تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"سرو" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"سرو" کے متعقلہ نتائج
سَرْو
ایک سیدھا لبما خوشنما سوئی کی طرح نکیلی پتیوں والا مخروطی شکل کا درخت جس کی ہر شاخ کے سِرے پر باریک چھوٹی چھوٹی سی پتّیوں کا ایک مخروطی جُھرمٹ ہوتا ہے یہ سب شاخیں آپس میں مِلی ہوئی نِیچے سے اُوپر تک ایک ایسے مِینار یا ستون کی سی شکل بناتی ہیں جو کہیں نِیچے اور کہیں درمیان میں پھیلا ہوا اور اُوپر کی طرف مخروطی شکل میں نوکدار سا ہوتا ہے۔ شعرا اس سے قامتِ محبوب کو تشبیہہ دیتے ہیں
سَرْوِ چَمَن
سرو کا وہ درخت جو خود رو نہ ہو، سرو، سرو کا درخت، (استعارۃً) سجیلا محبوب، معشوق نیز قد معشوق
سَروہی
دودھاری تلوار، اصیل تلوار، تیغ ہندی (جو بھارت میں مارواڑ کے قصبہ سروہی کی بنی ہوئی اور نہایت عُمدہ ہوتی ہے)
سُروالَہ
ایک گھاس کا نہایت چمکدار چکنا اور سِیاہ بیج جو اکثر دوا کے کام آتا ہے اور زمین پر پڑے ہوں تو پان٘و پِھسل جاتا ہے اس کے کان٘ٹے کپڑوں کو چمٹ جاتے ہیں.
سَرْوِ ناز
وہ سرو جس کی شاخیں آپس میں ایک دوسری کی طرف مائل اور اُوپر کو اُٹھی ہوئی ہوں ؛ (استعارۃً) خوش قامت محبوب .
سَرْوے سَرْوا
کسی گھر، دفتر، تنظیم وغیرہ میں وہ شخص جسے ہر قسم کے کام کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، مختار کل
سَرَون
ایک صحرائی درخت، اس سے تیّار کردہ دوا دستوں کو بند کرتی ہے اور بُخار کو دفع کرتی ہے، شالی و پورنا
سَرْوِ چَراغاں
چراغوں سے سجایا ہوا جھاڑ یا درخت، کانچ کا سرو سے مشابہت رکھتا ہوا شیشہ کا بنا جھاڑ جس میں موم بتیاں جلتی ہیں
سروجنی
تالاب میں کھلے ہوئے کمل کا جھنڈ، کمل کے پھول سے بھرا ہوا تالاب، جنگ آزادی کی ایک مجاہدہ یا سپاہی
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔