تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کتوں" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کتوں" کے متعقلہ نتائج
کُتّوں کا شِکار
وہ شکار جو کتوں کے ذریعہ سے کیا جائے، عموماً خرگوش، سور، گیدڑ، لومڑی اور ہرن کا شکار تازی یا شکاری کتوں سے کراتے ہیں
کُتّوں کا وہ سَرْدار جو رَہوے بیٹی کے دوار
بہت بے عزّتی کی بات ہے ؛ بے موقع اور بے محل بات اچھی نہیں ہوتی.
کُتّوں کو دُوں پَر تُجھے نَہ دُوں
کسی سے شدید نفرت کا اظہار کرنا یا کسی کے مانگنے پر اسے کوئی چیز نہ دے کر کسی برے شخص کو دے دینا
گَھر کی بی بی ہانڈنی، گَھر کُتّوں کا جوگا
جب گھر کی مالکہ اِدھر اُدھر پِھرے گی اور گھر میں نہ بیٹھے گی تو گھر میں کُتّے ہی لوٹیں گے
گَھر کی بی بی ہانڈنی، گَھر کُتّوں کا جوگ
جب گھر کی مالکہ اِدھر اُدھر پِھرے گی اور گھر میں نہ بیٹھے گی تو گھر میں کُتّے ہی لوٹیں گے
کتاّ پالے وہ کتّا، ساسرے جوائی کتّا، بہن کے گھر بھائی کتا، سب کتوں کا وہ سردار جو رہے بیٹی کے بار
کتا پالنے والا، سسرا ل کے گھر رہنے والا اور بہن کے گھر رہنے والا بھائی بہت ذلیل ہیں، سب سے ذلیل وہ ہے جو بیٹی کے گھر رہے
کتاّ پالے وہ کتّا، ساس گھر جنوائی کتّا، بہن گھر بھائی کتا، سب کتوں کا وہ سردار جو رہوے بیٹی کے دوار
کتا پالنے والا، سسرا ل کے گھر رہنے والا اور بہن کے گھر رہنے والا بھائی بہت ذلیل ہیں، سب سے ذلیل وہ ہے جو بیٹی کے گھر رہے
سِیار اَوروں کو شَگُون دِے ، آپ کُتّوں سے ڈَرے
گِیدڑ کا راستے میں مِلنا اچّھا شگون سمجھا جاتا ہے مگر خود کُتّوں سے ڈرتا ہے یعنی دُوسروں کو فائدہ پہن٘چائے مگر خود کو کوئی فائدہ نہ ہو .
گِیدَڑ اَوروں کو شُگون بَتائے آپ اَپْنی گَرْدَن کُتّوں سے تُڑوائے
اپنی مصیبت کی فکر نہیں اوروں کو تدبیر بتاتے پھرتے ہیں ، اوروں کو نصیحت اپنے فضیحت.
گِیدَڑ اَوروں کو شُگُون بَتائیں آپ اَپْنی گَرْدَن کُتّوں سے کَٹوائیں
اپنی مصیبت کی فکر نہیں اوروں کو تدبیر بتاتے پھرتے ہیں ، اوروں کو نصیحت اپنے فضیحت.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔