تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"طول" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"طول" کے متعقلہ نتائج
طُولِ عُمْرَک
(عربی کلمہ اردو میں عموماً چھوٹوں کے لیے مستعمل) اس کی لمبی عمر ہو ، خُدا عمر دراز کرے.
طُولِ سِیاہ
سیاہ رنگ کا ایک پرندہ جس کا سینہ سفید ، ٹانگیں اور چون٘چ سرخ اور لمبی ہوتی ہیں ، مینڈک اور مچھلیاں وغیرہ کھاتا ہے اس کو سیاہ لق لق بھی کہتے ہیں.
طُولِ عُمْرَہ
(عربی کلمہ اردو میں عموماً چھوٹوں کے لیے مستعمل) اس کی لمبی عمر ہو ، خُدا عمر دراز کرے.
طُولی لَہْر
(طبیعیات) روشنی ، حرارت یا آواز وغیرہ کی وہ موج جس میں واسطے کے ذرّات اُسی سمت میں آگے پیچھے حرکت کرتے ہیں جس سمت میں موج بڑھتی ہے.
طُولِ مَوج
حرارت ، روشنی ، لاسفکی وغیرہ کی شعاعوں کی لمبائی ، یکے بعد دیگرے کسی دو فرازوں یا نشیبوں کے درمیان سیدھا فاصلہ.
طُولِ بَصَر
ضعفِ نظر ، جس میں دور کی چیزیں صاف دکھائی دیتی ہیں اور قریب لا کر دھندلی ، اسے طول النظر بھی کہتے ہیں (قصرِ بصر کی ضد).
طُولِ سَفَید
سفید رنگ کا ایک پرندہ جس کی چون٘چ اور ٹانگیں لمبی اور سرخ رنگ کی ہوتی ہیں ، مینڈک اور مچھلیاں وغیرہ کھاتا ہے ، اس کو سفید لق لق بھی کہتے ہیں.
طُولَہ بَنْدِش
(معماری) این٘ٹ کی چنائی کا ایک طریقِ کار جو نصف این٘ٹ کی دیواروں میں استعمال ہوتا ہے اس میں چہرے کی تمام این٘ٹیں طولوں کی طرح لگائی جاتی ہیں.
طُولی مَوج
(طبیعیات) روشنی ، حرارت یا آواز وغیرہ کی وہ موج جس میں واسطے کے ذرّات اُسی سمت میں آگے پیچھے حرکت کرتے ہیں جس سمت میں موج بڑھتی ہے.
طُولِیْ پَھْیلَاؤ کا مِعْیَارْ
(طبیعیات) کسی شے کی ایک سنٹی میٹر لمبائی کو ایک درجہ سنٹی گریڈ تک گرم کرنے سے اس میں طول کی جو زیادتی پیدا ہوتی ہے اسے اس شے کا طولی پھیلاؤ کا معیار کہتے ہیں
طُولی بِگاڑ
(طبیعیات) وہ بگاڑ جو کسی جسم میں بیرونی قوت کے اثر سے طول کی تبدیلی کی صورت میں واقع ہو.
طُولانی ٹِیلے
(جغرافیہ) یہ ٹیلے زیادہ تر صحرائے مصر و لیبیا اور صحرائے آسٹریلیا میں مِلتے ہیں ، یہ نہ صرف ایک دوسرے کے متوازی بلکہ ہوا کے رُخ کے متوازی بھی ہوتے ہیں ، یہ اُس وقت بنتے ہیں جب ہوا برخان (ہلال نما ٹیلے) کو دو حصّوں میں تقسیم کردیتی ہے یا ہوا میں ریت کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، جنوبی ایران میں ان کی بلندی سات سَو فٹ اور مصر میں تین سو فٹ اور صحرائے لیبیا میں ان کی لمبائی ایک سو کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے.
طُولْقان
چرند و پرند کی انواعِ حیوانات میں جو جنس سفید شاذ و نادر پیدا ہوتی ہے اس کو طولقان کہتے ہیں جیسے سفید ہاتھی وغیرہ .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔