تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"بخار" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"بخار" کے متعقلہ نتائج
بُخار بَھرا ہونا
شکووں یا کدورتوں سے لبریز ہونا، شکایات کے باعث بہت رنجیدہ ہونا (دل وغیرہ کے ساتھ مستعمل)
بُخار نِکالْنا
کوئی ایسا کام یا بات کرنا، جس سے غصہ حسرت خواہش یا دل کا غبار دور یا کم ہوجائے (بیشتر دل وغیرہ کے ساتھ)
بُخارائی
فارس کے مشہور شہر بخارا سے منسوب جو (نویں اور دسویں صدی ہجری میں) علما و فضلا کا گہوارہ اور تجارت کا حرفت کا مرکز تھا۔
ڈِن٘گُو بُخار
ایک وبائی بُخار جس سے جسم میں سخت درد ہوتا ہے ، یہ ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہوتا ہے.
تَمَوُّجی بُخار
ایسا بخار جس میں اتار چڑھاؤ ہو، یہ بخار ایک خاص جراثیم کے سبب ہوتا ہے، کپکپی والا بخار
زَرْد بُخار
ایک بخار جو گرم ممالک میں ہوتا ہے اور جس کے ساتھ یرقان بھی ہو جاتا ہے اور سیاہ رنگ کی قے ہوتی ہے
سُرْخ بُخار
(طب) ایک قسم کا بُخار جس میں ٹائسِل اور حلق کی لعابدار جھلّی سُوج جاتی ہے ، اکثر گردے بھی سوزش میں مُبتلا ہو جاتے ہیں.
فَصْلی بُخار
وہ بخار جو موسم کی تبدیلی کے زیر اثر آتا ہے، وہ بخار جو رُت بدلنے کے سبب لاحق ہو، موسمی بخار
خَنْدَقی بُخار
ایک قسم کا بخار جوَ خندقوں میں سپاہیوں کو ہوتا ہے اور جوٹیں کی وجہ سے پھیلتا ہے. (انگ :Trench Fever)
قَرمِیزی بُخار
ایک قسم کا متعدی بخار جس میں جسم پر سرُخ رن٘گ کے چَٹّے پڑ جاتے ہیں (انگ : SCARLATINA)
میں بُخار بَھرا ہونا
جی میں بُغض و عداوت ہونا، دل میں کدورت ہونا، دل شکایتوں سے معمور ہونا، طبیعت مکدر ہونا
ہَلْہَلا کے بُخار چَڑْھنا
کپکپی کے ساتھ بخار چڑھنا ، زور سے بخار ہونا ، ایسا بخار چڑھنا جس کی شدت سے بیمار کانپنے لگے ۔
ہَلْہَلا کَر بُخار چَڑْھنا
کپکپی کے ساتھ بخار چڑھنا ، زور سے بخار ہونا ، ایسا بخار چڑھنا جس کی شدت سے بیمار کانپنے لگے ۔
مُشابِہِ مِیعادی بُخار
ایک متعدی جراثیمی مرض جس کی علامات ٹائفائیڈ بخار سے ملتی جلتی ہوتی ہیں ، نقلی ٹائفائیڈ بخار ، نقلی تپ میعادی ، خفیف محرقہ تپ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔