تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہتھیار" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہتھیار" کے متعقلہ نتائج
ہتھیار باندھنا
ہتھیاروں کا اپنے یا دوسرے کے جسم پر آراستہ کرنا، جنگ کی تیاری کرنا، لڑائی کا اہتمام کرنا، کمر باندھنا
ہَتِھیار کَرنا
جنگ کرنا ، مقابلہ کرنا ، ہتھیار سے لڑنا ، حربہ کرنا ، تیغ زنی کرنا ، مارنا ، قتل کرنا ، وار کرنا ۔
ہَتِھیار بَندی
ہتھیار بند ہونے کی حالت یا کیفیت، فوج کی کمر بندی، فوج کا ہتھیار لگانا، سپاہ کا ہتھیاروں سے لیس ہونا، آمادئہ جنگ ہونا، لڑنے پر تیار ہونا
ہَتِھیار ڈال دینا
اسلحہ پھینک دینا ، ہتھیار پھینک دینا ؛ لڑائی یا مقابلہ موقوف کرنا ، (خود کو) دشمن کے حوالے کرنا ، حراست میں دے دینا ، جنگ کا ارادہ ترک کر دینا
ہَتھیاری
ایک چمٹے جیسا آلہ جو جراحی نیز جنائی میں استعمال ہوتا ہے ، قلاب ، ٹھنگن نیز زچگی جس میں اس آلے کی ضرورت پڑے
مُرَوَّجَہ ہَتِھیار
ہتھیار جن کا رواج ہو ، اپنے زمانے میں رائج ہتھیار ، اپنے زمانے کے آلاتِ حرب و ضرب ۔
پانچوں ہتھیار
کل سلاح جن٘گ، جن سے سپاہی آراستہ ہوکر میدان جن٘گ میں جاتا ہے، تلوار، ڈھال، برچھی، تیر کمان
ہارے کا ہَتھیار
شکست خوردہ بیکار اسلحہ بھی دفاع کے لیے مجبوراً اُٹھا لیتا ہے ؛ مجبوراً خراب چیز سے بھی گزارا کرنا پڑتا ہے ۔
مِیان میں دو ہَتِھیار نَہِیں رَہْتے
دو شریک یا حریف باہم گزران نہیں کر سکتے ، ایک چیز کے دو برابر کے خواستگار مل کر نہیں رہ سکتے.
جِس کے سَر پَر ہَتھیار اُس کا کیا اِعتِبار
۔مثل۔ سینگ والے جانور کا کچھ اعتبار نہیں جب چاہے مار بیٹھے۔
مُجھ کو پاتا ہے تو ہَتِھیار کو نَہیں پاتا
جان کا دشمن ہے ؛ کیا کرے کچھ بس نہیں چلتا یعنی جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔