تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",JUM" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",JUM" کے متعقلہ نتائج
جُمْعَہ جُمْعَہ آٹھ دِن کی پَیدائش
کسی شخص کی نا تجربہ کاری ظاہر کرنے کے لیے طنز و حقارت کے لیے کہتے ہیں، اس وقت کہتے ہیں جب کوئی چھوٹی عمر کا چالاکی یا گستاخی کرے
جُمْعَۃُ الْوِدَاع
ماہ رمضان کا آخری جمعہ (مسلمان اس مہینے کا بہت احترام کرتے ہیں اسی لیے اس کے آخری جمعہ کی نماز بڑے اہتمام سے ادا کی جاتی ہے گویا اس طرح رمضان کو وداع یعنی رخصت کیا جاتا ہے)
جُمْعَہ چھوڑ سَنِیچَر نَہائے اُس کے جَنازے میں کوئی نَہ جائے
مسلمان عام طور پر جمعہ کو ضرور نہاتے اور کپڑے بدلتے ہیں
جُمْعَہ کا نِکَاح ہَفْتَہ کو طَلَاق
(عوامی) نکاح کے بعد بہت جلد طلاق ہونے اور میل ہونے کے بعد بہت جلد پھوٹ پڑجانے کی جگہ بولتے ہیں
جُمْعَہ چھوڑ سَنِیچَر نَہائے اُس کا سنیچر کبھی نَہ جائے
مسلمان عام طور پر جمعہ کو ضرور نہاتے اور کپڑے بدلتے ہیں
نَماز جُمعَہ
وہ مخصوص واجب نماز جو جمعے کو دو رکعت پڑھی جاتی ہے، اس کا وقت زوال سے شروع ہوجاتا ہے (یہ جمعے کے دن ظہر کا بدل ہے)
جُمْعَۃُ الْخَیْر
(عیسائی مذہب) عیسائی مذہب کے عقیدہ کے مطابق وہ جمعہ کا دن جس میں حضرت عیسیٰؑ کی وفات ہوئی تھی، ایسٹر سے پہلے والا جمعہ
نَوچَنْدی جُمْعَرات، پِیروں کی کَرامات
ایسی بات ظہور میں آئے جس کی بظاہر اُمید نہ ہو تو کہتے ہیں (عوام اور عورتوں کی زبان)
جُمْعَگی کَرْنا
شادی کے ابتدائی زمانے میں بیٹی کو سسرال سے بلا کر بطور مہمان رکھنے کی رسم جو عام طور ہر ماں کے گھر یا ماں کے قریب کے رشتے دار کیا کرتے ہیں اور اس کا مقصد داماد کے ساتھ رسم ملاقات اور میل جول بڑھانا ہوتا ہے دکن کے مسلمانوں میں اس رسم کو جمعگی کرنا کہتے ہیں .
نَوچَندی جُمْعَرات پِیروں کی کَرامات
نوچندی جمعرات کو پیروں کی کرامات ظاہر ہوتی ہیں ؛ وہ بات ظہور میں آنا جس کی بظاہر اُمید نہ ہو ۔
مَسْجِدِ جُمْعَہ
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کے موقعے پر قبا کی بستی سے مدینہء منورہ روانہ ہوئے تھے تو جمعے کا روز تھا ، ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہء بنو سالم بن عوف میں پہنچے تھے کہ جمعے کی نماز کا وقت ہوگیا، اسی مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جمعہ ادا فرمائی ، اب یہاں ایک مسجد بنا دی گئی ہے جسے مسجد جمعہ کہا جاتا ہے ۔
فِکْرِ شَنْبَہ تَلْخ دارَد جُمْعَۂِ اَطْفال را
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) سنیچر کی فکر لڑکوں کے جمعہ کو تلخ کرتی ہے، موجودہ عیش سے جب ہی لطف حاصل ہوتا ہے کہ آئندہ کی فکر نہ ہو
جامِع شَرِیعَت و طَرِیقَت
شریعت اور طریقت کا مجموعہ ، ایسا شخص جو پابند شریعت بھی ہو اور پابند طریقت بھی ، شریعت و طریقت کو ایک جگہ اکٹھا کرنے والا .
وَفَقِ مُشتَرَکِ اَعظَم
(ریاضی) وہ بڑے سے بڑا عدد جو دوسرے دو یا زائد اعداد کو پورا تقسیم کر دے، عاد اعظم
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔