تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"قوت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"قوت" کے متعقلہ نتائج
قُوَّتِ شامَّہ
سونگھنے کی قوت، حس شامہ، وہ قوت جس سے بُری بھلی بُو کی تمیز کی جاتی ہے، یہ قوت ناک سے متعلق ہے
قُوَّتِ باصِرَہ
(طِب) دیکھنے کی جس، وہ قوت جس سے رنگوں اور صورتوں کی تمیز کی جاتی ہے، بصارت، بینائی دیکھنے کی قوت
قُوَّتِ مُمَیَّزَہ
تمیز کرنے والی قوت ؛ مراد : جس اخلاق ، نیک و بد میں تمیز کرنے کی توفیق، دماغ کی وہ قوت جس سے چیزوں کا باہمی فرق دریافت کرتے ہیں ، فرق سمجھنے کی صلاحیت.
قُوَّتِ نامِیَہ
اگنے اور بڑھنے کی قوت، وہ قوت، جو جسم کی لمبائی، چوڑائی اور موٹائی کو طبعی تناسب کے مطابق غذا پہنچاکر بڑھاتی ہے تاکہ وہ جسم اپنے نشو و نام کی حد تک پہنچ جائے، ذی حیات جسم کی غذا کو جزو بدن بنانے، اگنے، پنپنے بڑھنے کی فطری قوت
قُوَّتِ ماسِکَہ
ٹھہرانے والی قوت، روکنے والی قوت، وہ قوت جو غذا کو معدے میں محفوظ رکھتی ہے، اسی قوت سے غذا معدہ و امعاء میں کئی گھنٹے تک رکی رہتی ہے
قُوَّتِ ناطِقَہ
بات کرنے کی قوت، باہمی کلام کرنے کی قوت، بات کرنے اور مافی الضمیر کو الفاظ کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے کی قدرت
قُوَّتِ مُدْرِکَہ
دریافت کرنے اور معلوم کرنے کی قوت جسے سمجھ کہتے ہیں، ادراک کرنے والی حس، احساس کرنے والی طاقت، فہم، ذہانت
قُوَّتِ مُتَخَیِّلَہ
وہ قوت، جو محسوس چیزوں کی صورتوں کو ذہن میں محفوظ رکھتی ہے، دماغی قوت، جس سے انسان غیر حاضر چیزوں کا نقش دل میں بناتا ہے، وہم، خیال، ذہن کی تخلیقی قوت
قُوَّتِ حافِظَہ
یاد رکھنے والی قوت، دماغ کا وہ حصہ جہاں مشاہدات مرتسم و محفوظ رہتے ہیں اور بوقت ضرورت یاد آجاتے ہیں، یادداشت
قُوتِ بَسَری
زندگی گزر بسر کرنے بھر کی آمدنی، زندگی بسر کرنے کا سامان، بقدرِ ضرورت غذا کھنا، پیٹ بھرنا
قُوَّتِ مُتَصَرِّفَہ
قوائے جسی سے کام لینے یا اعضائے حسی کے اپنا عمل کرنے اور محسوس کرنے کی قابلیت ؛ بعض صورتوں کو بعض معانی کے ساتھ نسبت دینے والی صلاحیت ، تصرف کرنے والی طاقت.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔