تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",biR" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",biR" کے متعقلہ نتائج
بِیر بَہُوٹی
ایک سرخ رنگ کا مخمل کی طرح نرم اور ملایم خوبصورت کیڑا جو برسات میں پیدا ہوتا اور خشک کرکے دواؤں کے کام میں لایا جاتا ہے
بِیر بَوٹی
ایک سرخ رنگ کا مخمل کی طرح نرم اور ملایم خوبصورت کیڑا جو برسات میں پیدا ہوتا ہے اور خشک کرکے دواؤں کے کام میں لایا جاتا ہے
بِیْر ہَڈّی
گھوڑے کے اگلے پاؤں میں پنڈؒی اور گھٹنے کے درمیان ایک فاضل ہڈی، جو بیر کی گٹھلی سے مشابہ ہوتی اور گھوڑے کو لنگڑا کردیتی ہے
بِیر بَہُٹّی
ایک سرخ رنْگ کا مخمل کی طرح نرم اور ملایم خوبصورت کیڑا جو برسات میں پیدا ہوتا اور خشک کرکے دواؤں کے کام میں لایا جاتا ہے
گید گید گلوندا کھائے بیر بیرمہوے تلے آئے
مہوا پھول ہے گلوندا اسی درخت کا پھل ہے، مطلب یہ ہے کہ جب کسی چیز کا چسکا پڑ جائے تو ڈر جاتا رہتا ہے
بِیر الاَلَم
مکے اور مدینے کے مابین ایک کنْویں کا نام جو تلمیحاً حضرت علی کی جنون سے جنْگ کے لیے مستعمل.
آنکھ پَھڑکے دَہْنی ماں مِلے یا بَہْنی، آنکھ پَھڑکے بائِیں بِیر مِلے یا سائِیں
بائیں آنکھ پھڑکے تو شوہر یا بیوی سے ملاقات ہوتی ہے اور دائیں آنکھ پھڑکنے پر ماں یا بہن سے
کرنی ہی سنگ جات ہے، جب جائے چھوٹ سریر، کوئی ساتھ نہ دے سکے، مات پتا ست بیر
موت کے بعد انسان کے اعمال ہی اس کے ساتھ جاتے ہیں اور کوئی ساتھ نہیں دیتا خواہ وہ والدین ہوں، بھائی، یا کوئی نیک اور عزیز شخص ہو
قَہْرِ دَرْویش بَر جانِ دَرْویش
غریب آدمی غصہ کرے گا تو کسی کا کیا لے گا اپنی ہی جان کو عذاب میں ڈالے گا ، غریب کا غصہ اپنے ہی اوپر چلتا ہے ، کسی کی مجبوری یا بے بسی کے موقع پر بولتے ہیں .
بادشاہ ماری پودْنی ہَم بَیر بَساوَن جائیں
مقابلے کے موقع پر ڈرپوک کا ساتھ دے کر اپنے آپ کو کیوں مصیبت میں ڈالا جائے .
جَڑ سے بَیر، پَتّوں سے اِخْلاص
مالک سے دشمنی اور نوکروں سے دوستی ؛ بزرگوں سے دشمنی اور ان کی اولاد اور چھوٹوں سے محبت.
جَڑ سے بَیر، پَتّوں سے یاری
مالک سے دشمنی اور نوکروں سے دوستی ؛ بزرگوں سے دشمنی اور ان کی اولاد اور چھوٹوں سے محبت.
ہَر چَہ اَز دِل خیزَد بَر دِل ریزَد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو کچھ دل سے اٹھتا ہے دل پر ٹپکتا ہے ؛ جو بات دل سے نکلتی ہے دل پر اثر کرتی ہے
نَوبَت بَجاں و کَارَدْ بَرْ اُسْتَخَواں
جان پر بنی ہونا کی جگہ مستعمل، بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا ہونے کے موقع پر کہتے ہیں، جان پر نوبت اور ہڈی پر چھری، مطلب یہ ہے کہ جان پر بنی ہونا
زَبان جَنے ایک بار ماں جَنے بار بار
زبان کا اقرار ایک ہی ہوتا ہے، زبان سے جو ایک دفعہ کہہ دیا اس سے نہیں پِھرنا چاہیئے
نَہَد شاخ پُر میوَہ سَر بَر زَمِیں
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) پھلوں سے لدی ہوئی ٹہنی زمین پر سر رکھ دیتی ہے، ﷲ تعالیٰ جس کو دولت و عزت دے، اس کو فروتنی اختیار کرنی چاہئے
نَزلَہ بَر عُضوِ ضَعِیف
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) مصیبت ہمیشہ کمزور پر آتی ہے، کم زور ہی عتاب کی زد میں آتا ہے، غصہ کمزور ہی پر نکالا جاتا ہے
نیک اندر بد، بد اندر نیک
اچھے آدمی میں بھی کچھ نہ کچھ برائی اور برے میں بھی کچھ نہ کچھ اچھائی ہوتی ہے
ماں بیٹوں میں لَڑائی ہوئی، لوگوں نے جانا بَیر پَڑا
اپنوں کی لڑائی کو لڑائی نہیں سمجھنا چاہیے، اپنوں کی لڑائی یا خفگی دیرپا نہیں ہوتی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔