تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"'adiib'" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"'adiib'" کے متعقلہ نتائج
اَدِیب و شاعِر
شاعر و ادیب، شعر کہنے والا و ادب و تہذیب سکھانے والا، ناظم و نثر نگار، فصاحت والا، استاد
نِیم اَدِیب
وہ لکھنے والا جو تھوڑا بہت ادب لکھتا ہو ، جو باقاعدہ ادیب نہ ہو ، جو پورا ادیب نہ ہو ، آدھا ادیب ۔
دُوب
چھوٹی قسم کی عمدہ گھاس جو زمین پر جال کی شکل میں پھیلتی ہے، خصوصاً گھوڑا اوردیگر مویشی عموماً اسے رغبت سے کھاتے ہیں (عام طور پر یہ تین قسم کی ہوتی ہے ہری، سفید اور گانڈر)
ڈَب دار جوڑ
(نجَاری) یہ انگریزی طرز کا جوڑ کہلاتا ہے اور انگریزی لفظ ڈو کو بگاڑ کر اردو میں ڈب اور اس وضع سے لگائے ہوئے جوڑ کو ڈیرو ، ڈگڈگی یا ڈب دار جوڑ کہتے ہیں.
ٹَھیرٹَھیر کے چَلْیے جَب ہو دُور پڑاؤ، ڈُوب جات اَدِھیاؤ میں دوڑ چَلَتی ناؤ
جلدی کا کام اچھا نہیں ہوتا، آندْھی میں تیز چلتی ہوئی ناؤ ڈوب جاتی ہے
ٹَھیرٹَھیر کے چَلْیے جَب ہو دُور پڑاؤ، ڈُوب جات اَندْھیاؤ میں دوڑ چَلَنْتی ناؤ
جلدی کا کام اچھا نہیں ہوتا، آندْھی میں تیز چلتی ہوئی ناؤ ڈوب جاتی ہے
فَرّاشی آداب
فرشی سلام ، فراشی سلام ، نہایت ادب اور تعظیم کا سلام جو جھک کر کیا جاتا ہے ، نہایت احترام کا سلام .
سَودا اَچّھا لابھ کا اَور راجا اَچّھا داب کا
سودا وہ اچّھا جس میں نفع ہو راجا وہ اچّھا جس کا دبدبہ ہو.
اَنْدھے کے پاؤں تَلے بَٹیر دَب گَئی، کَہا ہَر روز شِکار کھائیں گے
اتفاقی بات پر بھروسا نہیں ہو سکتا، کیا جانے پھر اتفاق ہو یا نہ ہو
کھودے کُوا آپی ڈُب مُوا
اپنی ہلاکت یا تباہی کے خود اسباب پیدا کرنا ، ایسے شخص کے لیے بولتے ہیں جو دوسروں کی تکلیف کا سامان کرتا ہے مگر خود ہی اس کا شکار ہو جاتا ہے.
ڈوب دِلْوانا
(بندھانی) رنگریز کو کوئی کپڑا رنگوانے کے لیے دینا ، کپڑے وغیرہ دوبارہ رنگوانا ، رنگائ کے لیے دینا.
ہَوائی داب
(نباتیات) نباتی انتشار کا ایک طریقہ جس میں پودے کی شاخ یا ٹہنی کو نمدار واسطے میں اس وقت تک دبائے رکھتے ہیں جب تک اس کی جڑیں نہیں نکل آتیں ، جڑوں کے نکلنے کے بعد اسے مکمل پودے کے طور پر اگایا جا سکتا ہے (انگ : Air layering).
آنکھ داب کَر دیکْھنا
آن٘کھ دبا کر دیکھنا، کچھ کھلی کچھ بند آن٘کھ سے دیکھنا، ایک آن٘کھ بند کر کے دیکھنا، بھین٘گے پن کے انداز سے دیکھنا
عَوامی اَدَب
نظمیں ، افسانے ، کہانیاں ، اخلاقیاتی محاورے ، پہلیاں اور گیت وغیرہ جو سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں اور جن کا تعلق عوام الناس سے ہوتا ہے عمومی ادب ، عوام میں مقبول ادب ۔
اَدَب بَرائے اَدَب
یہ نظریہ کہ ادب کا مقصد کلام میں محاسن لفظی ومعنوی پیدا کرکے لطف اندوزہونا ہے اور ادب بجائے خود اپنا مقصود ہے، جس سے ذہن کا شعور نشو ونما پاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔