تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مکا" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"مکا" کے متعقلہ نتائج
مَکا
باشے سے مشابہ ایک پرندہ جو سیٹی بہت بجاتا ہے، زمین پر بیٹھتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اٹھنے اور اڑنے کی طاقت نہیں رکھتا، جب گلہ بان کے قریب پہنچتا ہے تو اُچک کر دوسری جگہ بیٹھ جاتا ہے اور دیر تک شبان کو اسی طرح ستاتا رہتا ہے، اس کو فارسی میں شبان غریب کہتے ہیں، جنگل میں رہتا ہے اور عجیب آشیانہ بناتا ہے
مَکاّری
وہ کام جو کسی کو دھوکے میں ڈال کر کوئی مفاد پورا کرنے کی غرض سے کیا جائے، فریب، دھوکا، مکر، دغا بازی
مُکالَمَہ
دو یا دو سے زیادہ اشخاص کی گفتگو جو انہیں کے الفاظ میں لکھی گئی ہو، دو شخصوں کے مابین بات چیت یا سوال جواب، جیسے : ڈرامے میں، باہم گفتگو، ہم کلامی
مَکانِ طَبَعی
(طب) وہ جگہ یا مقام جس کو عناصر کی طبیعت مقتضی ہو یعنی جس کو عناصر اپنے مقتضائے طبیعت سے طلب کریں ، مثلا ڈھیلا اوپر کو اچھالیں تو وہ نیچے ہی آجائے گا یا شعلہ ہمیشہ اوپر ہی کی طرف بلند ہو گا ۔
مَکانی اِفادَہ
(معاشیات) یہ اصطلاح ان اشخاص کے کام کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی گئی جو اشیا کے نقل و حمل میں یا تجارت میں مصروف ہوں گو ، یہ اشیا کی شکل میں تبدیلی نہیں کرتے لیکن افادوں کی پیدائش میں اعانت یا اضافہ کرتے ہیں (اصول معاشیات) ۔
مُکالَمانَہ
مکالمہ (رک) سے منسوب یا متعلق ، تخاطب کے انداز میں ، گفتگو کا سلیس انداز جو عموما ً سوالا ً جوابا ً ہوتا ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔