تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بِیر" کے متعقلہ نتائج

بِیر

کنْواں ، باولی

بِیروزَہ

چیر کی لکڑی یا اس کے پھل سے نکلنے والا گونْد، گندا بیروزہ

بِیر بَہُوٹی

ایک سرخ رنگ کا مخمل کی طرح نرم اور ملایم خوبصورت کیڑا جو برسات میں پیدا ہوتا اور خشک کرکے دواؤں کے کام میں لایا جاتا ہے

بِیر بَہُٹّی

ایک سرخ رنْگ کا مخمل کی طرح نرم اور ملایم خوبصورت کیڑا جو برسات میں پیدا ہوتا اور خشک کرکے دواؤں کے کام میں لایا جاتا ہے

بِیرو

چھوٹا پودا ، نہال

بِیرا

وہ تبرک جو دیوتاؤں کے بھگتوں کو ملتا ہے.

بِیری

چونا کتھا اور سپاری پڑا ہوا پان کا پیڑا ؛ (پارچہ بافی) ڈر کی (نال) کے بیچ میں لمبائی کے بل وہ چھید جس میں نری بھر کر تاگا نکالا جاتا ہے ؛ لوہے کا وہ چھید دار ٹکڑا جس پر کوئی دوسرا لوہا رکھ کر لوہار چھید کرتے ہیں ؛ کان میں پہننے کا ایک زیور جسے ترنا بھی کہتے ہیں ؛ منجن ، مسی

بِیرْتا

بہادری، شجاعت

بِیرَج

طاقت، قوت

بِیرام

بیمار، مریض

بِیر رَس

سنسکرت اور ہندی ادب کے نو رسوں میں سے ایک رس

بِیر آسَن

یوگ کی ایک نشست کا نام جس میں ایک زانو موڑ کر بیٹھتے ہیں

بِیر بانی

(شمالی ہند) بیوی، زوجہ (بالخصوص جاٹوں میں)

بِیر بالی

دلھن کی ناک میں پہنانے کی دو موتی اور ان کے درمیان نگ ڈال کر تیار کی ہوئی بالی ، نتھ

بِیر بَوٹی

رک : بیر بہوٹی

بِیر بُلانا

حاضرات کرنا.

بِیر الاَلَم

مکے اور مدینے کے مابین ایک کنْویں کا نام جو تلمیحاً حضرت علی کی جنون سے جنْگ کے لیے مستعمل.

بِیر بَیٹْھنا

بیر بٹھانا (رک) کا لازم.

بِیر چَڑْھنا

سر پر جن یا بھوت کا سوار ہونا.

بِیر بِٹھانا

کسی پر موکل مسلط کرنا، جادو کرنا

بِیر پَپَونْدی

قلمی پیر جو تخمی سے بڑا ہوتا ہے.

بِیر دَوڑانا

موکلوں کو کسی کام کی انجام دہی کے لیے چھوڑںا ، جن وغیرہ سے کچھ کام لینا.

بِیر بَنْدھنی

ماتھے پر پہننے کا چانْدی یا سونے کا ایک زیور.

بِیرِ اَلَم

رک : بیر الالم .

بِیرِ بابِل

رک : چاہ بابل.

آئے بِیر بھاگے بِیر

نیکوں کے سامنے بدوں کی کچھ نہیں چلتی، ہمیشہ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں

رَن بِیر

بہادر، شجاع

بُھکّا بِیر

بہت کھانیوالا ، پیٹو ، طامع.

دان بِیر

وہ جو دان دینے میں بہادر ہو .

چُھوارا بِیر

(سکھایا ہوا) سرخ اور لمبا شیریں بیر

شُور بِیر

بہادر، شجاع، ہیرو ؛ بہادر آدمی، سورما سپاہی، شجیع .

نَنْد کا بِیر

خاوند (ہندو عورتیں خاوند کا نام نہیں لیتی تھیں)

آئے مِیر بھاگے بِیر

اعلیٰ کے سامنے ادنیٰ نہیں ٹھہر سکتا

آنکھ پَھڑکے بائِیں بِیر مِلے یا سائِیں آنکھ پَھڑکے دَہْنی ماں مِلے یا بَہْنی

بائیں آنکھ پھڑکے تو شوہر یا بیوی سے ملاقات ہوتی ہے اور دائیں آنکھ پھڑکنے پر ماں یا بہن سے

اردو، انگلش اور ہندی میں بِیر کے معانیدیکھیے

بِیر

biirबीर

اصل: سنسکرت

وزن : 21

بِیر کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • کنْواں ، باولی
  • ، بہادر ، شجاع ، ہمت دل اور طاقت رکھنے والا
  • بہن ؛ رک : بَیَّر
  • موکل ، ہمزاد ، جن ، وہ خبیث روح جیسے ساحر مسلط کرے
  • شکاری پرند کا ناخن.
  • غلام ، تابع فرماں شخص
  • ہاتھی دانت (مقامی)
  • بااقتدار ، طاقتور ، زبردست ، ہیرو.
  • پہلوان ، پٹھا ، مرد غازی
  • چراگاہ (مقامی)
  • بھائی ، بیرن
  • ایک جواہر یا اس کی بالی جو کان یا ناک میں پہنی جاتی ہے
  • گانْو والوں کے ڈھور چرنے کی مشترک آراضی جو گانْو کے کسی خاص علاقے میں گلہ بانی کے لیے چھوڑ دی جائے
  • جادو ، ٹونا

شعر

English meaning of biir

Noun, Masculine

  • an evil spirit controlled by a sorcerer, supernatural power, spell, charm
  • brother
  • hero, warrior, champion
  • jewel worn in the ear
  • wife, woman

Adjective

  • brave, gallant
  • mighty, powerful

बीर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • भाई के लिए प्रयुक्त होनेवाला संबोधन,भाई; बंधु; भ्राता
  • बहादुर, हिम्मत दिल और ताक़त रखने वाला,सत्तावान, शक्तिशाली, हीरो,पहलवान, पट्ठा, मर्द ग़ाज़ी
  • प्रायः समस्त पदों के अंत में, किसी काम या बात में औरों से बहुत आगे बढ़ा हुआ या बहादुर। हाथीदांत (मुक़ामी
  • एक जवाहर या उस की बाली जो कान या नाक में पहनी जाती है
  • जादू, टोना, मुवक्किल, हमज़ाद, जिन्न, बुरी आत्मा जो जादू करे

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بِیر)

نام

ای-میل

تبصرہ

بِیر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words