تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ملمع" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ملمع" کے متعقلہ نتائج
مُلَمَّع
سونا چاندی چڑھا ہوا (زیور یا ظرف وغیرہ)، چمکدار، چمکایا ہوا، جس پرسونے یا چاندی کا پانی پھیرا گیا ہو یا چڑھایا گیا ہو
مُلَمِّع
(ع۔ بروزن مسدس, چمکتا ہوا درحشاں)صفت، گلٹ کیا ہوا، سونا چاندی چڑھایا ہوا، خاصدان پر چاندی کا ملمع تھا، قلعی، ترا دکھاوا، ظاہری ٹیپ ٹاپ، بناوٹ(اصطلاح علم عروض) ایک زبان کی پوری نظم میں دوسری زبان کا ایک مصرع یا ایک بیت یا زیادہ ملا دینا
مُلَمَّع کار
ملمع ساز، قلعی کرنے والا، مجازاً: جس کا ظاہر کچھ باطن کچھ ہو، منافق، چاپلوس، وہ شخص جو بظاہر خلیق ہو لیکن عموماًدھوکے باز ہو
مُلَمَّع گَری
ملمع گر (رک) کا کام ؛ (مجازاً) ظاہری ٹیپ ٹاپ ، حقیقت کو چھپانے کا عمل ، تصنع ، دکھاوا ۔
مُلَمَّع پِھرنا
ملمع کا کسی چیز پر رنگ دینا ، کسی چیز پر سونے چاندی یا کسی دو سری دھات کا ورق یا پانی چڑھنا .
مُلَمَّع چاٹْنا
(قلعی گری) کسی نقص کی وجہ سے برتن کے کسی حصے یا پورے برتن پر ملمع نہ چڑھنا ، رنگت نہ آنا.
ٹَھنْڈا مُلَمَّع
(قلعی گری) چان٘دی یا سونے کو تُرشا کر یعنی تیزاب میں محلول بنا کر تان٘بے یا پیتل وغیرہ کے برتنوں پر بطور رن٘گت چڑھانا (یہ ملمع اگر چہ آسانی سے ہر قسم کے برتن پر چڑھ جاتا ہے لیکن نا پائدار ہوتا ہے). رن٘گت کاری
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔