تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"معاہدہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"معاہدہ" کے متعقلہ نتائج
مُعاہَدَہ
وہ قرارداد جو فریقین کے مابین ہو اور جس کی رو سے ہر فریق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرے، باہمی عہد و پیمان، عہدنامہ، قول وقرار
مُعاہَدَۂ ابِْرا
(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے ایک فریق دوسرے کو نقصان سے بری کرنے کا عہد کرے جو کہ اس کو خود معاملہ کے فعل سے یا کسی اور شخص کے فعل سے عارض ہوا ہو
مُعاہَدَہ ٹُوٹْنا
معاہدہ توڑنا (رک) کا لازم ، معاہدہ ختم ہو جانا ۔ یہ جواب سر ہر نام سنگھ کے اس عذر کا ہے جو انہوں نے پیش کیا ہے کہ یہ معاہدے اور حقوق ایسے ہیں کہ جو ٹوٹ ہی نہیں سکتے ۔
مُعاہَدَہ کَرانا
فریقین کے مابین باضابطہ طور پر کسی بات کے کرنے یا نہ کرنے کا اقرار کرانا، عہدو پیماں کرانا ۔
مُعاہَدَہ ضَمانَت
(قانون) وہ معاہدہ جو ایک شخص ثالث کے عہد کے ایفاء یا ذمہ داری کے ادا کرنے کے لیے بشرط قاصر ہونے اس شخص ثالث کے کیا جائے ۔
مُعاہَدَہِ مَشْرُوط
(قانون) وہ معاہدہ جس میں کسی امر کا کرنا یا نہ کرنا کسی واقعہء لاحقہ کے وقوع یا عدم وقوع پر مشروط ہو ؛ مشروط معاہدہ ۔
مُعاہَدَہ مُمْکِنُ الْاِنْفِساخ
(قانون) جو معاہدہ قانوناً فریقین میں سے ایک یا زیادہ کی مرضی پر نافذ ہو سکتا ہو مگر دوسرے یا دوسروں کی مرضی پر نہ ہو سکتا ہو، معاہدہ جس کا فسخ ہونا ممکن ہو
مُعاہَدَہِ بَیعِ جائِدادِ غَیر مَنْقُولَہ
(قانون) وہ معاہدہ جس کی رو سے فریقین میں یہ قرارداد ہوتی ہے کہ شرائط طے شدہ کے موافق آیندہ جائداد مذکور کی بیع عمل میں آئے گی
مَجازِ مُعاہَدَہ
(قانون) ہر شخص جو مطابق اس آئین کے جس کا وہ تابع ہے بہ عمر بلوغ پہنچ گیا ہو اور صحت نفس اور ثبات عقل رکھتا ہو اور ازروے قانون جس کا وہ تابع ہو ، ناقابل معاہدہ نہ ہو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔