تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تراب" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تراب" کے متعقلہ نتائج
تُرابُ الشّارْدَہ
ایک جزیرہ کی مٹی ہ اس کی سوا دو ماشہ مقدار لیکر پانی میں حل کرکے کسی ایسے آدمی یا جانور کی ناک میں ٹپکائیں جس کے حلق میں جونک چپٹ گئی ہو تو فوراً چھوٹ جاتی ہے
تُرابُ الصَّیدا
ملک شام میں ایک پہاڑ میں ایک غار ہے اس کا نام صیدا ہے اس کی یہ مٹی ہے، ہڈی اکھڑ جائے یا ٹوٹ جائے تو اس کا یہ علاج ہے مرگی کو بھی بے حد مفید
تُرابِ سَماق
وہ مٹی ہے جوکہ کوٹنے کے قبل سماق کے پھلوں کے چھاننے کے وقت نکلتی ہے، بہت قابض ہے پرانے دست بند کرتی ہے
پائے تُراب
وہ سامان جو تاریخ سفر کی نحوست زائل کرنے کے لئے دو ایک دن قبل کسی نیک ساعت میں پڑوس کے کسی مکان میں یا سواد شہر کے باہر کسی جگہ منتقل کر دیا جاتا ہے یا اسی طرح کی نقل و حرکت جو منزل اول شمار کی جاتی ہے
پا تُراب
وہ سامان جو تاریخ سفر کی نحوست زائل کرنے کے لئے دو ایک دن قبل کسی نیک ساعت میں پڑوس کے کسی مکان میں یا سواد شہر کے باہر کسی جگہ منتقل کر دیا جاتا ہے یا اسی طرح کی نقل و حرکت جو منزل اول شمار کی جاتی ہے، پائے تراب
زَمِینی تُراب
(نباتیات) گہرے بُھورے رن٘گ کا نامیاتی مادّہ جو زمین کے دِیگر اجزا کے ساتھ مِلا ہوتا ہے اور زمین کی زرخیزی کا باعث ہوتا ہے ۔
بالائی تُراب
زمین کی سب سے اوپر کی پرت جو موٹائی میں چند انچ سے زائد نہیں ہوتی اور جو پودوں کی نشوونما میں بہت مدد کرتی ہے
اَبُو تُراب
حضرت علی کی کنیت، جنہیں ایک بار زمین مسجد پر محو خواب ہونے کی حالت میں خاک آلودہ دیکھ کر حضرت محمد صلعم نے اس نام سے پکارا تھا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔