ ۔

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِیے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

یِہ تو کَہِیے

یہ تو بتاؤ ، بتائیے نیز یہ تو اچھا ہوا کہ ، یہ تو خیریت گزری کہ ۔

وہ سیر تو ہَم سَوا سیر

رک : سیر کو سوا سیر موجود ہے ؛ یہ ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں ۔

تُمہاری بَرابَری وہ کَرے جو ٹانْگ اُٹھا کَر مُوتے

جو اپنی تعریف کرے اس سے مذاقاً کہتے ہیں

یِہ کَہنے کو تو نَہ ہوگا

کوئی یہ تو نہ کہہ سکے گا .

مَیں ڈال ڈال تو وہ پات پات

۔دیکھو ڈال ڈال۔ ؎

لاج کی آنْکھ جَہاز سے بھاری

۔مثل۔ یعنی جہاز اپنیجگہ سے ہل سکتا ہے مگر لحاظ والی آنکھ سے بے شرمی نہیں اُٹھائی جاتی۔ عزت اور شرم کے مارے بد لحاظی نہ کرنے کے موقع پر بولتے ہیں۔

لاج کی آنکھ جَہاز سے بھاری

پہاڑ یا جہاز اپنی جگہ سے چل سکتا ہے مگر غیرت مند کی آنکھ اپنی جگہ سے نہیں اٹھ سکتی .

واقِعَہ تو یہ ہے

رک : واقعہ یہ ہے ۔

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر لِئے

۔ (دہلی) طنزاً۔ ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا۔

ناک تو کَٹی پَر وہ بھی مَر گَئے

(طنزاً) تھوڑا نقصان ہوا پر ان کا زیادہ نقصان ہوا ، ہمارا تھوڑا نقصان دوسرے کے بڑے نقصان کا باعث ہوا

یِہ تو ہُوا

اس طرح تو ہوا ، یہ اچھا ہوا ۔

وُہ ڈال ڈال تو ہَم پات پات

بالعموم پیچھا کرتے وقت مستعمل

مَزے کی بات تو یہ ہے

دل چسپ بات ، مقام حیرت ، تعجب کا مقام ، لطف کی بات

وہ نَہیں تو اُس کا بھائی

ایک نہیں تو دوسرا سہی ، کام صرف ایک پر موقوف نہیں ، کسی خاص آدمی کے نہ ہونے سے کام رکتا نہیں ۔

اپنی تو یہ دیہ بھی نہیں

انسان کا اپنا جسم بھی مالک حقیقی کی ملکیت ہے

یِہ تو کُچھ بات نَہیں

۔یہ غلط ہے ۔؎

راجا ہوئے تو کیا ، وہ ہی جاٹ کے جاٹ

مال و دولت ذات اور اصل کو نہیں بدلتی

تُجھ سے پِھرے تو وہ خُدا سے پِھرے

قسم یا عہد کے موقع پر بولتے ہیں یعنی تیرے خلاف کروں تو گویا اپنے خدا کے خلاف کروں.

بات کَہے کی لاج

من٘ھ سے نکلے ہوئے لفظوں کی حیا، قول کی شرم، سخن پروری

وُہ بِھی کُچھ اَیسا تو نَہ تھا

وہ بھی مضبوط اور حو صلے والا تھا، وہ کوئی ایسا بُرا نہ تھا نیز اتنا اچھا تو نہ تھا

ناک تو کَٹی پَر وہ خُوب ہی میں مَری

ناک کٹوا لی مگر ضد نہ چھوڑی

یِہ بات تو ہے

رک: یہ بات ہے ، یہ بات ٹھیک ہے ، یہ بات سچ ہے (کسی بات کی تصدیق کے لیے مستعمل)

یِہ تو نَہیں

۔یہ امر واقعہ نہیں۔؎

لاج کی آنکھ پَہاڑ سے بھاری

پہاڑ یا جہاز اپنی جگہ سے چل سکتا ہے مگر غیرت مند کی آنکھ اپنی جگہ سے نہیں اٹھ سکتی .

ٹانْگ کی راہ نِکَلْنا

رک : ٹانگ تلے سے نکل جانا.

وُہ ڈال ڈال تو مَیں پات پات

بالعموم پیچھا کرتے وقت مستعمل

رَنْڈی کے ناک نَہ ہوتی تو وہ گُوہ کھاتی پِھرتی

عورت بہت بے وقوف ہوتی ہے

بیْاہ کِیے کی لاج

اپنے کیے کو نباہنا پڑتا ہے،

کُچْھ خَلَل تو ہے جِس سے یہ خَلَل ہے

اس نقص کی کوئی وجہ ہے

اَپْنے کَہے کی لاج رَکْھنا

بانْہہ گَہے کی لاج

پاس حمایت، دستگیری کے وعدے کا پاس ولحاظ.

اردو، انگلش اور ہندی میں یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج کے معانیدیکھیے

یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج

ye Taa.ng kholo to laaj , vo Taa.ng kholo to laajये टाँग खोलो तो लाज , वो टाँग खोलो तो लाज

یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج کے اردو معانی

  • ۔مثل۔ جب دونوں باتوں میں رسوائی اور بدنامی ہواس وقت مستعمل ہے۔
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج)

نام

ای-میل

تبصرہ

یہ ٹانْگ کھولو تو لاج ، وہ ٹانْگ کھولو تو لاج

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words