تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"انگور" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"انگور" کے متعقلہ نتائج
اَنگوُر
فالسے سے بڑا اور خوبانی سے چھوٹا ایک گول یا قدرے بیضاوی مشہور میوہ، سبز یا گہرا کاسنی رنگ، چھوٹا گول بے تخم جسے سکھا کر کشمش کہتے ہیں، اور بڑا قدرے بیضاوی تخمدار جو سوکھ کر منقیٰ کہلاتا ہے، مویز
اَنْگور کھٹّے ہیں
(ناکامی وغیرہ سے) کھسیانا ہوکر اُس چیز کو برا کہنا جس کے حصول کی کوشش میں ناکامی ہوئی
اَن٘گورَہ
ترکی نسل کا بکرا (اور بکری) ایشیائے کوچک کے شہر انگورہ سے منسوب جس کا اون ریشم کی طرح نرم اور چمکیلا ہوتا ہے.
اَنْگورا
ترکی نسل کا بکرا (اور بکری) ایشیائے کوچک کے شہر انگورہ سے منسوب جس کا اون ریشم کی طرح نرم اور چمکیلا ہوتا ہے.
اَنگُور باندھنا
(زخم وغیرہ کا) اندمال کے قریب ہونا، زخم کے اوپر سرخ دانہ دار گوشت کا ابھر آنا، کھرنڈ پڑنے لگنا
اَنگُور بَھرْ آنا
(زخم وغیرہ کا) اندمال کے قریب ہونا، زخم کے اوپر سرخ دانہ دار گوشت کا ابھر آنا، کھرنڈ پڑنے لگنا
اَنگُورِ شَفالاں
ایک پودا جس کا تنا زمین سے تقریباً ایک فٹ بلند، شاخیں بکثرت، پھول سفید اور پھل چھوٹے چھوٹے انگوروں سے مشابہ ہوتے ہیں، مکو
کَھٹّا اَنگُور کَون کھائے
مشہور کہانی ہے کہ ایک لومڑی درخت میں انگور کا خوشہ دیکھ کر بہت للچائی اور اس تک پہنچنے کی کوشش بھی کی لیکن نہ پہنچ سکی آخرکار بولی جانے بھی دو ، کھٹّا انگور کون کھائے ، یہ اس موقع پر بولتے ہیں جب کوئی کسی کام میں کوشش کرے اور ناکامیاب ہونے پر اس میں عیب لگا کے چھوڑ دے اب ایسے موقع پر ”انگور کھٹے ہیں“ بولتے ہیں.
شِغالے را مُیَسَّر نِیسْت اَنْگُور
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) گیدڑ کو ان٘گور میسر نہیں ، جب کوئی کسی چیز کا اہل نہ ہو تو بولتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔