تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"حکمت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"حکمت" کے متعقلہ نتائج
حِکْمَتُ الْاِلٰہِیَّہ
حکمت کی ایک قسم، جس میں ان امور سے بحث کی جاتی ہے، جو اپنے وجود خارجی یا ذہنی میں مادّہ کے محتاج نہ ہوں (جیسے خدائے تعالیٰ اور عقول کا علم) (مقابل حکمت طبعی)
حِکْمَتِ طَبْعِیَّہ
وہ علم جس مں ان امور سے بحث کی جائے جو تعقّل اور وجود خارجی میں مادے کے محتاج ہوں جیسے ہوا ، پانی اور دیگر اجسامِ مرکبہ و مفردہ
حِکْمَتِ رِیاضِیَّہ
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس میں ان امور سے بحث کی جاتی ہے جو اپنے وجودِ خارجی میں مادّہ کے محتاج ہوں لیکن وجودِ ذہنی میں مادّہ کے محتاج نہ ہوں
حِکْمَتِ نَظَرِیَّہ
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس میں امور متعلق بہ طبیعی ، ریاضی اور الٰہی سے گفتگو ہوتی ہے ؛ ان امور کے احوال کا علم جن کا وجود انسان کی قدرت و اختیار میں نہ ہو (مقابل حکمتِ عملی)
حِکْمَتِ طَبْعی
وہ علم جس مں ان امور سے بحث کی جائے جو تعقّل اور وجود خارجی میں مادے کے محتاج ہوں جیسے ہوا ، پانی اور دیگر اجسامِ مرکبہ و مفردہ
حِکْمَتِ مَلْفُوظ بِہ
(تصوّف) علومِ شریعت و طریقت (جن کا اظہار الفاظ یا نطق کے ذریعہ کیا گیا ہو (مقابل مسکوت عنہ)
حِکْمَتِ نَظَری
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس میں امور متعلق بہ طبیعی ، ریاضی اور الٰہی سے گفتگو ہوتی ہے ؛ ان امور کے احوال کا علم جن کا وجود انسان کی قدرت و اختیار میں نہ ہو (مقابل حکمتِ عملی)
حِکْمَتِ شَرْقی
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس کی بُنیاد کشف و وجدان پر ہے جو ریاضت کے بعد قلب کے نور محبت سے منور ہوجانے پر حاصل ہوتی ہے ، حکمتِ ذوقی (مقابلِ حکمت مشائی)
حِکْمَتِ مَشَائی
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس کی بُنیاد تفکّر و تعقْل پر ہے ، مسائلِ عقلی و نظری سے بحث ، ارسطا طالیسی فلسفہ
حِکْمَتِ اِشْراق
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس کی بُنیاد کشف و وجدان پر ہے جو ریاضت کے بعد قلب کے نور محبت سے منور ہوجانے پر حاصل ہوتی ہے ، حکمتِ ذوقی (مقابلِ حکمت مشائی)
حِکْمَتِ رِیاضی
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس میں ان امور سے بحث کی جاتی ہے جو اپنے وجودِ خارجی میں مادّہ کے محتاج ہوں لیکن وجودِ ذہنی میں مادّہ کے محتاج نہ ہوں
حِکْمَتُ الْاِشْراق
(فلسفہ) حکمت کی ایک قسم جس کی بُنیاد کشف و وجدان پر ہے جو ریاضت کے بعد قلب کے نور محبت سے منور ہوجانے پر حاصل ہوتی ہے، حکمتِ ذوقی (مقابلِ حکمت مشائی)
حِکْمَت بَلُقْمان آموخْتَن
عام آدمی کا کسی بہت بڑے صاحبِ فن کو اس کے فن کے متعلق کچھ سکھانا ، اپنے سے برتر کو تعلیم دینا ، دانا کو دانائی سکھانا ؛ فضول بات کرنا
حِکْمَت لُقْمان کو سِکھانا
عام آدمی کا کسی بہت بڑے صاحبِ فن کو اس کے فن کے متعلق کچھ سکھانا ، اپنے سے برتر کو تعلیم دینا ، دانا کو دانائی سکھانا ؛ فضول بات کرنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔