تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نبوت" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نبوت" کے متعقلہ نتائج
نُبُوَّت
پیغمبری، پیغام رسانی، نبی کا فرض یا منصب جو وہبی ہوتا ہے، رسالت، خدا کی طرف سے انسانوں کی رہنمائی اور نفادِ احکام الہٰیہ کے لیے پیغمبر بنا کر بھیجے جانے کی حالت یا کیفیت
نُبُوَّتِ غَیر تَشرِیعی
اﷲ تعالیٰ کی طرف سے امرونہی کے علاوہ دیگر فضائل و کمالات حاصل ہونا جن میں ولایت ِقطبیت ِغوثیت عرفان و قرب ِالٰہی ، مداراج ِسلوک وغیرہ شامل ہیں ۔
مُہر نبُوَّت
وہ نقش جو حضور صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کے شانے پر تھا، مستدیر شکل جو حضور صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کے بائیں شانے کے پاس پیدا ہوگئی تھی روایت ہے کہ اس میں کلمۂ طیبہ درج تھا
وَحیِ نَبُوَّت
وحی کی وہ قسم جو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے بعد اﷲ تعالیٰ نے ہمیشہ کے لیے موقوف کردی اور اس پر ایمان لانا اور اس کی پابندی انسانوں پر فرض ہے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔