تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"buujho" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"buujho" کے متعقلہ نتائج
بُجَھوتا
(قانون) سالانہ حساب کا اوسط جو پٹواری گْانو کے مالکوں سے کرتے ہیں ، دیہی ملکیت کا گوشوارہ ، حساب
سَمْجھو نَہ بُوجھو کُھونٹا لے جُوجھو
ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں جو عقل نہیں رکھتا اور یوں ہی لڑتا ہے
سَمْجھو نَہ بُوجھو کُھون٘ٹا لے کے جُوجھو
ایسے شخص کی نسبت بولتے ہیں جو عقل نہیں رکھتا اور یوں ہی لڑتا ہے
لال بجھکڑ ہوجھیاں اورنہ بوجھا کوئے، کڑی بڑنگا توڑ کے اوپر ہی کو لو
ایک لڑکا ایک ستون کو دونوں بازوں سے پکڑے ہوئے تھا، باپ نے چنے دئے تو اسنے دونوں ہاتھ پھیلا کر لے لئے پھر ہاتھ نہ نکل سکے، لال بجھکڑ کو بلایا گیا، اس نے کہا کہ چھت اتار کر لڑکے کو اوپر کھینچ لو
چَراغ بُجھا دینا
چراغ کی روشنی ختم کردینا، پھون٘ک مار کر یا اور کسی طرح چراغ کی روشنی کو ختم کرنا، چراغ گُل کرنا
دانت ٹُوٹے کُھر گِھسے پِیٹھ نَہ بوجھا لے، اَیسے بُوڑھے بَیل کو کَون باندھ بُھس دے
بوڑھے آدمی کو کوئی اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتا
دان٘ت ٹُوٹے اور کُھر گِھسے پِیٹھ نَہ بوجھا لے، اَیسے بُوڑھے بَیل کو کَون بان٘دھ بُھس دے
بوڑھے آدمی کو کوئی اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتا
دان٘ت گرے اور کُھر گِھسے پِیٹھ نَہ بوجھا لے، اَیسے بُوڑھے بَیل کو کَون بان٘دھ بُھس دے
بوڑھے آدمی کو کوئی اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتا
پاؤں سے لَگی سَر میں بُجھی
۔ (عو) تن بدن جل گیا۔ نہایت ہی غصہ آیا۔ (نوٹ) جب کوئی بات بے حد ناگوار ہوتی ہے اظہار غصہ کے واسطے بولتی ہیں۔ (فقرہ) بی ہمسائی نے ایک ایسی بات کہی جس کو سن کر میرے پاؤں سے لگی سر میں بجھی۔
ہَوا بُجھائی
(تعمیرات) بھٹے میں کچلی ہوئی کھریا اور مٹی کو تپش پہنچانے کے بعد اس کے سفوف کو خشک جگہ پر پھیلاکر چند دنوں تک ٹھنڈا کرنے کا عمل جس کے بعد سیمنٹ پھولتا نہیں ۔
آگ لگے تو بجھے جل سے جل میں لگے تو بجھے کیسے
بچے کو تو درست کیا جاسکتا ہے مگر عادی مجرم کسی طرح نہیں سنور سکتا
پَہْلےاَپْنی ہی داڑھی کی آگ بُجھائی جاتی ہے
پہلے اپنے فائدہ کی بات کی جاتی ہے، پھر دوسرے کا خیال آتا ہے
لَگے آگ تو بُوجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُوجھے کَہو کَیسے
جب مدد کرنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو تو کون مدد کرے
آگ لَگے تو بُجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُجھے کَہو کَیسے
اس موقع پر بولتے ہیں جہاں وہ شخص جس سے فریاد رسی کی امید ہو ظلم کرے
لَگے آگ تو بُجھے جَل سے، جَل میں لَگے تو بُجھے کَہو کَیسے
جب مدد کرنے والا خود مصیبت میں گرفتار ہو تو کون مدد کرے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔