تلاش شدہ نتائج
"chamakne" کے متعقلہ نتائج
چَمَکْنا
چمکانا کا لازم، روشنی دینا، روشن ہونا، جگمگانا، منور ہونا
چَمَک آنا
خوشی کی لہر دوڑنا، بہت خوش ہونا
مُقَدَّر چَمَکنا
برے دن ٹلنا، اچھے دن آنا، نصیب یاور ہونا، کام کا حسب ِمراد ہونا، مقدر جاگنا، تقدیر چمکنا
نَیَّرِ اِقبال چَمَکنا
قسمت کا ستارہ چمکنا ، نصیب اچھا ہونا ۔
غَزَل چَمَکْنا
غزل کا دلکش و پر تاثر ہونا
تَقْدِیر چَمَکْنا
تقدیر جاگنا، قسمت کا عروج پر ہونا
شُعْلَہ چَمَکنا
آگ کی لو کا نظر آنا یا نکلنا
صاعِقَہ چَمَکْنا
کوندا لپکنا ، بجلی چمکنا.
رَدِیف چَمَکْنا
ردیف کا لُطف دینا، ردیف کا باعثِ حُسن ہونا، ردیف کا پُرلُطف ہونا.
دُکّان چَمَکْنا
دکان چَمکانا (رک) کا لازم.
دَرْد چَمَکْنا
اچانک درد اٹھنا یا ظاہر ہونا، درد ایکدم بڑھ جانا
بازار چَمَکْنا
رونق مقبولیت یا شہرت دینا، کسی بات کا زور شور یا غلبہ بڑھانا
اِقْبال چَمَکْنا
خوش نصیبی کے دن آنا ، عروج اور کامیابی حاصل ہونا.
روزْگار چَمَکْنا
قِسمت کار باور ہونا ، حالات کا سازگار ہونا.
پیشَہ چَمَکْنا
بیو پار میں فائدہ ہونا ، کاروبار میں ترقی ہونا.
طالِع چَمَکْنا
نصیبے کا موافق ہونا ، قسمت کا باوری کرنا ، قمست کھُلنا ، خوش قسمت ہونا.
رَنگ چَمَکْنا
رن٘گ چمکانا (رک) کا لازم .
جَلْوَہ چَمَکْنا
نظر آنا یا دکھائی دینا ،نمود و نمائش ہونا۔
قِسْمَت چَمَکْنا
نصیب اچھا ہونا ؛ اقبال یاور ہونا ، اچھے دن آنا.
نَشَّہ چَمَکْنا
نشہ تیز ہونا ، نشہ پوری طرح چڑھنا ۔
مَقْسُوم چَمَکْنا
مقدر جاگنا، نصیب جاگنا، اقبال باور ہونا، دن پھرنا، بخت بیدار ہونا
قِسْمَت کا سِتارَہ چَمَکْنا
نصیب جاگنا ، تقدیر کا یاور ہونا ، طالع کا عروج کرنا.
نَصِیبوں کا سِتارَہ چَمَکنا
اقبال کا زمانہ آنا ، خوش نصیب ہونا ۔
سَہالَگ چَمَکْنا
شادی بیاہ کی کثرت کی وجہ سے اہلِ حرفہ کی گرم بازاری ہونا ، مان٘گ ہونا.
آگ چمکنا
آگ کا روشن ہونا یا بھڑک اٹھنا
تارا چَمَکْنا
عروج ہونا، طالع بلند ہونا، ترقی ہونا
بھاگ چَمَکْنا
خوش بخت ہونا، قسمت کھلنا، اچھے دن آنا، مراد بر آنا
جوبَنْ چَمَکْنا
جوبن پھٹا پڑنا، جوبن کا ابھار دکھنا
نَصِیبا چَمَکنا
نصیب چمکنا، قسمت یاور ہونا، حسب دلخواہ مراد حاصل ہونا
چِہْرَہ چَمَکْنا
صورت کا پر نور اور با رونق ہونا
بِجْلی چَمَکْنا
بادلوں کی رگڑ سے چمک نکلنا.
سُخَن چَمَکْنا
بات کا مشہور و مقبول ہونا ، شاعری کا فروغ پانا.
کِرَن چَمَکْنا
کرن نکلنا ، صبح ہونا ، روشنی ہونا .
اَخْتَر چَمَکْنا
نصیب پھرنا، قسمت کا یاوری کرنا، خوش بختی کے دن آنا
بَخْت چَمَکْنا
قسمت چمکانا، نصیبہ اوج پر آنا
رِتی چَمَکْنا
(بیوپار) کارو بار میں خوب نفع ہونا.