تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"فرنگ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"فرنگ" کے متعقلہ نتائج
دانَۂ فَرَنگ
(نگینہ گری) نگینے بنانے کا ایک قیمتی پتَھر جو فولاد پر گِھسنے سے سونے، چان٘دی یا تا٘نبے کا کس دیتا ہے، سونے کے کس کا پتھر بہت قیمتی اور اوَل درجے کا سمجھا جاتا ہے اور چان٘دی کے کس کا دوسرے درجے اور تان٘بے کے کس کا تیسرے درجے کا. سونے کے کس کا پتَھر بہت نایاب ہوتا ہے، درد گردہ کا مریض اس کے نگ کی ان٘گوٹھی پہن لے تو درد کا دورا نہیں ہوتا. اگر درد کی حالت میں پہنا جائے تو درد جذب کر لیتا ہے. اگر درد شدَت کا ہو تو نگینہ پھٹ جاتا ہے.
دَہانَۂ فِرَنگ
ایک پتھر جس کے نگ بنتے ہیں سونے اور چاندی اور تانبے اور لوہے کی کان میں ہوتا ہے، دہان فرنگ
آبْلَۂ فَرَنگ
ایک متعدی مجامعتی مرض جو ایک خاص قسم کے خرد نامیے سے پیدا ہوتا یہ مرض پیدایشی بھی ہوتا اور لاحقی بھی، اس کے تین مدارج ہوتے ہیں، پہلے درجے میں مرض مقام متاثرہ کو ہدف بناتا ہے جہاں آبلہ پیدا ہوتا ہے، دوسرے میں جلد اور نظام بدنی کو تیسرے درجے میں ہڈیوں، عضلات اور دل، دماغ اور جگر وغیرہ کو متاثر کرتا ہے، آتشک
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔