تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"قُوَّت" کے متعقلہ نتائج

قُوَّت

خوراک، خواہش، غذا، بھوجن، کھانے کی چیز، ایک وقت کی بھوک کا کھانا جس سے پیٹ بھرے

قُوَّت ہونا

ڈھارس ہونا ، سہارا ملنا ، مدد شامل حال ہونا.

قُوَّتِ باہ

قوت مردانگی، جماع کی قوت

قُوَّت دافِعَہ

(طِب) جسم کی وہ قوت، جو مرض کو دفع کرتی ہے وہ قوت جو فضلات کو بدن سے نکال دیتی ہے

قُوَّت ٹُوٹ

حوصلہ ہار جانا ،ہمّت ختم ہو جانا ، کسی کام کی اہلیت و قدرت کا زائل ہونا.

قُوَّت باد

قُوَّت دار

طاقت دینے والا ، قوت پہنچانے والا.

قُوَّتِ آلِیَہ

عضوی قوت.

قُوَّتِ عَمَل

قُوَّتِ نامِیَہ

اگنے اور بڑھنے کی قوت، وہ قوت، جو جسم کی لمبائی، چوڑائی اور موٹائی کو طبعی تناسب کے مطابق غذا پہنچاکر بڑھاتی ہے تاکہ وہ جسم اپنے نشو و نام کی حد تک پہنچ جائے، ذی حیات جسم کی غذا کو جزو بدن بنانے، اگنے، پنپنے بڑھنے کی فطری قوت

قُوَّتِ واہِمَہ

قُوَّتِ ناطِقَہ

بات کرنے کی قوت، باہمی کلام کرنے کی قوت، بات کرنے اور مافی الضمیر کو الفاظ کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے کی قدرت

قُوَّت دینا

بڑھاوا دینا، طاقت بخشنا، زور دینا، مضبوط کرنا، حوصلہ دینا

قُوَّت پانا

قُوَّتِ اِظْہار

کسی بات کو بیان یا ظاہر کرنے کی قدرت

قُوَّتِ ماسِکَہ

ٹھہرانے والی قوت، روکنے والی قوت، وہ قوت جو غذا کو معدے میں محفوظ رکھتی ہے، اسی قوت سے غذا معدہ و امعاء میں کئی گھنٹے تک رکی رہتی ہے

قُوَّتِ باصِرَہ

(طِب) دیکھنے کی جس، وہ قوت جس سے رنگوں اور صورتوں کی تمیز کی جاتی ہے، بصارت، بینائی دیکھنے کی قوت

قُوَّتِ لامِسَہ

لمسی طاقت، چھونے کی قوت، چھونے کی قوت جو تمام اعضا میں موجود ہے

قُوَّت آزْما

طاقت آزمانے والا، مقابل، حریف، زور آزمائی کرنے والا، مقابلے پر آنے والا

قُوَّت بَخْش

تقویت پہنچانے والا، طاقت دینے والا

قُوَّتِ آخِذَہ

حاصل اور اخذ کرنے کی قوت، اخذ یا اکتساب کرنے کی اہلیت

قُوَّتِ عَامِلْ

قُوَّتِ بَیانِیَّہ

رک : قوت اظہار.

قُوَّت پَذِیر

قوت حاصل کرنے والا.

قُوَّتِ ذاتِیَہ

قُوَّتِ جاذِبَہ

جذب کرنے، کھینچنے کی طاقت، کشش کی طاقت

قُوَّتِ ہاضِمَہ

(طب) معدے کی وہ قوت جو کھانے کو ہضم کرتی ہے، کھانے کو ہضم کرنے اور پچانے کی طاقت

قُوَّتِ درِاکَہ

قُوَّتِ حاسَّہ

قُوَّتِ مُتَخَیِّلَہ

وہ قوت، جو محسوس چیزوں کی صورتوں کو ذہن میں محفوظ رکھتی ہے، دماغی قوت، جس سے انسان غیر حاضر چیزوں کا نقش دل میں بناتا ہے، وہم، خیال، ذہن کی تخلیقی قوت

قُوَّت پَیما

قُوَّتِ حَیوانِیَہ

رک : قوتِ حیوانی.

قُوَّتِ مِعْدَہ

ہضم کرنے کی طاقت

قُوَّت آزمانا

طاقت کی آزمائش کرنا

قُوَّت آزْمائی

زور یا طاقت آزمانا، طاقت دکھانا، لڑائی، مقابلہ

قُوَّت پَکَڑْنا

زور پکڑنا ، قوت حاصل کرنا ، طاقت و توانائی حاصل کرنا.

قُوَّتِ ذائِقَہ

چیزوں کا مزہ بتانے والی قوّت، لذت بتانے والی قوت، وہ حس جس کا تعلق چکھنے سے ہو

قُوَّتِ مُمَیَّزَہ

تمیز کرنے والی قوت ؛ مراد : جس اخلاق ، نیک و بد میں تمیز کرنے کی توفیق، دماغ کی وہ قوت جس سے چیزوں کا باہمی فرق دریافت کرتے ہیں ، فرق سمجھنے کی صلاحیت.

قُوَّتِ مُدْرِکَہ

دریافت کرنے اور معلوم کرنے کی قوت جسے سمجھ کہتے ہیں، ادراک کرنے والی حس، احساس کرنے والی طاقت، فہم، ذہانت

قُوَّتِ مُفَکِّرَہ

قُوَّتِ سامِعَہ

سننے کی قوت، وہ حس، جس سے آوازوں میں تمیز کی جاتی ہے، سنائی دینے کی قوت یا حس

قُوَّتِ شامَّہ

سونگھنے کی قوت، حس شامہ، وہ قوت جس سے بُری بھلی بُو کی تمیز کی جاتی ہے، یہ قوت ناک سے متعلق ہے

قُوَّتِ تَصادُمَہ

ٹکرانے کی قوت.

قُوَّتِ مُتَفَکِّرَہ

قُوَّتِ حافِظَہ

یاد رکھنے والی قوت، دماغ کا وہ حصہ جہاں مشاہدات مرتسم و محفوظ رہتے ہیں اور بوقت ضرورت یاد آجاتے ہیں، یادداشت

قُوَّت تھوڑی مَنْزِل بَہُت

کام مشکل ہونا ، طاقت سے بڑھ کر ، کام دشوار اور بساط سے بڑھ کر ہے.

قُوَّتِ مُتَصَرِّفَہ

قوائے جسی سے کام لینے یا اعضائے حسی کے اپنا عمل کرنے اور محسوس کرنے کی قابلیت ؛ بعض صورتوں کو بعض معانی کے ساتھ نسبت دینے والی صلاحیت ، تصرف کرنے والی طاقت.

قُوَّت بِینائی

حاسۂ بصارت ، بینائی دیکھنے کی قوت ، بصارت

قُوَّتِ شَہْوانِیَّہ

قوت باہ

قُوَّتِ نَفْْسانِیَہ

(طب) وہ قوت ہے جس سے تمام اعضاء میں حس و حرکت پیدا ہوتی ہے.

قُوَّتِ غَضَبِیَہ

قُوَّتِ مُشَاہَدَہ

قُوَّتِ اِحْسَاسِ عَمَل

قُوَّتِ دِل

دل کی طاقت، جذبہ

قُوَّتِ اِنْتِقالِ ذِہنْی

ذہن یا حواس کو کسی نکتے کی طرف منتقل کرنے کی قوت ، توجہ ہٹا دینے کی قدرت

قُوَّتِ اِنْفِعالی

کسی بات کے اثر کرنے کی قوت ، کسی بات سے متاثر ہونے کی صلاحیت ، ذکی الحس ہونا.

قُوَّتِ مُدافِعَت

(طِب) قوت دافعہ، جسم کی وہ قوت، جو مرض کو دفع کرتی ہے وہ قوت جو فضلات کو بدن سے نکال دیتی ہے

قُوَّتِ فِکْر

قُوَّتِ بازُو

۱. بازو کی طاقت ، بازو کا زور ؛ (مجازاً) جسمانی محنت یا زور.

قُوَّتِ بَشَری سے خارِج ہونا

انسان کی طاقت سے بارہ ہونا ، انسان کے اختیار میں نہ ہونا.

اردو، انگلش اور ہندی میں قُوَّت کے معانیدیکھیے

قُوَّت

quvvatक़ुव्वत

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: طبیعیات طبعی طب

اشتقاق: قَوِیَ

قُوَّت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • خوراک، خواہش، غذا، بھوجن، کھانے کی چیز، ایک وقت کی بھوک کا کھانا جس سے پیٹ بھرے
  • حرکت و عمل کی اہلیت، توانائی، جسمانی زور، اقتدار، اختیار، مشکل کاموں کو انجام دینے کی قابلیت یا استطاعت، شکتی، سکت، توانائی، قدرت (کام کر سکنے کی قابلیت کا نام اصلاح میں قوت ہے )، طاقت، زور، قوی ہونا، زبردست ہونا، صاحب زور ہونا
  • سہارا، مدد، اعانت، تقویت
  • سلطنت، دولت، ریاست
  • کسی چیز کو محسوس کرنے کی قابلیت، حس، حاسہ
  • (طبیعیات) وہ زور یا طاقت جو کسی جسم کی سابقہ حالت کو بدل دے
  • وہ امر جس کے سبب کسی شے سے فعل یا افعال صادر ہو سکے، کسی امر یا فعل کی استعداد، امکان استعدادی

شعر

English meaning of quvvat

क़ुव्वत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • शक्ति, ऊर्जा, ज़ोर, बल, सामर्थ्य, ताक़त, इंद्रिय, हिस, सहारा, मदद, दौलत, रियासत
  • गतिविधि करने और क्रियाशील रहने की पात्रता, शक्ति, शारीरिक बल, सत्ता, अधिकार, मुश्किल कामों को करने की योग्यता या सामर्थ्य, शक्ति, सामर्थ्य, बल, नियंत्रण (काम कर सकने की योग्यता का नाम संशोधित रूप में शक्ति है ), ताक़त, ज़ोर, शक्तिशाली होना, बली होना, बलशाली होना
  • सहारा, मदद, सहायता, शक्ति देने की क्रिया
  • सल्तनत अर्थात शासन, दौलत, राज्य
  • किसी चीज़ को महसूस करने की योग्यता, इंद्रिय शक्ति, अनुभव करने की शक्ति
  • (भौतिक विज्ञान) वह बल या शक्ति जो किसी शरीर की पूर्व अवस्था को बदल दे
  • वह बात जिसके कारण किसी वस्तु से काम या बहुत सारे काम घटित हो सकें, किसी बात या काम की योग्यता

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (قُوَّت)

نام

ای-میل

تبصرہ

قُوَّت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words