تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"داخل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"داخل" کے متعقلہ نتائج
داخِل خارِج کا مُقَدَّمَہ
(قانون) وہ مُقدمہ جو داخل خارج ہونے سے تعلّق رکھتا ہو ، وہ مُقدمہ جس میں ایک کا نام بجائے دوسرے مالک کے نام کے داخل کیا جائے .
داخِل خارِج ہونا
ایک شخص کا دوسرے کی جگہ مالک قرار دیا جانا، انتقال رجسٹر یا اقرار نامہ میں ملکیت اندراج ہونا
داخِلَہ بَہی
(قانون) کِتاب جس میں داخلہ کی رسُومات بجنسہہٖ مُندرج ہوتی ہیں ، اِس سے یہ مُراد ہے کہ جو رُوپیہ داخل ہو ظاہر ہوجائے کہ کِس کے نام سے اور کِس بابت سیاہہ ہوا .
دَاخِل خَارِج
(قانون) بحیثیت مالک کِسی شخص کا نام خارِج ہو کر اُس کی جگہ کِسی دُوسرے کے نام کا سرکاری کاغذات میں اِندراج ، پہلے شخص کی جگہ کِسی دُوسرے شخص کو تحریری طور پر مالک قرار دیا جانا ، اِنتقالِ ملکیّت کی کارروائی .
داخِلَہ فارْم
کِسی تربیتی یا تعلیمی اِدارے وغیرہ میں داخلہ لینے یا اِمتحان میں شریک ہونے کی مُقررّہ و مطبُوعہ درخواست .
داخِلَہ نَمْبَر
(کُتب خانہ) سِلسلہ نمبر جو کِتاب کو داخلہ رجسٹر میں درج کر کے کِتاب پر درج کیا جائے .
داخِلِ دَفْتَر
(سرکاری کاغذات، رجسٹر یا فائل وغیرہ میں) شامل، مُندرج، مذکور (درخواست مُقدمہ یا نام وغیرہ)
داخِلَہ رَجِسْٹَر
(کُتب خَانہ) وہ رجسٹر جس میں کِتابوں کا اِندراج سِلسلہ وار اور تاریخ وار کر کے کِتاب پر سِلسلہ نمبر لِکھ دیا جاتا ہے
داخِل خارِج کھیوَٹ
(کاشت کاری) پٹواری کا رجسٹر جس میں کاشت کاروں کے نام اور اُن کی تبدیلی کا عمل باقاعدہ لِکھا جاتا ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔