تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"صدر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"صدر" کے متعقلہ نتائج
صَدْرِیَّہ
ایک فرقہ جو نزاریہ اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے اس فرقے کے لوگ خوجے کہلاتے ہیں . اس کے سربراہ خواجہ صدر الدین نویں صدی ہجری میں خراسان سے بہاولپور آئے تھے.
صَدْرِ بَھٹّی
صرف ایک احاطہ جس میں حفاظت با آسانی ہو سکے ، اس میں اتنی بھٹیاں موجود ہوتی ہیں جو کل ضلع کے آدمیوں کے واسطے کافی شراب کشیدہ ہو سکے
صَدْرُ الْمَہام
مدار المہام (وزیر اعظم) کا ماتحت عہدہ دار جو ایک محکمہ یا صیغے کا افسر اعلیٰ ہوتا تھا
صَدْرِ دَرْوازَہ
(تعمیرات) مکان کا اصلی اور بڑا دروزہ جو بڑے مکانوں میں عام طور سے خوشنما تاج دار بنایا جاتا ہے.
صَدر راج
صدارتی حکمرانی، صدر مملکت کی حکومت، اسمبلی توڑنے کے بعد کسی صوبے کا براہ راست صدر مملکت کی نگرانی میں آنا
صَدْرِ مَسْنَد
(میکانیات) گھومنے والے آلہ یا مشین کے کرسی ، مشین کا وہ حصہ جس پر گھومنے والے پرزے ٹھہرے ہوئے ہوں.
صَدْرِ طاق
(معماری) صدر دالان کی دیوار کے وسط کا بڑا طاق جو دوسرے طاقوں کی نسبت بڑا اور خوشنما بنایا جاتا ہے ، اس کے نیچے مسند تکیہ لگایا جاتا ہے اور صدر کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے.
صَدْر دِیْوَانِی عَدَالَت
پرانے زمانے میں ہائیکورٹ کا یہی نام تھا، صدر دیوانی عدالت یا عدالت دیوانی صدر برطانوی ہند میں محکمہ محصولات کی عدالت عظمیٰ کا نام تھا جسے وارن ہیسٹنگز نے سنہ 1772ء میں کلکتہ میں قائم کیا تھا
صَدْر فوجْداری عَدالت
ہائیکورٹ بحیثیت سب سے بڑی فوجداری عدالت کے، یہ مغل اور برطانوی ہندوستان کی فوجداری عدالت کو ہی ہندو مسلم "پرسنل لا" کی شروعات مانا جاتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔