تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",uAVV" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",uAVV" کے متعقلہ نتائج
واو بَیانِ ضَمَّہ
(قواعد) وہ واؤ جو لفظ کے آخر میں آتا ہے اور اس سے پہلے ہمیشہ پیش ہوتا ہے یہ معروف اور مجہول دونوں طرح آتا ہے ۔
واو مَدَّہ
وہ واو جو کھینچ کر پڑھا جائے یا دو واو کے برابر آواز دے ، لکھنے میں اس واو پر ہمزہ دے دیا جاتا ہے مثلا ، بتاؤ ۔
واؤ مَعدُولَہ
وہ واو جو لکھنے میں تو آئے مگر پڑھا نہ جائے جیسے خود اور خوب وغیرہ میں (خصوصاً فارسی زبان میں) واو غیر ملفوظی، واو اشمام ضمہ
واو مَوقُوف
۔آخرمیں افن اسما ہندی کے واقع ہوتا ہے جن میںواوکے قبل الف ہو۔ جیسے بھاؤ تاؤ۔ واؤ کبھی امر کے بعض صیغوں کے آخر میں آکر ان کو مصدر کردیتا ہے۔ جیسے بناؤ۔ بہاؤ۔ کبھی کلمات ہندی کے آخرمیں نسبت کے واسطے آتاہے جیسے پچھیاؤ۔(پچھم کی ہوا) کبھی بعض مصادر
واو عاطِفَہ
وہ واؤ جو عربی یا فارسی کے کلموں کے درمیان ’’ اور ‘‘ کے معنوں میں آتا ہے اور جب پڑھنے میں کھینچ کر نہیں آتا تو تقطیع میں بھی نہیں لیا جاتا ۔
واو ما قَبل اَلِف و لام عَرَبی
وہ عربی واو جس کے بعد الف اور لام ہوتا ہے اور یہ پڑھا نہیں جاتا (جیسے ، ذوالجناح میں) ۔
واو مَعدُولَہ
وہ واو جو لکھنے میں تو آئے مگر پڑھا نہ جائے جیسے خود اور خواب وغیرہ میں (خصوصا ً فارسی زبان میں) ، واو غیر ملفوظی ، واو اشمام ضمہ ۔
واؤ مَعْرُوف
۔جس واو کے پہلے پیش ہو اور خو ب ظاہر کرکے پڑھاجائے جیسے۔ دور۔پور۔ بعض کلمات ہندی کے آخر میں ۔افادہ فاعلیت کا دیتا ہے جیسے بھگو۔لگّو۔ اور کبھی افادہ مفعولیت کا جیسے۔پاٹو بمعنی پرورش یافتہ جانور اورکبھی اسم کی تذکیر ظاہر کرتا ہے۔ جیسے کلّو۔ بدھو(ب)
واو صَحِیح
وہ واو جو اصل تلفظ کے ساتھ ادا ہوتا ہے یعنی مجہول یا معروف نہ ہو ؛ جیسے : والد ، نواب ، دیوار وغیرہ میں ۔
واو مُصَرَّح ضَمَّہ
وہ واو جو لفظ کے درمیان میں آتا ہے اور اکثر ملفوظ نہیں ہوتا ، یہ اپنے ماقبل ضمہ کی نشاندہی کرتا ہے جیسے اولوالعزم میں ۔
واو تَمِیز
(قواعد) عربی زبان کا وہ واو جو ہمیشہ اسم عمر مسکن الاوسط کے آخر میں آتا ہے اور غیر ملفوظ ہوتا ہے ، وہ واو جوتقطیع میں شمار نہیں کیا جاتا ۔
واو عَط
رک : واو عاطفہ ، وہ واو جو دو لفظوں کے درمیان ان کو ملانے کے لیے آئے یہ ’’ اور‘‘ کا مفہوم دیتا ہے ، اسے واو مجہول کی طرح پڑھا جاتا ہے ۔
واو اَصلی
وہ واو جس کا فارسی الفاظ میں غیر ملفوظ کرنا ناجائز مگر اُردو الفاظ میں جائز ہے ، یہ فارسی لفظ کے آخر میں آتا ہے جیسے : پہلو ، ابرو ۔
واو لِین
وہ واؤ جس کے پہلے ہمیشہ زبر ہوتا ہے یہ درمیان لفظ اور آخر لفظ میں آتا ہے مثلا ً ًپودا ، موج ، فوج وغیرہ ۔
واو مَخلُوطی
وہ واو جو خصوصا ًاُردو زبان کے لفظ کے درمیان میں حرف مضموم کے بعد آتا ہے ، جیسے : سوانگ وغیرہ میں ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔