تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"baar-haa" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"baar-haa" کے متعقلہ نتائج
باڑ ہی جَب کھیت کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے
جب حفاظت کرنے والا ہی نقصان پر آمادہ ہو تو کس سے داد فریاد کی جائے
باڑ ہی جب کھیت کو کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے
جہاں ستانے والے اور ایذا پہن٘چانے والے اپنے ہوں وہاں کہتے ہیں
کاٹ کی ہَنْڈیا ایک دَفْعَہ چَڑْھتی ہے بار بار نَہِیں چَڑْھتی
کمزور چیز بار بار کام نہیں دیتی ، دغا فریب ہر بار کارگر نہیں ہوتا ، مکر اور دھوکا ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا ۔
کاٹ کی ہانْڈی ایک دَفْعَہ چَڑْھتی ہے دو بار نَہِیں چَڑْھتی
کمزور چیز بار بار کام نہیں دیتی ، دغا فریب ہر بار کارگر نہیں ہوتا ، مکر اور دھوکا ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا ۔
ما بیٹوں میں لڑائی ہوئی لوگوں نے جانا بَیر پَڑا
اپنوں کی لڑائی کو لڑائی نہیں سمجھنا چاہیے ، اپنوں کی لڑائی یا خفگی دیرپا نہیں ہوتی۔
بارہ وفات کی کھچڑی آج ہے کل نہیں
ناپائیدار چیز کی نسبت مستعمل یا ایسی چیز کی نسبت کہتے ہیں جو جلد ضائع یا ختم ہو جانے والی ہو
بارہَ بَرَس دِلّی میں رَہے، بھاڑ ہی جھون٘کا
اس موقع پر مستعمل ہے جب کوئی مسلسل موقع ملنے پر بھی ترقی نہ کرے یا نہ سیکھے
بارہ وفات کی کھچڑی، آج ہے تو کل نہیں
ناپائیدار چیز کی نسبت مستعمل یا ایسی چیز کی نسبت کہتے ہیں جو جلد ضائع یا ختم ہو جانے والی ہو
بارہَ بَرَس دِلّی میں رَہے اَور بھاڑ ہی جھونکا
اس موقع پر مستعمل ہے جب کوئی مسلسل موقع ملنے پر بھی ترقی نہ کرے یا نہ سیکھے
اَنْدھا لَکڑی ایک ہی بار کھوتا ہے
ایک ہی بار اعتبار کیا جاتا ہے، اگر کوئی دھوکا دے تو دوسری بار اس کا اعتبار نہیں کیا جاتا
کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس زَمِین میں گاڑو ٹیڑھی ہی رَہے گی
طبیعت اور فطرت کی کجی کوشش سے نہیں جاتی ، بد طینت پر صحبت کا کچھ اثر نہیں ہوتا (لاکھ کوشش کے باوجود جب کوئی تبدیلی واقع نہ ہو تو کہتے ہیں).
قَدْر کھو دیتا ہے ہَر بار کا آنا جانا
بہت میل ملاپ اور بے تکلفی ہو تو وہ عزت نہیں رہتی جو کبھی کبھی ملنے سے ہوتی ہے .
بَید کَرے بَیدائی چَنْگا کَرے خُدا ہی
آدمی اپنی طرف سے تدبیر کرتا رہے اب رہی کامیابی سو وہ خدا کے ہاتھ ہے
بارَہ بَرَس کی کَنّیا اَور چَھٹی رات کا بَر وہ تو پِیوے دُودھ ہے تیرا مَن مَانے سو کَر
جب خصم بد حقیقت ہے تو عورت کو اختیار ہے جو چاہے سو کرے
باڑ لگََائی کھیت کو باڑ کھیت کو کھائے راجا ہو چوری کَرے نِیاو کون چُکائے
جب حفاظت کرنے والا ہی نقصان پر آمادہ ہو تو کس سے داد فریاد کی جائے
نَو نِدِھ بارَہ سِدھ ہو جانا
مطلب بخوبی حاصل ہونا ، مراد بر آنا ، حسب ِدل خواہ کوئی کام بن جانا نیز نہال اور مالامال ہو جانا
باڑ لگائی کھیت کو باڑ کھیت کو کھائے، راجہ ہو چوری کرے تو نیاؤ کون چکائے
جہاں ستانے والے اور ایذا پہن٘چانے والے اپنے ہوں وہاں کہتے ہیں
مرنا ہے بد نیک کو جینا ناپ سدا، بہتر ہے جو جگت میں نیک نام رہ جا
اچھے کام کرنے چاہیں تاکہ دنیا میں رہ جائے, ویسے تو نیک بد سب کو مرنا ہے
آج کل باره برس کی بٹیا بر مانگے ہے
کلجگ کا زمانہ ہے، لوگ نامناسب باتیں کرتے ہیں، بارہ برس کی لڑکی خاوند کی خواہاں ہے
کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس زَمِین میں گاڑی ٹیڑھی ہی نِکلی
طبیعت اور فطرت کی کجی کوشش سے نہیں جاتی ، بد طینت پر صحبت کا کچھ اثر نہیں ہوتا (لاکھ کوشش کے باوجود جب کوئی تبدیلی واقع نہ ہو تو کہتے ہیں).
مَوت بَرْحَق ہے
موت سچ ہے ، موت کا وقت مقرر ہے ، موت کو کوئی ٹال نہیں سکتا ، موت لازماً آئے گی اس سے بچا نہیں جا سکتا
برے بھلے میں چار انگل کا فرق ہے
اچھے کام کرنے میں برے کام کرنے سے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی، بری بات کی نسبت اچھی بات کرنے میں زیادہ تکلیف نہیں ہوتی
جَب باڑ ہی کھیت کو کھائے تو رَکْھوالی کَون کَرے
جہاں ستانے والے اور ایذا پہن٘چانے والے اپنے ہوں وہاں کہتے ہیں
آج کل کی کنیا اپنے منہ سے بَر مانگتی ہے
کلجگ کا زمانہ ہے، لوگ نامناسب باتیں کرتے ہیں، بارہ برس کی لڑکی خاوند کی خواہاں ہے
بَد قِسْمَتی سے بَد عَقْلی ہَمیشَہ چار ہاتھ آگے رَہْتی ہے
حماقت اور بیوقوفی خود ہی انسان کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے .
کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس نَلْوے میں رَکھا جَب نِکالی ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رَہے گی
کج فہم یا بُری عادت والا انسان فہائش اور تربیت سے بھی درست نہیں ہوتا.
نام کیا شکَر پارَہ، روٹی کھائے دَس بارَہ، پانی کِتْنا ہے مَٹْکا سارا، کام کرنے کو لَڑْکا بِچارَہ
کھاتا بہت ہے مگر کام نہیں کرتا
آج کل کی بٹیا بر مانگے ہے
کل جگ کا زمانہ ہے، نامناسب باتیں لوگ کرتے ہیں، بارہ برس کی لڑکی خاوند کی خواہاں ہے
مَرنے سے بَدتَر ہو جانا
موت سے بھی زیادہ تکلیف اُٹھانا ، نہایت مضمحل ہو جانا ، بہت زیادہ تکلیف اُٹھانا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔