تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",aPaP" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",aPaP" کے متعقلہ نتائج
گُڑ چَڑھاؤ تو پاپ اور تیل چَڑھاؤ تو پاپ
یعنی ہر حال میں بُرائی ہے یا جو شخص کسی کام سے راضی نہ ہو، چوری معمولی چیز کی بھی گناہ ہے.
گُڑ چَڑھاؤ تو پاپ اور تِل چَڑھاؤ تو پاپ
یعنی ہر حال میں بُرائی ہے یا جو شخص کسی کام سے راضی نہ ہو، چوری معمولی چیز کی بھی گناہ ہے.
گُڑ چُراوے تو پاپ اور تِل چُراوے تو پاپ
یعنی ہر حال میں بُرائی ہے یا جو شخص کسی کام سے راضی نہ ہو، چوری معمولی چیز کی بھی گناہ ہے.
پاپ ڈُبووے دَھرَم تِراوے، دَھرمی کدَھی نہ مُنھ دُکھ پاوے
گناہ انسان کو تباہ و برباد کرتا ہے نیکی بچاتی ہے اور تکلیف نہیں ہونے دیتی
مائی باپ کے لاتیں مارے مہری دیکھ جڑائے، چاروں دھام جو پھرے آوے تبہوں پاپ نہ جائے
جو اپنی بیوی کی خاطر ماں باپ کو مارے اگر وہ ساری دنیا کے تیرتھ پھر آئے پھر بھی اس کا گناہ معاف نہ ہو سکے گا
یوں مت جانے باورے کہ پاپ نہ پوچھے کوئے، سائیں کے دربار میں اک دن لیکھا ہوئے
پاگل یہ نہ سمجھ کہ گناہ کو کوئی نہیں پوچھے گا خدا کے دربار میں ایک دن حساب دینا ہوگا
پاپ دَرْشی
برائیوں پر نظر رکھنے والا ، عیب جو ، حرف گیر ، عیب بین ، بدخواہ ، بداندیش ؛ برا فعل ، برائی
سابُن دِئے مَیل کَٹے ، گَنگا نَہائے پاپ کَٹے
(ہندو) جس طرحِ صابن میل کو دُور کرتا ہے ، اسی طرح گنگا کا اشنان پاپ کو دُور کرتا ہے.
رام رام تو کَہو مَن میرے ، پاپ کَٹیں گے چَھن میں تیرے
اے میرے دل خدا کا نام تو لے تیرے سارے گناہ پل بھر میں بخشے جائیں گے.
گَدھے کا کھایا پاپ میں نَہ پُن میں
جو شخص مستحق نہ ہو اس کے دینے کا عذاب نہ ثواب بد دل کے ساتھ سلوک کرنا بیکار ہے، ابن الوقت
ضامِن نَہ ہووے باپ کا، یہ ضامِنی گَھر پاپ کا
ضامن ہونا یا ضمانت دینا بہت برا ہے، اس سے انکار کر دینا بہتر ہے
دینے کا پاپ دینے ہی سے کَٹْتا ہے
قرضے کی مصیتب اسی وقت دور ہوتی ہے جب اس کی ادائئی کا خیال رہے اور اسے پورا کیا جائے
پاپ دُور کَرنا
پاپ کٹنا ، گناہ معاف ہو جانا ، کسی نیک عمل کے بدلے میں برائی ختم ہو جانا ، گناہ دھل جانا ، مصیبت دور ہونا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔