تلاش شدہ نتائج
"'aahan'" کے متعقلہ نتائج
آہَن گُداز
لوہے کو پگھلانے والا، سخت چیز کو نرم کردینے والا
آہَن پوش
جو زرہ پہنے ہوئے ہو، ہتھیار بند، اسلحہ سے آراستہ
آہَن جان
سخت جان، لوہے جیسی سختی والا
آہَنْ گَرْ
لوہے کے آلات و اشیا بنانے والا، حداد، لوہار
آہَن تاب
وہ پانی وغیرہ جس میں لوہے کو تپا کر بجھا لیا جائے
آہَن رُبا
سنگ مقناطیس جو لوہے کو اپنی طرف کھینْچ لیتا ہے، چمبک، مقناطیسی لوہا
آہَن میں غَرْق ہونا
سر سے پان٘و تک ہتھیاروں سے لیس ہونا، بہمہ وجوہ مسلح ہونا
آہن آمیز سنگِ آسمانی
وہ شہاب ثاقب جس میں لوہا اور دیگر دھاتیں پائی جاتی ہیں
آہَن گَر خانَہ
وہ کارخانہ جس میں لوہے کا سامان تیار ہو، لہارخانہ
آہَن مارنا
لوہے کو پھون٘ک کر کشتہ بنانا.
آہَنِ تَفْتَہ
تپتا ہوا یا تپا ہوا لوہا، دہکتا ہوا لوہا
آہَنِیں
آہنی، لوہے کا، مضبوط، مستحکم، سخت، پتھر یا لوہے کی طرح
آہنیں عزم
مضبوط عزم والا شخص، پختہ ارادے والا
آہَنِی سَڑَک
لوہے کی پٹری جس پر ریل گاڑی یا ٹرام دوڑتی ہے، ریلوے لائن، ٹراموے لائن
آہَنِی پَرْدَہ
سخت یا مضبوط پردہ یا رکاوٹ
آہن٘گ اَن٘گیز
عزم اور ارادے کو قوت بخشنے والا، اقدام عمل کی اُمنْگ پیدا کرنے والا.
آہَنیں جِگَر
سخت جان، سنگ دل، جفاکش، بہادر
آہَنْگ غَزَل
غزل کی موسیقی، غزل کی نغمگی
آہ نِیم شَب
وہ فریاد جو (بارگاہ ایزدی میں) آدھی رات کے وقت کی جائے (جو رات کے سناٹے میں رجوع قلب ہونے کی وجہ سے جلد باب قبول تک پہن٘چتی ہے)
آہ نیم کش
وہ آہ جو بدنامی کے ڈر سے کھل کر نہ کی جائے
آہَنی جان
سخت جان، جس کی جان مشکل سے نکلے، جس میں قوت برداشت غیر معمولی ہو، جفاکش
آہِ نِیْم شَبی
وہ آہ جو آدھی رات میں کھینچی جاے، ہجرمیں کھیںچی جانے والی آہ
آہَنِی پَیکَر
نہایت توانا، مضبوط جسم کا
آہَنِی
لوہے یا فولاد سے بنی ہوئی چیز
آہَنِی چھاپَہ
لوہے کی چھپائی، ٹائپ کی چھپائی
آہَنْگ تَصَوُّر
خیال کی رعنائی، تخیل کا نغمہ
آہَنْجَہ
دروازے کی کنڈی، کھٹکا، لوہے کا کڑا
آہنگی
آہنگ کا اسم کیفیت، تراکیب میں بطور جزو دوم مستعمل غنائیت، موسیقیت، سریلا پن، ترنم
زاوِیَہ آہَن
ایک آلۂ پیمائش جو کونوں کے زاویۂ قائم کو ناپنے کے لئے اِستعمال ہوتا ، کہنی نما آلۂ پیمائش ، اُصطُرلاب
گاو آہن
پھالا، ہل کا پھل یا پھالی، دھار
جاں آہَن
निष्ठुरता, पाषाण-हृदय, बहुत ही बेरहम, शूर, वीर, दिलावर
خِشْت آہَن
لوہے کی اینْٹ مراد : ہتھیار.
خُم آہَن
लालिमा लिये हुए एक काला पत्थर।
جَہازِ آہَن
لوہے سے بنا جہاز ، مسلح جہاز .
مَردِ آہَن
فولادی طاقت رکھنے والا آدمی، نہایت قوی آدمی، بہت بہادر آدمی
راہِ آہَن
(مجازاً) ریل کی پٹری، ریلوے