Search results
Showing results for "نقطہ"
nuqta
centre, diacritical point, drop, point, dot, spot
nuqta-e-shak
وہ نقطہ جو کسی مشکوک لفظ یا مضمون کے مقابل حاشیے پر لگادیں ۔
nuqta-e-auj
(ہیئت) سورج کی عین اونچائی کی حالت ، (سورج اور سیاروں کا) انتہائی چڑھاؤ ، کسی سیارے کے مدار کا انتہائی اونچا نقطہ ۔
nuqta-e-sahv
نقطہ جو غلطی یا بے احتیاطی سے پڑجائے ، وہ نقطہ جو بے نقط حرف پر بھول کر لگادیں ۔
nuqta-e-zaub
(طبیعیات) وہ درجہء حرارت جس پر کوئی ٹھوس چیز پگھل جاتی ہے ، نقطہء اماعت
nuqta-e-kaur
وہ نقطہ یا مقام جہاں بصری عصبہ (دیکھنے کا پٹھا) پردئہ چشم سے جا لگتا ہے اور اس میں دیکھنے کی طاقت /صلاحیت نہیں ہوتی ، پردئہ چشم کا وہ مقام جو روشنی محسوس نہیں کرتا ۔
nuqta-e-chashm
(نباتیات) پھپھوندی سے پیدا ہونے والے امراض میں سے کوئی جس سے پتوں اور شاخوں پر زردی مائل گول دھبے پڑجاتے ہیں ، بعض قسم کی کائیوں پر روشنی کی حس رکھنے والا رنگ
nuqta-e-nazf
طب) وہ مقام یا جگہ جہاں سے خون بہہ رہا ہو ۔
nuqta-e-nanzar
دیکھنے یا سوچنے کا انداز یا ڈھنگ نیز نظریہ ، اندازِ نظر ، اندازِ فکر ؛ مرکز نگاہ ۔
nuqta-e-shabnam
وہ درجہء حرارت جس پر ہوا نمی سے سیر ہوجائے ، وہ درجہء حرارت جس پر شبنم بننا شروع ہو (Dew Point)
nuqta-e-vahdat
خدا کے ایک ہونے کا اقرار ؛ مراد : اللہ تعالیٰ ۔
nuqta-e-'aqrab
(ہیئت) کسی سیارے یا ُدم دار تارے وغیرہ کے مدار کا سورج سے قریب ترین نقطہ ، حضیض شمس ۔
nuqta-e-shikast
دباؤ کی شدت جہاں مدافعت ٹوٹ جائے ۔ (Breaking point)۔ جب نقطہ
nuqta-e-markaziya
(طب) ہڈی کی پیدائش کا وہ مرکز جہاں سے ہڈی بننی شروع ہوتی ہے (Center of Ossification)
nuqta-e-suvaida
وہ سیاہ نقطہ جو ایک روایت کے مطابق دل کے اندر ہوتا ہے
nuqta-e-nau-gurez
وہ سیاہی (روشنائی) کی بوند جو قلم کی نوک سے کاغذ پر ٹپک پڑے
nuqta-e-raas
رک : نقطہء سمت الراس ؛ مراد : اوپری انتہائی سرا ، اوپر کا حصہ ۔
nuqta-e-ramii
(ریاضی) اونچائی کا نشان ، اونچائی کا نقطہ ۔
nuqta-e-hayaat
زندگی کا نشان ، زندگی ختم ہونے کی علامت ۔
nuqta-e-kamaal
ہنر یا خوبی کی انتہا ، تکمیل یا عروج کا معیار ۔
nuqta-e-numuu
(نباتیات) پودے میں بیج یا دانے کی پرورش کی جگہ یا مقام
nuqta-e-nuurii
نور کا نقطہ ، روشن نقطہ ، روشنی کا نقطہ ؛ مراد : انسان کا باطنی وجود ۔
nuqta-e-serii
وہ مقام یا درجہ جس کے بعد مزید سمائی ممکن نہ ہو ، نقطہء امتلا (Saturation point)
nuqta-e-tamaas
(ہندسہ) وہ مقام جہاں کوئی خطِ مستقیم ، خطِ منحنی یا سطح جو دوسرے خط یا سطح کو چھوئے مگر اسے قطع نہ کرے ، دو خطوط کو ملانے والا نشان.
nuqta-e-sahv-ul-qalam
قلم کی لغز ش سے پڑ جانے والا نقطہ
nuqta-ba-nuqta
ایک ایک نقطہ کر کے ؛ بجنسہہٖ ، ہوبہو ، من و عن ۔
nuqta-haa-e-shak
رک : نقطہء شک ، جس کی یہ جمع ہے ۔
nuqta-e-rihaa.ii
بھاپ کا انجن سے اخراج کے عمل کا وقت ، استعمال شدہ بھاپ یا فعال مائع کا انجن کے سلنڈر سے نکاسی کا وقت ؛ وہ مقام جہاں بھاپ خارج ہونا شروع ہو ۔
nuqta-e-sukuun
(ہئیت) وہ جگہ جہاں سیارہ ساکن نظر آتا ہے
nuqta-e-zavaal
ترقی اور عروج میں کمی کے آغاز کا مقام ۔
nuqta-e-farzii
وہ نقطہ جو فرض کر لیا گیا ہو ، وہ نقطہ جس کا حقیقی وجود نہ ہو ، خیالی نقطہ ۔
nuqta-e-daa.ira
وہ نقطہ جو دائرے کے عین وسط میں واقع ہو اور اس سے محیط تک جس قدر خطوط کھینچے جائیں سب آپس میں برابر ہوں ۔
nuqta-e-saakin
سکون کا مقام یا سکون کی جگہ ، گرداب کے وسط کی وہ جگہ جہاں پانی نسبتہً ساکن رہتا ہے ۔
nuqta-e-jaazib
اپنی طرف کھینچنے والا مقام ؛ وہ نشان یا جگہ جو اپنی طرف کشش کرے ۔
nuqta-e-jaasuus
وہ نقطہ جو عامل تعویذ میں مقصد معلوم کرنے کے لیے لگاتے ہیں ۔
nuqta-e-haziiz
کسی چیز کا نچلا حصہ ؛ (ہیئت) کسی سیارے کے مدار کا انتہائی نشیبی نقطہ ، وہ نقطہ جو اوج کے مقابل ہو ۔
nuqta-e-faasil
(طبیعیات) گیس کا وہ درجہء حرارت جس سے اوپر دباؤ خواہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو اسے رقیق نہیں بنا سکتا ۔
nuqta-e-mumaas
(اقلیدس) سطح کو ایک نقطے پر چھونے والا (خط) جو متقاطع نہ ہو ، خط تقسیم ، جو کسی قوس یا خم یا سطح کو چھوتا ہو ، رک:نقطہ تماس .
nuqta-daar
جس پر نقطہ لگایا گیا ہو ، نقطے والا ، نقطہ لگا ہوا ،جس میں نقطے ہوں ، منقوط ۔
nuqta-haa-e-nazar
رک : نقطہء نظر جس کی یہ جمع ہے ۔
nuqta-e-muqaabil
opponent, rivals, colleague
nuqta-e-paziira
(حیاتیات) جانداروں کے بیضہ سار میں وہ جگہ جہاں تخم حیوانسا نمو پاکر بیضے میں داخل ہوتا ہے ۔
nuqta-e-muntahaa
انتہائی حد ، نقطہ ء کمال .
nuqta-e-maasika
(بصریات) وہ نقطہ جہاں سے کسی شے کی شبیہہ عدسے یا آئینے پر صاف دکھائی دے سکے ۔
nuqta-e-maa.i'agii
پانی کی طرح رقیق ہونے کی حالت ، نقطہء پگھلاؤ
nuqta-e-inqitaa'
وہ نقطہ یا خط جو ایک دوسرے کو کاٹنے والے خطوط میں مشترک ہو ، وہ مقام جس پر ایک خط دوسرے خط کو کاٹتا ہوا گزرے ، قطع کرنے کا مقام ۔
nuqta-e-dam'iyya
(طب) آنکھ کے اندرونی کویہ میں آنسوؤں کی نالی کے ابھار کا سوراخ (Puncta Lacrimalis)
nuqta-e-multaqaa
دو چیزوں کے ملنے کی جگہ ، مقام اتصال
nuqta-e-ijtimaa'
فکر و خیال کے جمع ہونے کا مقام ، ہم خیال لوگوں(یا نظریات وغیرہ).کا بڑا اجتماع.