تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"मिरच" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"मिरच" کے متعقلہ نتائج
مِرْچ
ایک پودا جس کا پھل عام طور پر سُرخ ہوتا ہے مگر اس کے علاوہ پیلا، کالا اور سفید بھی ہوتا ہے اس کا مزہ بہت تیز ہوتا اور زبان کو جلاتا ہے، اسے نمک کے ساتھ سالن میں استعمال کرتے ہیں
مِرچ سَفِید
سفید مرچ ، یہ کالی مرچ کی طرح گول ہوتی ہے اور رنگ سفید ہوتا ہے ، اس کو دکنی مرچ بھی کہتے ہیں
مِرچِیا گَندھ
ایک قسم کی خوشبودار گھاس جس کا مزہ سونٹھ کی مثل ہوتا ہے، اکثر لوگ اس سے دال بگھارتے ہیں، جن لوگوں کو ہلاس سونگھنے کی عادت ہے وہ اس کو تمباکو میں ملاتے ہیں، اس کی خوشبو مفرح دماغ ہوتی ہے
مِرچیں جَلانا
ایک ٹوٹکا جس میں عمل پڑھ کے مرچیں جلاتے ہیں تاکہ جس شخص پر عمل کا اثر ہو وہ نگاہوں سے دور ہو ۔
مِرچیں اُتارنا
اگر نظر لگ جائے تو اس کا اثر دور کرنے لیے دہلیز کی مٹی اور ثابت سرخ مرچیں لے کر انھیں مغرب کے وقت سات بار بچے پر سے اتارنے کے بعد آگ میں ڈال دیتے ہیں جو ایک ٹوٹکا ہے۔
مِرچَوا
(بانک بنوٹ ، سیف بازی) تین ضربوں کی گھائی کا نام جس میں دائیں بائیں کمر (کٹ) اور سر کی ضربیں ایک دوسرے کے جواب میں لگائی جاتی ہیں
کالی مِرْچ
کالے رنگ کی گول مرچ جو گل عباس کے بیج کے برابر اور شکل میں مشابہ ہوتے ہے، سیاہ مرچ ، فلفل سیاہ
دَکْنی مِرْچ
سفید گول مِرچ ، سفید مِرچ جو سیاہ مرچ کی قسم سے ہوتی ہے،ایک قسم کی چھوٹی لال مرچ جو نہایت تیز ہوتی ہے. فلفلِ ابیض، پلپلِ سفید.
ہَری مِرچ
سبز رنگ کی چھوٹی بڑی دو اقسام کی مرچ ، عموماً چھوٹی ہری مرچ جو کھانے میں بہت تیز ہوتی ہے اور زیادہ استعمال ہوتی ہے ۔
زَخْم پَر نُون مِرْچ چِھڑکْنا
غمگین یا آزردہ آدمی کو اور غمگین اور آزردہ کرنا، دُکھ کے عالم میں مزید دُکھ پہن٘چانا، زن٘ج کو دوچند کرنا
سِیاہ مِرْچ کا پَتَّھر
(طِب) کالی مِرْچ میں پائے جانے والے پتّھر کے چھوٹے چھوٹے ٹُکرے جو بطور دوا اِستعمال ہوتے ہیں .
گھاؤ میں نون مِرْچ لَگانا
۔ (کنایۃً) دُکھ پر دُکھ پونہچانا۔ (ایامیٰ) تسلّی کی جگہ مرنے والے کی خوبیاں یاد دلائیں یعنی مرہم کے عوض گھاؤ میں نون مرچیں لگائیں۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔