تلاش شدہ نتائج
"منہ_بند" کے متعقلہ نتائج
مُنہ بَندھے
(ہندو) جین مت کے درویش جو منھ کے آگے کپڑا باندھ لیتے ہیں تاکہ کوئی جان دار ان کے منھمیں نہ پڑجائے یا منھکی بھانپ سے نہ مر جائے
مُنہ بَند کَلی
باکرہ ، دوشیزہ ، کنواری لڑکی ۔
مُنہ بَند پان
پان کی کوپل جو پورے طور سے کھلی نہ ہو
مُنہ بَند ہونا
رشوت کی وجہ سے کوئی بات کسی کے خلاف نہ کہنا ؛ کسی کی برائی یا چغلی سے رکنا ؛ دہانہ بند ہونا
مُنہ بَند رَکھنا
خاموش رہنا ، کچھ نہ کہنا ۔
مُنہ بَند اِلائچی
کچی الائچی ، سبز الائچی جس کا چھلکا نہ اترا ہو ۔
مُنہ بَند ہو جانا
رشوت کی وجہ سے کوئی بات کسی کے خلاف نہ کہنا ؛ کسی کی برائی یا چغلی سے رکنا ؛ دہانہ بند ہونا
مُنہ بَند کَر دینا
دہانے یا سوراخ کو بند کردینا ، کھدی ہوئی جگہ کو مٹی وغیرہ سے پاٹنا ۔
مُنہ بَند کَر لینا
منھ پر ہاتھ یا کپڑا رکھ لینا ؛ خاموش ہوجانا ، زبان بند کرلینا
مُنہ کو بَند کَرنا
زبان روکنا ، بولنے سے روکنا ، بولنے سے باز رکھنا.
اَپنا کَہے مُنہ بَند ہوتا ہے، غَیر کَہے سے مُنہ کُھل جاتا ہے
یگانہ مانگے تو مروت میں منہ بند ہو کر رہ جاتا ہے، انکار نہیں کیا جاتا، البتہ غیر کی فرمائش پر انکار کر سکتے ہیں (قربت داری میں لڑکی کے لیے لڑکے کا پیام دیتے وقت اپنائیت کا دباؤ ڈالنے کے لیے مستعمل)