تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"دستک" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"دستک" کے متعقلہ نتائج
دَسْتَک پِیادَہ
وہ شخص جوکسی کچہری سے قرقی کا حکم یا کوئی پروانہ، یا تحصیل وصول کے لئے پا پیادہ جائے
دَسْتَک دینا
تالی بجانا، (اہل خانہ کو اطلاع دینے کے لیے) دروازے پر کھڑے ہوکر تالی بجانا، کنڈی بجانا، دروازے کو کھٹکٹھانا، تھپتھپانا
دَسْتَک سَوار
وہ شخص جو کسی کچہری سے قُرقی کا حکم یا پروانہ یا تحصیل وصول کے لئے سواری عموماََ گھوڑے پر جائے تحصیل وغیرہ کا چپڑاسی .
دَسْتَکی
ہاتھ میں لینے یا جیب وغیرہ میں رکھنے کے قابل کوئی چھوٹی چیز، یادداشتوں کے اِندراج کے لئے ایک چھوٹی سی کتاب، نوٹ بک
دَسْت کَش
دست بردار، کسی کام سے ہاتھ کھین٘چنے والا، ترک کر دینے والا، پہلو تہی کرنے والا، کشتی کا ایک دانو جس میں حریف اگر نیچے ہو تو داہنی طرف کا بایاں ہاتھ کھینچ کر چت کیا جاتا ہے
دَسْت کَلّا
(پیشہ آب براری) مشک کے دہانے کے قریب کے بازو جس میں مشک لٹکانے یا کندھے پر اُتھانے کے تسمے کے سِرے بان٘ھے جاتے ہیں ، پائنچہ .
عَمَلِ دَسْتَک
(قانون) دستک جاری کرنا بباعث نہ داخل ہونے روپیہ کے، ایک تحریری حکم جس کو افسرِ مجاز کسی جائداد کے نیلام میں خریدنے والے کو قبضہ حاصل کرنے کی اجازت دے ، کسی چیز کی نکاسی کی اجازت ، ایک تحریز جس سے کسی چیز کا قبضہ دیا جائے، حق کا سارٹیفکیٹ، جائداد وصول کرنے کی اجازت کی بابت حکم جاری کرانا
شِکاری دَسْتَک
جب جنگلی درندہ اپنی شکار گاہ کی حدود کے باہر شکار کرتا ہے تو اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ باآوازِ بلند کہے کہ چونکہ میں بھوکا ہوں اس لیے مجھ کو یہاں شکار کرنے کی اجازت دی جائے، شکار کرنے کے لیے مطلع کرنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔