تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",mezU" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",mezU" کے متعقلہ نتائج
مازُو
ایک تخم کا نام جو مزے میں چرپرا اور نہایت کساؤ دار ہوتا ہے مزاجاً دوم درجے میں سرد و خشک، بعض کے بقول یہ بلوط سے مشابہ ایک درخت کا پھل ہے جو چمڑے کی دباغت میں بھی استعمال ہوتا ہے، مائیں
ماجُو
اایک تخم کا نام جو مزے میں چرپرا اور نہایت کساؤ دار ہوتا ہے مزاجاً دوم درجے میں سرد و خشک، بعض کے بقول یہ بلوط سے مشابہ ایک درخت کا پھل ہے جو چمڑے کی دباغت میں بھی استعمال ہوتا ہے، مائیں، مازو پھل
ہاتھ پاؤں بَچائِیے مُوذی کو تَڑپائِیے
حکمت عملی یا مکاری سے کام لینا چاہیے جس سے دشمن کو کچھ ضرر پہنچے اور خود محفوظ رہیں
کانوں کو مَزَہ پَڑْنا
باتیں سننے کا چسکا لگ جانا ، سننے میں اچھا لگنا ، دلچسپی پیدا ہو جانا ، سننے میں مزہ آنا.
بِھیک کے نِوالوں کا مَزا پَڑْنا
مانگ تانگ کر گزر اوقات کرنے کی عادت پڑنا، مفت کے مال پر گزر کرنے کی عادت پڑنا
مُوذی کو نَماز چھوڑ کَر مارِیے
موذی کو ہر حالت میں مارنا چاہیے ، مسلمانوں کو اجازت ہے کہ اگر نماز پڑھ رہے ہوں اور سانپ اور بچھو نظر آجائے تو نماز توڑ کر اسے مار ڈالے
مُوذی کو مارِیے نَماز چھوڑ کَر
موذی کو ہر حالت میں مارنا چاہیے ، مسلمانوں کو اجازت ہے کہ اگر نماز پڑھ رہے ہوں اور سانپ اور بچھو نظر آجائے تو نماز توڑ کر اسے مار ڈالے
کَوڑی میں تِین مَزے
کَھٹّے کی پھانک بیچنے والے کی آواز جس سے مراد یہ ہے کہ ایک کوڑی میں کھٹّے کی پھانک دیتا ہوں، جس میں نمک مرچ اور تُرشی تین ہیں.
آنولے کا کھایا اور بَڑے کا سَمْجھایا پِیْچھے مَزَہ دیتا ہے
ابتدامیں تو یہ دونوں چیزیں ہی بد مزہ معلوم ہوتی ہیں نتیجے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہیں
موزَہ کا گھاؤ بِیوی جانے یا پاؤں
رک : موزے کا گھاؤ الخ ، اپنی تکلیف کو انسان خود اچھی طرح سمجھتا ہے ۔
موزے کا گھاؤ بِیوی جانے یا راؤ
خانگی معاملات سے آدمی خود ہی خوب واقف ہوتا ہے ، اپنی تکلیف کو انسان آپ ہی اچھی طرح سمجھ سکتا ہے ؛ راز رازدار ہی کو معلوم ہوتا ہے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔