تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہفتہ" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہفتہ" کے متعقلہ نتائج
ہَفْتَہ دوسْت
وہ جو روز نیا دوست بنائے، وہ جو روز نیا دوست کرے اور کسی کی دوستی پر قائم نہ رہے، چند روزہ دوست، وقتی یار
ہَفْتَہ مَنانا
کسی اہم امر کی طرف خصوصی توجہ دلانے کے لیے یا کسی کام (صفائی وغیرہ) کو سات دن تک کرنا ، شہر یا ملک میں خصوصیت کے ساتھ مہم کے طور پر کوئی کام کرنا
ہَفْتَہ ہَفْتَہ آٹْھ دِن کی پَیدائِش
بہت کم سن ہونا ، بالکل نوعمر ہونا ، نابالغ ہونا (عوام اور عورتوں میں مستعمل) ۔ (رک : جمعہ جمعہ آٹھ دن)
ہَفْت ہنْد
پنجاب کا قدیم ترین نام جو سات دریاؤں (سندھ ، جہلم ، چناب ، راوی ، بیاس ، ستلج اور سرسوتی) کے سبب پڑ گیا تھا ۔
ہَفْت ہَزاری
شاہان مغلیہ کے زمانے کا ایک بڑا عہدہ، سات ہزار فوج کی سرداری، مغلیہ دربارکا بڑا عہدے دار، سات ہزار فوج کا سردار، نیز امیر کبیر، صاحب ثروت
ہَفْتاد و دو تَن
(لفظاً) بہتر اشخاص ، ۷۲ آدمی ؛ مراد : کربلا میں کوفے کی فوجوں کے مقابلے پر حضرت امام حسینؓ کے بہتر ساتھی ۔
ہَفْتاد و دو شاخ
مسلمانوں کے بہتر فرقے ؛ دنیا کی مختلف قومیں اور مذاہب ؛ قرآن شریف پڑھنے کے بہتر طریقے
ہَفْت اِمام
۔(ف)مذکر۔ ۱۔ امام اعظم ابوحنیفہ ؒ کوفی۲۔ امام شافعیؒ ۳۔اماممالکؒ۴۔ امام احمد بن حنبل ۵۔امام ابویوسف۶۔امام محمد۷۔امام زفر۔
ہَفْت اَسْما
(تصوف) ورد جو سلسلہ الرحمانیہ کے زیر تربیت مرید کرتے ہیں جو حسب ترتیب یوں ہے (۱) لاا لہٰ الااللہ (۲) اللہ (۳) ہو (۴) حق (۵) حی (۶) قیوم (۷) قہار ۔
ہَفْت اَخْتَر
سبع سیارہ، سات ستاروں کا مجموعہ، جو جھومر کی شکل میں آسمان پر نظرآتا ہے، ثریا، عقد پروین
ہَفْت اَلْوان
(لفظاً) سات رنگ، مراد : رنگا رنگ کھانے، مختلف قسم کے لذیذ طعام، سات مختلف قسم کے کھانے، خصوصاً جو حضرت عیسیٰ پر اترے تھے، (روٹی، گوشت (مچھلی)، نمک، سرکہ، شہد، مکھن، حلیم یا ساگ)
ہَفْت اَنْدام
وہ رگ جو خون کو سارے بدن میں پہنچاتی ہے، ایک رگ کا نام جو سر، سینہ، پشت، دست وپا تک خون پہچاتی، نہر البدن، شہ رگ، شاہ رگ، اکحل
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔