تلاش شدہ نتائج
"dete-dete" کے متعقلہ نتائج
داتا داتا مَر گئے اور رہ گئے مکھی چُوس، لین دین کو کچھ نہیں لڑنے کو موجود
کسی گزارش مند کا کہنا جسے کچھ نہیں ملا، سخی مر گئے اور کنجوس رہ گئے، دیتے دِلاتے کچھ نہیں لڑنے کو تیّار رہتے ہیں
دُہائی دیتے پِھرْنا
بتانا ، اِطَلاع کرنا ؛ منع کرنا.
داتا داتار سُتھنی اُتار
بہت سخاوت کرنے والے کے بارے میں طنزاً کہتے ہیں کہ وہ اس قدر سخی ہے کہ پاجامہ اتار کر بھی خیرات کردیتا ہے
داتا دتار سُتھنی اُتار
بہت سخاوت کرنے والے کے بارے میں طنزاً کہتے ہیں کہ وہ اس قدر سخی ہے کہ پاجامہ اتار کر بھی خیرات کردیتا ہے
ہاتھ دیتے ہی پَہُونْچا پَکَڑنا
ذرا سا موقع پاتے ہی پورا قبضہ کر لینا ، حد سے تجاوز کرنا ، ذرا سی رعایت ملنے پر بہت زیادہ کا طالب ہونا ۔
پَہُنچا دیتے ہی ہاتھ پَکَڑْنا
کسی کے رعائتی برتاؤ سے غلط فائدہ اٹھانا .
دیتا
عطا کرنا، مرحمت کرنا، بخشنا، حوالہ کرنا، سونپنا
دینے کے ناؤں دَروازَہ نَہِیں دیتے
بخیل اور کنجوس سے مراد ہے
پَہُونْچا دیتے ہی ہاتھ پَکَڑْ لینا
بُھجا ڈَنڈْ ہی کَہے دیتے ہَیں
(طنزاً) صورت ہی بتاتی ہے .
لیتے دیتے کی دونوں جَہاں میں خَیر
(فقیروں کی صدا) سخاوت کرنے والے کا دین اور دنیا دونوں جہان میں بھلا ہو .
تُم کیوں پھاٹے میں پانْو دیتے ہو
تم کیوں دوسرے کے جھگڑے میں دخل دیتے ہو
لیتے دیتے کی دونوں جَہان میں خَیر
دینے کے نام کُنڈی بھی نَہِیں دیتے
آپ کے بُھجا ڈَنْڈ کَہے دیتے ہَیں
صورت سے دعووں کی تصدیق نہیں ہوتی
دیتاں
سہ مُتفقہ لائحۂ عمل جس پر تمام فریق راضی ہوں.
گوشْت کھا لیتے ہَیں ، ہَڈِّیاں پھینْک دیتے ہَیں
اچھی چیز استعمال کی جاتی ہے اور بُری چیز ضائع کردی جاتی ہے ، اچھی چیز استعمال کرنی چاہیے بری چیز سے ہرہیز کرنا
مِیٹھی باتوں میں دِن رات کَٹتے مَعلُوم نَہیں دیتے
اچھی باتوں یا خوش حالی میں وقت جلد گزر جاتا ہے
دینے کے نام بَدَن کا مَیل بھی نَہِیں دیتے
گَھر کے روویں باہَر کے کھائیں، دُعا دیتے قَلَندَر جائیں
گھر والوں سے بُرا سلوک اور باہر والوں سے اچھا سلوک
جَیسے دُودھ میں سے مَکّھی نِکال کَر پھینک دیتے ہَیں
کسی کو معاملے سے نا کام یا الگ کر دینے کے موقع پر کہتے ہیں.
جَب کَمَر میں زور ہوتا ہے تو مَدار صاحَب بھی دیتے ہیں
بیروں فقیرون کی دعا کا تب ہی اثر ہوتا ہے جب اپنے آپ بھی کوشش کی جائے
کُچْھ لیْتے ہو، کہا اپْنا کام کیا ہے، کُچھ دیْتے ہو، کہا یہ شَرَارت بَنْدے کو نَہِیں آتی
لینے کو تیار، دینے سے انکار
کُچْھ لیْتے ہو، کہا اپْنا کام یہی ہے، کُچھ دیْتے ہو، کہا یہ شَرَارت بَنْدے کو نَہِیں بھاتی
لینے کو تیار، دینے سے انکار
داتا
وہ شخص جو بخشش کرنے والا ہو، دینے والا، سخی، مہربان، خُدا
خُدا دیتا ہے تو چَھپَّر پھاڑ کَر دیتا ہے
خدا کو جب دینا ہوتا ہے تو کسی نہ کسی بہانے دیتا ہی ہے
خُدا دیتا ہے تو چَھپَّر پھاڑ کے دیتا ہے
خدا کو جب دینا ہوتا ہے تو کسی نہ کسی بہانے دیتا ہی ہے
داتا کو رام چَھپَّر پھاڑ کے دیتا ہے
خُدا سَخی کو بہت دیتا ہے .
داتا کی ناؤ پہاڑ چڑھے
سخی کبھی نا کام نہیں رہتا، وہ ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے
جَب خُدا دیتا ہے تو چَھپَّر پھاڑ کَر دیتا ہے
خدابے وسیلہ رزق پہن٘چاتا ہے ،ایسی نعمت مل جانا جس کے آثار وسائل ظاہر نہ ہوں.
دھار پَر ڈَٹے رَہْنا
اپنے مسلک پر قائم رہنا، پر دشواری اور سارے مواقع کے بوجود مستقل مزاج رہنا
sell-by date
برط بعض اشیا کے لیبل پر فروخت کی آخری تاریخ جس کے بعد وہ استعمال کے قابل نہ رہیں۔.
پیڑ چَڑھے یُوں دِکھائی دیتا ہے
اگر تم میری جگہ ہو تو بھی ایسا ہی کرو .
کان پَڑی آواز نَہیں سُنائی دیتی
۔شور وغل میں کچھ نہ سنائی دینا کی جگہ۔ ؎
دِیوانی دِیوانَہ بَنا دیتی ہے
رک: دیوانی آدمی کو دیوانہ کر دیتی ہے.
رُوْآں رُوْآں دُعا دیتا ہے
کوئی نیکی کرے تو کہتی ہیں
وَضْع کَہے دیتی ہے
شکل سے ظاہر ہوتا ہے، انداز یا طرز سے معلوم ہوتا ہے
وضع کہے دیتی ہے
شکل سے ظاہر ہوتا ہے، انداز یا طرز سے معلوم ہوتا ہے
داتا کا دان، غریب کا اَشنان
سخی کے خیرات کرنے سے غریب کا کام چل جاتا ہے
رونگْٹا رونگْٹا دُعا دیتا ہے
رک : رُواں رُواں دُعا دیتا ہے
جو جان دیتا ہے وہ نان بھی دیتا ہے
اللہ تعالیٰ رزاق حقیقی ہے.
داتا کی ناؤ پہاڑ چلے
سخی کبھی نا کام نہیں رہتا، وہ ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے
کان پَڑی بات نَہیں سُنائی دیتی
۔شور وغل میں کچھ نہ سنائی دینا کی جگہ۔ ؎
کوئی اَیسے ہی داتا دیں گے
ہندوستان کے رذیل فقیروں کی صدا جو وہ قافلے کی گاڑیوں کے سامنے لگاتے ہیں.
اَپْنی پِیٹھ نَہِیں دِکھائی دیتی
انسان کو اپنے عیب نظر نہیں آتے
روئے بَغَیر ماں بھی دُودْھ نَہِیں دیتی
بغیر مشقّت کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا
دیوانی آدمی کو دیوانہ کر دیتی ہے
دیوانی کے مقدمات آدمی کو پاگل بنا دیتے ہیں، وہ مدتوں چلتے ہیں اور مدتوں میں ان کے فیصلے ہوتے ہیں
داتا دیوے اور شرماوے، بادل برسے اور گرماوے
اصل سخی سخاوت کر کے ظاہر نہیں کرتا، جیسے بادل برستا ہوا پسینے پسینے ہو جاتا ہے
داتا سَدا دَلِدَّری
سخی ہمیشہ مُفلس رہتا ہے .
جان و مال کو دُعا دیتا ہُوں
بزرگ کو مزاج پرسی پر جواب دیتے ہیں.
دانتے پَڑنا
دندانے پڑ جانا ، دھار کھنڈلی ہو جانا ، کند ہو جانا.
دانتا پَڑْنا
(کسی دھاردار اوزار کی) دھار کا کھنڈلا ہوجانا یا اس میں دندانے پڑجانا
نَظَر پَتَّھر کو توڑ دیتی ہے
نظر بد کا اثر پتھر جیسی سخت چیز کو بھی توڑ دیتا ہے