تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مردہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مردہ" کے متعقلہ نتائج
مُرْدَہ دِل
جس کا دل مر چکا ہو، جس کے دل میں جینے کی امنگ نہ ہو، پژمردہ، اداس، دلگیر، بے حس آدمی، غمگین
مُردَہ بوجھ
(معماری) فولاد کاری، گٹی، سیمنٹ سلیپروں وغیرہ کے وزن پر مشتمل پلوں کا مستقل تعمیر کا بوجھ
مُردَہ فَروش
وہ قوم جو ُمردوں کو اُٹھا کر لے جانے کا پیشہ کرتی ہے نیز اُس قوم کا فرد ، استعارے کے طور پر بھی مستعمل ہے
مُردَہ پَرَست
مرنے کے بعد آدمی کی قدر و منزلت کرنے والا، جیتے جی نظر انداز کر کے صرف موت کے بعد کسی کی بڑائی کو تسلیم کرنے والا
مُردَہ سے بَتَّر
جس کی حالت ُمردے سے بھی زیادہ خراب ہو ؛ (مجازاً) نہایت ناکارہ نیزنادان شخص کی نسبت تحقیراً بولتے ہیں ۔
مردہ جلنا
مردے کو لکڑیوں پر رکھ کر آگ لگا کر راکھ کرنا، یہ ہندوؤں کا طریقہ ہے، یورپ میں بجلی کے ذریعے دو منٹ میں رکھ ہو جاتا ہے
مُردَہ باش
(خرد حیاتیات) وہ جراثیم جو سڑے گلے پودوں یا مردہ جانوروں پر بسر کرتے ہیں (لاط : Saprophytes) ۔
مُردَہ بھاپ
(طبیعیات) وہ بھاپ جو دباؤ اور درجہء حرارت میں کم ہونے کے باعث عملی طور سے ناکارہ ہو چکی ہوتی ہے ۔
مُردَۂ صَد سالَہ
سو سال کا ُمردہ ؛ (مجازاً) کمال لاغر و ضعیف ، انتہائی دبلا ، ایسا کہ جس کی وضع مُردے کی سی ہو ۔
مُردَہ زَبان
وہ زبان جو صرف قدیم تحریروں میں محفوظ ہو، وہ زبان جو بول چال کی حیثیت سے ختم ہوچکی ہو، زبان، جو اب نہ بولی جاتی ہو، وہ زبان جس کے بولنے اور سمجھنے والے بہت کم ہوں
مُرْدَہ جَلانا
(ہندو) مردے کو لکڑیوں پر رکھ کر آگ لگا کر راکھ کرنا (یورپ میں برقی مشینوں کے ذریعے یہ کام انجام دیا جاتا ہے)
مُردَہ ناخُن
وہ ناخن جو گوشت سے لگا ہوا نہ ہو ، پکا ناخن ، سخت ناخن ، ناخن (کچا یا زندہ ناخن کے مقابل)
مُردَہ پَر جَیسے سَو مَن مِٹّی، وَیسے ہزار مَن
جب مصیبت حد سے گزر جائے پھر سینکڑوں مصیبتیں کچھ معلوم نہیں ہوتیں ؛ مصیبت زدوں کو آنے والی مصیبتوں کا کیا ڈر ؛ مصیبت خواہ تھوڑی ہو یا بہت مصیبت ہی تو ہے
مُردَہ بِہِشْت میں جائے چاہے دوزخ میں ، حَلوے مانْڈے سے کام
خود غرض آدمی کو اپنے مطلب سے کام ہے کوئی جیے یا مرے ۔
مُردَہ دوزَح میں جائے کِہ بِہِشْت میں ، اَپنے حَلْوے مانْڈے سے مَطْلَب
خود غرض کو اپنے کام سے کام ہے خواہ کوئی مرے یا جیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔