تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",NaL" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",NaL" کے متعقلہ نتائج
نل
ڈنڈے سے مشابہ عموماً لوہے، جست وغیرہ کی بنائی ہوئی ایک لمبی اور کھوکھلی چیز جو گھروں میں پانی اور گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کے ایک سرے پر ٹونٹی لگی ہوتی ہے، (کنا یۃ ً) ٹونٹی
بَڑوا نَل
ہندو روایات کے مطابق آگ کی بنی ہوئی ایک چیز جس کا منھ گھوڑے سے مشابہ ہے اور جو اروا کی ران سے پیدا ہوکر سمندر میں چلی گئی تھی
نَل سازی
نل یا ٹونٹی بنانے یا مرمت کرنے والا شخص ، آب رسانی یا نکاسی آب کا انتظام کرنے والا کاری گر (Plumber) ۔
نَل کنواں
وہ کنواں جس میںسے نل کے ذریعے پانی نکالا جائے (خصوصا ً) پانی نکالنے کے لیے زمین کے نیچے گہرائی تک چھید کر بٹھایا گیا ایک خاص قسم کا نل جو مشین کے ذریعے چلتا ہے (Tube Well کا ترجمہ) ، نل کوپ ۔
نَل پا
بہت سے نلکی نما ملحقے جو ستارا مچھلی یا خار پشت جانوروں کے ہوتے ہیں اور جو انھیں چلنے پھرنے اور غذا جمع کرنے میں مدد دیتے ہیں ، نال پا (Tube Feet) ۔
نَل دَمَن
راجا نل اور دمینتی (ایک عاشق اور معشوقہ کا نام جن کے عشق کی داستان لیلیٰ مجنوں کی طرح بطور تلمیح مشہور ہے) نیز مثنوی نل دمن، نل دمن کا قصہ، مراد: مثالی عاشق و معشوق
مُدے نَل
(طب) ایک درخت جو زمین پر پھیلا ہوتا ہے، اس کی شاخیں پہلودار اور گرہ دار ہوتی ہیں اور رنگ سرخی مائل ہوتا ہے، جڑ لمبی اور اندر سے سفید ہوتی ہے، دوا مستعمل
نَل دُکھی رَس
(سالوتری) گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں پچھلے پیروں کے اُبھرے ہوئے گوشت (پتلی) سے بادی کے سبب بدبودار پانی رستا رہتا ہے
نَل تِہ رَس
(سالوتری) گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں بادی کے سبب اگلے سموں کے ابھرے ہوئے گوشت (پتلی) سے زرد پانی رستا رہتا ہے
راجا نَل پِیو بِپْتا پَڑی بُھونی مَچھلی جَل میں پَڑی
اپنے کام بِگڑ جانے کے وقت کہتے ہیں ، بُرے دِن آئیں تو ہر نام میں نُقصان ہوتا ہے کہتے ہیں کہ جب راجہ نل بن باس میں تھے تو اُن کی رانی نے ایک دِن مچھلی بُھونی چونکہ اس کو راکھ لگ گئی تھی دریا پر جا کر دھونے لگی تو مچھلی زندہ ہو کر تیرنے لگی
نال
بندوق کا ایک پرزہ، تپنچے یا توپ کی لمبی اور گول نلی جس میں سے گولی نکلتی ہے، نل، بندوق (اس معنی میں بالاتفاق مونث ہے)
نال گَڑنا
۔۱۔ بچے کی نال کا ناف سے کاٹ کر زمین میں دبایا جانا۔ ؎ دعویٰ ہونا۔ تعلق ہونا ۔ کسی جگہ استحقاق ہونا۔ خصوصیت ہونا۔ ؎ ۳۔ زاد بوم ہونا۔ مسکن ہونا۔ ؎
نال کَٹائی
نال کاٹنے کا عمل، دائی کا حق یا نیگ، جو بچے کا نال کاٹنے پر اسے دیا جاتا ہے، نال کاٹنے کی اُجرت
بَنک نال
(سناری) ٹیڑھے من٘ھ کی نلی، جو زیور میں معمولی جھال لگانے کو چراغ کی لو کا شعلہ دوڑانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔