تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",GuRU" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",GuRU" کے متعقلہ نتائج
گرو رکْھنا
کوئی چیز قرضے کی ادائی کی ضمانت کے طور پر ایک خاص مدّت کے لئے قرض دہندہ کے حوالے کر دینا، کسی چیز کو رہن رکھنا، گروی رکھنا
واہْ گُرُو
بڑا گرو ؛ سکھوں کے گرو نانک کا نام نیز اس نام کا نعرہ جو سکھ کام شروع کرنے سے پہلے لگاتے ہیں ؛ مراد : گرونانک ، واہگورو ۔
لاما گرو
بدھ مذہب والوں کا بڑا گرو جو لاسد میں رہتا ہے، ان کا اعتقاد ہے کہ وہ مرتا نہیں صرف چولا بدلتا ہے
واہ گُرُو جی
بڑے اُستاد ہو ، بہت خوب ، کیا کہنا ، کسی کو طعن و طنز یا تعظیم سے مخاطب کرنے کے موقعے پر مستعمل ۔
گُرُو گُڑ ہی رَہے چیلے شَکَر ہو گَئے
۔مثل۔ اس موقع پر طنزاً مستعمل ہے جو کوئی مبتدی کامل ہوجائے یا کامل ہونے کا دعویٰ کرے ۔
گُرُو سے پَہلے چیلا مار کھائے
گُرو چیلے کو مانگنے بھیج دیتے ہیں اس لیے اگر مار کھانی پڑے تو چیلے ہی کو مار پڑتی ہے
آگے آگے گُرُو پِیچھے پِیچھے چیلا
جہاں کسی اچھے برے کام میں کوئی اپنے بزرگ یا عزیز یا دوست کی پیروی کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ آگے آگے گرو پیچھے پیچھے چیلا، یعنی ان کے بزرگ ہی ایسا کرتے ہیں تو یہ کیوں نہ ایسا کریں
گُرُو کُل
مُرشْد یا اُستاد کے رہنے کا وہ مقام جہاں وہ اپنے مریدوں اور شاگردوں کو ساتھ رکھ کر تعلیم دیتا ہے
گُرُو بِنا گَت نَہِیں اَور شاہ بِنا پَت نَہیں
کوئی قابلیت اَور ہنر کے بغیر کامل نہیں ہو سکتا اور عزت و جاہ کے بغیر کوئی بادشاہ نہیں بن سکتا
گُرُو جو کہ تھا وہ تو گُڑ ہو گَیا وَلے اُس کا چیلا شَکَر ہو گَیا
جب شاگرد اٌستاد سے بڑھ جائے اُس وقت بولا کرتے ہیں .
اسی راہ چل تو جو گرو تجھے بتائے، جو ودیا کے تھان پر ترت ٹھکانا پائے
استاد کا کہنا مان تاکہ علم سیکھے
بنا وسیلے چاکری بنا بدھ کے دہیہ، بنا گرو کا بالکا سر میں ڈالے کھیہ
ملازمت بغیر وسیلے اور سفارش کے نہیں مل سکتی اور بدن بغیر عقل کے فضول ہے اور جس چیلے کا گرو نہیں وہ بدچلن ہو جاتا ہے
اسی راہ پر تو چال تجھے گرو بتائے، جو بدیا کے تھان پر ترت ٹھکانا پائے
استاد کا کہنا مان تاکہ علم سیکھے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔