تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"گیدڑ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"گیدڑ" کے متعقلہ نتائج
گِیدَڑ
کُتّے س مشابہ اور قدرے چھوٹا ایک درندہ جو خصوصاً جاڑے میں رات کے وقت تنہا یا گروہ کے ساتھ بولتا ہے، شغال، سیار
گِیدَڑ کو ہَکاس لَگْنا
گیڈر کو بھونکنے کا شوق چرانا ، گیڈر کا اپنی بولی بولنا ، دوست کے ساتھ دغا کرنا.
گِیدَڑ اَوروں کو شُگون بَتائے آپ اَپْنی گَرْدَن کُتّوں سے تُڑوائے
اپنی مصیبت کی فکر نہیں اوروں کو تدبیر بتاتے پھرتے ہیں ، اوروں کو نصیحت اپنے فضیحت.
گِیدَڑ اَوروں کو شُگُون بَتائیں آپ اَپْنی گَرْدَن کُتّوں سے کَٹوائیں
اپنی مصیبت کی فکر نہیں اوروں کو تدبیر بتاتے پھرتے ہیں ، اوروں کو نصیحت اپنے فضیحت.
گِیدَڑ اُچْھلا اُچْھلا جَب اَنْگُور کے خوشے تَک نَہ پَہُنْچا تو کَہا اَنْگُور کَھٹّے ہوتے ہیں
بہتیری تدبیر کی جب ایک نہ چلی تو دوسروں ہی کا قصور بتایا جب کوئی تدبیر بن نہیں پڑتی تو اپنی شرمندگی مٹانے کو دوسروں کا قصور بتاتے ہیں .
گِیدَڑ بَھبْکی میں آنا
دھمکی یا ڈرانے میں آنا، کسی بات سے خوف زدہ ہونا، گھبراہٹ یا تذبذب کا شکار ہونا
گِیدَڑ جَب جھیرے میں گِرا تو کہا آج یہیں مقام ہے
مجبوراً بھی شیخی سے باز نہ آیا، شرمندہ ہوئے مگر بات وہی رکھی، مجبوری میں بھی شیخی نہ گئی
گِیدَڑ گرا جھرے میں آج یہیں رہیں گے
مجبوراً بھی شیخی سے باز نہ آیا، شرمندہ ہوئے مگر بات وہی رکھی، مجبوری میں بھی شیخی نہ گئی
گِیدَڑ اُچْھلا اُچْھلا جَب اَنْگُور کے خوشے تَک نَہ پَہُنْچا تو کَہا اَخ تُھو
بہتیری تدبیر کی جب ایک نہ چلی تو دوسروں ہی کا قصور بتایا جب کوئی تدبیر بن نہیں پڑتی تو اپنی شرمندگی مٹانے کو دوسروں کا قصور بتاتے ہیں .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔