تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دِل میں بُخار بَھرا ہونا" کے متعقلہ نتائج

دِل میں بُخار بَھرا ہونا

جی میں بُغض و عداوت ہونا ، دل میں کدورت ہونا ، دل شِکایتوں سے معمور ہونا ، طبیعت مکدر ہونا .

میں بُخار بَھرا ہونا

جی میں بُغض و عداوت ہونا، دل میں کدورت ہونا، دل شکایتوں سے معمور ہونا، طبیعت مکدر ہونا

بُخار بَھرا ہونا

شکووں یا کدورتوں سے لبریز ہونا، شکایات کے باعث بہت رنجیدہ ہونا (دل وغیرہ کے ساتھ مستعمل)

دِل میں زَہْر بَھرا ہونا

کسی کی طرف سے دل میں بدی بھری ہونا ، عداوت ہونا ، بیر ہونا .

دِل بَھرا ہونا

اطمینان ہونا ، تسلّی ہونا.

خُون میں بَھرا ہونا

سب طرف خون لگا ہونا

ہَوا میں بَھرا ہونا

اِترانا ، گھمنڈ کرنا ، مغرور ہونا

میں زَہر بَھرا ہونا

زور میں بَھرا ہونا

کمالِ قوّت اور بڑے جوش میں ہونا

غُصّہ میں بَھرا ہونا

سخت غصہ میں ہونا، نہایت خفا ہونا

غُصّے میں بَھرا ہونا

نہایت طیش میں ہونا ، سخت غصّے میں ہونا ، بہت برافروختہ ہونا .

دِل میں کَدُوْرَت کا غُبار بَھرا ہونا

دل میں کدورت لانا (رک) کا لازم .

ہَواؤں میں بَھرا ہونا

خواہشات میں مبتلا ہونا (عموماً) نفسانی خواہشات میں مبتلا ہونا ۔

دِل میں ہونا

مدّعا ہونا ، خواہش ہونا ، تمن٘ا ہونا .

ہَوا میں بَھرا ہُوا ہونا

مغرور ہونا ، نخوت میں ہونا ، گھمنڈ میں رہنا ، اترانا ۔

دِل میں غُبار بَھرا رَہْنا

کدورت بھری رہنا، دل کسی کی عداوت سے معمور رہنا

دِل کا بُخار دِل میں رَہ جانا

غصّہ نہ اترنا ، کدورت دور نہ ہونا ، ملال باقی رہنا

دِماغ میں خَنَاس بَھرا ہونا

دماغ میں فضول خیالات کا ہجوم ہونا، سودا ہونا، مالیخولیا ہونا

دِل میں ٹَھنی ہونا

کوئی خیال دل میں مضبوطی کے ساتھ قائم رہنا ، دل میں ٹھاننا ، (رک) کا لازم .

دِل میں گَھر ہونا

دل میں جگھ ہونا ، محبت و اخلاص ہونا .

دِل گَھر میں ہونا

گھر کا خیال لگا رہنا

دِل ہاتھ میں ہونا

قبضہ ہونا ، کسی کی مرضی پر پوری طرح جلنا .

دِل میں آگ ہونا

دل میں گُداز ہونا، محبّت کا جوش ہونا

دِل میں ٹِھکانَہ ہونا

دل میں کسی کے لئے جگہ ہونا ، محبّت ہونا ، قدر ہونا .

دِل میں چَمَک ہونا

کسی تکلیف دہ خیال سے دل میں ٹِیس اُٹھنا

دِل میں چور ہونا

بد گمانی ہونا ، بدظنی ہونا ، اندیشہ ہونا ؛ کسی خیال کا دل میں چُھپا ہوا یا پو شیدہ ہونا ؛ دل میں اپنی کوتاہی کا احساس ہونا .

دِل میں مَیل ہونا

دل میں کدورت ہونا ، دل میں بُرائی ہونا .

دِل میں کَجی ہونا

دل میں ٹیڑھاپن ہونا، اُلجھاؤ ہونا

دِل میں کَھٹَک ہونا

خلش ہونا

دِل میں کھوٹ ہونا

بدنیتی ہونا ، نِفاق ہونا .

دِل میں کَپَٹ ہونا

طبیعت میں کینہ ہونا ، بغض و عناد ہونا .

دِل اِخْتِیار میں ہونا

دل قابو میں ہونا.

دِل بَس میں ہونا

دل قابو میں ہونا.

دِل میں دَرْد ہونا

ہمدردی ہونا .

سِینے میں دِل ہونا

احساس وجذبات کا ہونا یا پایا جانا، حسّاس ہونا

جَگَہ دِل میں ہونا

محبت ہونا، قدر ہونا

حَسْرَتْ دِل میں ہونا

دل میں ارمان ہونا

کُدُورَت دِل میں ہونا

دل میں عداوت کا موجود ہونا ، دشمنی کا جذبہ پایا جانا .

دِل میں کَبِیدَہ ہونا

دل غمگین ہونا، رنجیدہ ہونا

دِل میں حَوصَلَہ ہونا

دل میں تاب و ہمت ہونا

دِل میں کُھدبُد ہونا

خواہش پیدا ہونا ؛ جی خوش ہونا .

دِل میں گُدگُدی ہونا

بے ساختہ ہن٘سنے کو جی چاہنا .

دِل میں راہ ہونا

کسی کی محبّت ہونا .

دِل میں جَگَہ ہونا

محبت ہونا ، قدر ہونا ، مطبوع خاطر ہونا ، عزیز ہونا .

دِل مُٹّھی میں ہونا

قابو میں ہونا، کسی کے بس میں ہونا، کسی کا گرویدہ ہونا

دِل میں گِرَہ ہونا

دل میں کدورت اور ملال ہونا .

دِل میں گھاؤ ہونا

تکلیف میں ہونا ، طبیعت مُکَدّر ہونا .

دِل میں رُکاوَٹ ہونا

دل میں آزردگی ہونا .

دِل میں ناسُور ہونا

ایسا بڑا صدمہ پہن٘چنا جو کبھی دور نہ ہو، دائمی رنج و غم ہونا .

دِل میں غُبار ہونا

کدورت ہونا ، بدگمانی ہونا ، رنجش ہونا .

دِل قابُو میں ہونا

دل کا اپنے بس میں ہونا ، خود پر اختیار ہونا

دِل میں تَرازُو ہونا

پیوست ہونا ؛ یقین ہونا ؛ نشانہ بیٹھنا .

دِل میں رَوزَن ہونا

دل میں چھید پڑنا ؛ سخت رنج و غم ہونا .

دِل میں سَمائی ہونا

کسی بات کا ارادہ ہونا

دِل میں پَیوَسْت ہونا

دل میں کھب جانا ، دل پر گہرا اثر کرنا .

دِل میں صاف ہونا

کدورت یا رنجش نہ ہونا .

دِل میں خَلِش ہونا

دل میں کھٹکا ہونا، عداوت ہونا

دِل میں داغ ہونا

دل میں محبّت کا نقش ہونا .

دِل میں قائِل ہونا

دل میں ماننا یا اِقرار کرنا ؛ ایمان لانا .

دِل میں چھید ہونا

سخت صدمہ پہنچنا، رنج ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں دِل میں بُخار بَھرا ہونا کے معانیدیکھیے

دِل میں بُخار بَھرا ہونا

dil me.n buKHaar bharaa honaaदिल में बुख़ार भरा होना

محاورہ

دِل میں بُخار بَھرا ہونا کے اردو معانی

  • جی میں بُغض و عداوت ہونا ، دل میں کدورت ہونا ، دل شِکایتوں سے معمور ہونا ، طبیعت مکدر ہونا .

दिल में बुख़ार भरा होना के हिंदी अर्थ

  • मन में द्वेष और शत्रुता होना, दिल में बैर होना, दिल शिकायतों से भरा होना, प्रकृति उदास होना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دِل میں بُخار بَھرا ہونا)

نام

ای-میل

تبصرہ

دِل میں بُخار بَھرا ہونا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone