تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"bechaarii" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"bechaarii" کے متعقلہ نتائج
ہاتِھیوں کی جَنگ میں بے چاری گھاس پِستی ہے
بڑوں اور زور آوروں کی لڑائی میں کمزور اور ناتواں کا نقصان ہوتا ہے ۔
بَچْھڑا کُھونٹے کے بَل کُودْتا ہے
ہر شخص حمایتی کی طاقت پر اکڑتا ہے، ہر ایک اپنے زبردست وسیلے پر بھروسا رکھتا ہے
بَچْھڑا کودتا ہے کُھون٘ٹے کے بَل پر
ہر شخص حمایتی کی طاقت پر اکڑتا ہے، ہر ایک اپنے زبردست وسیلے پر بھروسا رکھتا ہے
بَچْھڑا ناچتا ہے کُھون٘ٹے کے بَل پر
ہر شخص حمایتی کی طاقت پر اکڑتا ہے، ہر ایک اپنے زبردست وسیلے پر بھروسا رکھتا ہے
بے چُھری حَلال ہونا
بے چھری حلال کرنا کا لازم، بہت ظلم و ستم ڈھایا جانا، بہت ستایا اور پریشان کیا جانا
بَچْھڑا کُھون٘ٹی ہی کے بَل کُودْتا ہے
ہر شخص حمایتی کی طاقت پر اکڑتا ہے، ہر ایک اپنے زبردست وسیلے پر بھروسا رکھتا ہے
ہاتھی آئیں گھوڑے جائیں اُونْٹ بیچارے غوطے کھائیں
دشوار گزار یا تنگ جگہ جہاں سے گزرنا بہت مشکل ہو ، وہ مقام جہاں سب بے بس ہو جاتے ہیں ۔
ہاتھی آئیں گھوڑے جائیں اُونْٹ بِچارے غوطے کھائیں
دشوار گزار یا تنگ جگہ جہاں سے گزرنا بہت مشکل ہو ، وہ مقام جہاں سب بے بس ہو جاتے ہیں ۔
پیٹ میں پَڑا چارا، کُودْنے لَگا بیچارا
مالدار ہو کر دون کی لینا، دولت مندی کی وجہ سے پچھلی حالت کو بھول جانا
پیٹ میں پَڑا چارا تو کُودْنے لَگا بیچارا
مالدار ہو کر دون کی لینا، دولت مندی کی وجہ سے پچھلی حالت کو بھول جانا
دُشْمَن نَہ تَواں حَقِیر و بیچارَہ شُمَرْد
دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ، اس کی طرف سے ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے .
گَدھا دھوئے سے بَچْھرا نَہِیں ہوتا
کمینہ لباس سے شریف نہیں بن سکتا ہے ، زیبائش و آرائش سے بُری چیز اچھی نہیں ہو سکتی .
روٹی کھائے دَس بارَہ ، دُودھ پِئے مَٹْکا سارا ، کام کرنے کو نَنّھا بیچارَہ
(عور) بڑا کاہل ، کام چور نوالے حاضر.
نام کیا شکَر پارَہ، روٹی کھائے دَس بارَہ، پانی کِتْنا ہے مَٹْکا سارا، کام کرنے کو لَڑْکا بِچارَہ
کھاتا بہت ہے مگر کام نہیں کرتا
صُبْح کا بِچھڑا شام کو آوے تو بِچھڑا نہ جانیے
اگر کوئی شخص گناہوں سے توبہ کرلے تو غنیمت ہے، اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے
جَہاں گائے وَہاں گائے کا بَچْھڑا
جہاں مالک وہیں اس کے ساتھی ، جہاں فائدے کی چیز ہو وہاں سب جمع ہوتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔