تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جلا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جلا" کے متعقلہ نتائج
جَلالَہ
مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کے عہد کا سکہ (چوکور شکل کا چان٘دی کا روپیہ) جو اس کے عہد میں رائج تھا ۔
جَلا ہُوا تانْبا
تانبے کی راکھ ، جسے تانبے کے پتر پتلے کرکے اُس سے بیسواں حصہ گندک اور نمک پیس کر ان پر بر کیں اور برتن منھ بند کرکے ایک ہفتہ تک بھٹی میں رکھنے سے حاصل کیا جاتا ہے، تانبے کا کشتہ
جَلّالَہ
بکری کا بچہ جو کتیا کے دودھ سے پرورش پایا ہو اسکا حکم جلالہ کا ہے کہ کھانا اُس کا مکروہ ہے اور جلالہ اس کو کہتے ہیں جو گندگی کھائے ۔
جلالی وظیفہ
اللہ کے ایسے نام کا ورد کرنا جس سے خدا کی صفت جلال یا قہاریت ظاہرہوتی ہو اس قسم کا وظیفہ پڑھنے میں بڑی احتیاطیں برتی جاتی ہیں جن میں گوشت وغیرہ کا کھانا ترک کرنا اور پاکیزگی اور اکل حلال کا اہتمام کرنا بہت ضروری ہے اور نتیجہ اس کا جلال و قہر کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے
جُلاہَن گِرَہ
وہ گرہ جس میں پہلے تاگے کے ایک سرے پر کھسک گرہ لگائی جاتی ہے اور اس گرہ کے حلقے میں دوسرا سرا رکھ کر تاگا کس لیا جاتا ہے اور اس قسم کی گرہ کے استعمال میں یہ آسانی ہے کہ کتاب کی پشت پر تاگا خوب کسا جاتا ہے جس سے اجزا خوب مل جاتے ہیں اس کے بعد گرہ کو جز کے اندرونی حصے میں کھین٘چ لیا جاتا ہے ۔
جُلاہی گِرَہ

Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔